Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا
اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایڈیٹراکتوبر 28, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asifa bhutto and Asif-Ali-Zardari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کیا۔
احتساب عدالت جمعرات کو (آج) مذکورہ ریفرنس میں آصف زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے والی تھی۔
آصف زرداری کے وکیل ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عدالت کے سامنے دلیل دی کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا ریفرنس خود متضاد ہے اور بیورو نے سابق صدر پر بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے الزمات عائد کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیس دو فریقین کی نجی ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کیا گیا اور آصف زرداری کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کچھ جائیداد قانونی طریقے سے خریدی تھی اور یہ ایک نجی کاروباری سودا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس سابق صدر کو کیس میں ملوث کرنے کا کوئی دائرہ اختیار نہیں تھا اور حال ہی میں نیب قانون سے متعلق نافذ ہونے والے صدارتی آرڈیننس کے بعد بیورو، نجی لین دین کے معاملات میں کارروائی نہیں کر سکتا۔
عدالت نے نیب کو 4 نومبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے اس وقت تک کے لیے حکم امتناع جاری کردیا۔
نیب نے سابق صدر پر غیر قانونی پیسے سے کلفٹن میں محل نما گھر تعمیر کرنے کا الزام عائد کیا تھا، ریفرنس کے مطابق مشتاق احمد نے اس گھر کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ روپے فراہم کیے تھے۔
نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری اپنے اس دعوے کا ثبوت پیش نہیں کر سکے کہ انہوں نے یہ گھر قانونی ذرائع سے خریدا تھا۔
ریفرنس کے مطابق مشتاق احمد کے بینک اکاؤنٹ سے بحریہ ٹاؤن کو 8 ارب 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کے لیے غیر قانونی ٹرانزیکشن کی گئی۔
ملزم مشتاق احمد سال 2009 سے 2013 تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم تھے جنہیں سینیٹر رخسانہ بنگش کی سفارش پر بطور اسٹینوگرافر بھرتی کیا گیا تھا۔
کیس کے تیسرے ملزم اور بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض کے داماد زین ملک نے پہلے ہی نیب کے ساتھ پلی بارگین کا معاہدہ کرلیا تھا اور تقریباً 9 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔
اسی بینچ نے سابق بیوروکریٹس اور خود مختار اداروں کے اعلیٰ افسران کی ایک جیسی 7 درخواستوں پر سماعت کی جس میں نیب ریفرنسز سے بریت کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر علی حیدر کو طلب کر لیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب، سرکاری ملازمین کو کرپشن ریفرنسز میں گھسیٹ کر غیر ضروری طور پر ہراساں کر رہا ہے اور معاملے کی مزید سماعت 30 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :تحریک لبیک کی تحریک اور شیخ رشید کی ناقص حکمت عملی
Next Article تحریکِ لبیک کا لانگ مارچ: پنجاب میں رینجرز تعینات، تحریکِ لبیک کا لانگ مارچ کامونکی سے آگے روانہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 28, 2026

کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

اپریل 28, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.