Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : اسلم ملک ریٹائر ہو گئے
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : اسلم ملک ریٹائر ہو گئے

ایڈیٹرجنوری 11, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aslam malik
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر ایک سرکاری اہلکار کی ریٹائرمنٹ مع خطیر پنشن اور بے پناہ پرکشش مراعات ایسی خبر بن سکتی ہے کہ 23 کروڑ عوام کی روزمرہ زندگی صاحب بہادر کی سبکدوشی یا ممکنہ توسیع نیز مسائل جانشینی کی پاڑ سے بندھ جائے، افواہوں کی دھند نو لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر اس طرح چھا جائے کہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دے، سازشوں کے پیچ در پیچ سلسلوں پر دفتر کے دفتر سیاہ کیے جائیں، ملک کے آئین میں ترمیم کی نوبت آ جائے، مصدقہ اور غیر مصدقہ اطلاعات کا طومار خاک نشینوں کی سماعت کا آخری حد تک امتحان لے، قصیدے اور ہجو کی جگل بندی میں تاریخ کے حقائق دھندلا جائیں، تو ایک دیانت دار، با اصول، شریف النفس اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے حامل صحافی کی 45 سالہ پرمشقت تمدنی خدمت کے بعد خاموش مگر پروقار ریٹائرمنٹ پر کم از کم ایک کالم تو لکھا جا سکتا ہے۔ تو عزیزو، روز نامہ جنگ کے سینئر سب ایڈیٹر اسلم ملک اس قلم سے دست بردار ہو گئے ہیں جس نے مجھ ایسے سینکڑوں مبتدی قلم کاروں کااملا درست کیا اور انہیں سیدھی سطر لکھنا سکھایا۔ (یہ ملال الگ قصہ ہے کہ درویش بوجوہ ان سے کماحقہ استفادہ نہ کر سکا۔ ) سب سے بڑھ کر یہ کہ اسلم ملک نے صحافیوں کی کم از کم تین نسلوں کو اپنے کردار کی روشنی میں حقیقی صحافت کی پیشہ ورانہ اقدار سے آشنا کیا۔
4 مارچ 1951 کو بہاولپور میں پیدا ہونے والے اسلم ملک میں کم عمری ہی سے ادب دوستی کے آثار نمایاں تھے۔ بہاولپور میں علم پروری کی روایت توانا رہی ہے۔ محمد خالد اختر، محمد کاظم اور ظہور نظر تو ’گل بدست تو از شاخ تازہ تر ماند‘ کے صیغے میں شمار ہوتے ہیں۔ علم و تمدن کی اس بستی کا ہر کوچہ شاخ صد رنگ تھا۔ اسلم ملک صادق ایجرٹن کالج میں ادبی مجلے کے مدیر رہے۔ پنجاب یونیورسٹی سے 1976 میں صحافت میں ماسٹر کی ڈگری لی جہاں مہدی حسن، عبدالسلام خورشید، مسکین حجازی اور وارث میر ان کے اساتذہ تھے۔ یہ وہ دن تھے جب بیشتر اردو صحافی رسمی تعلیم میں کوتاہ ہوتے تھے اور یونیورسٹی کی سطح پر صحافت کی تعلیم پانے والے تو الشاذ کالمعدوم کے زمرے میں آتے تھے۔ اسلم ملک 1977 میں روز نامہ امروز سے وابستہ ہو گئے۔ تب صحافت کی گلی بازار نہیں ہوئی تھی۔ تاریخ اور ادب میں دلچسپی رکھنے والے اذہان ہی اس راہ کا انتخاب کرتے تھے۔ کم آمیز، سنجیدہ اور خوددار اسلم ملک نے رپورٹنگ کی پرکشش دنیا کی بجائے نیوز ڈیسک کے گوشہ عزلت کو ترجیح دی۔ اس دوران ملک ضیا آمریت کی تیرہ و تاریک سرنگ میں داخل ہو گیا۔ ان دنوں حرف انکار ہماری اجتماعی روایت کا غالب رنگ تھا۔ اسلم ملک کے نہاں خانہ دل میں بھی سرکشی کی موج لہریں لیتی تھی لیکن وہ بلند آہنگ نہیں تھے۔ نیشنل پریس ٹرسٹ کی صحافت تو یوں بھی اقتدار کی مزروعہ شاملات میں شمار ہوتی تھی۔ عمر عزیز کی دوپہر روز نامہ امروز میں خالی از معنی خبریں سنوارنے کی پاکوبی میں اوجھل ہو گئی۔
1991ء میں امروز کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا تو اگست 1992 میں روز نامہ جنگ کو ٹھکانہ کر لیا۔ نیوز روم کی ایک شکستہ حال کرسی پر ہر سہ پہر آ کے بیٹھنا، اخبارات کا ایک ضخیم پلندا دیکھنا، ’باوثوق ذرائع‘ سے خبریں لانے والے کم سواد رپورٹروں کی خط شکستہ میں شکستہ تر خبروں کی تصحیح کرنا اور شام گئے چہل قدمی کرتے ہوئے فرلانگ بھر کے فاصلے پر پریس کلب میں رات کا کھانا، یہ معمول تین دہائیوں تک جاری رہا۔ اس دوران سبک رفتار ترقی کے عزائم آنکھوں میں لیے ان گنت نوجوان یہاں آئے۔ چند ماہ اسلم ملک سے اصلاح لی اور پھر ترقی کے زینوں پر قدم رکھتے کہیں سے کہیں نکل گئے۔ ان میں سے کوئی سول سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں کا رازداں تھا تو کوئی 7 کلب روڈ کے ماتحت عملے کا رابطہ کار۔ کوئی تھانہ محرر سے ربط ضبط کے سہارے آگے بڑھا تو کسی نے چڑیا گھر کے عقبی دروازے سے ترقی کی منزلیں عبور کیں۔ اسلم ملک خاموشی سے تماشائے اہل کرم دیکھتے رہے۔ اسد محمد خان نے اپنی ایک کہانی میں کراچی کی اس گلی کا ذکر کیا ہے جو بوجوہ مشاہیر کے نام سے منسوب نہیں ہو سکی۔ خان صاحب کی کہانی میں پلنگ اور دری کا فرق بیان کیا گیا ہے۔ یہ فرق کراچی کی نیپیئر روڈ ہی پر نہیں پایا جاتا، اسے پاکستان میں سیاست اور صحافت کا استعارہ بھی سمجھئے۔ جسے جھروکہ درشن دینے کا ملکہ نصیب ہو، اسے شہ نشینی ملتی ہے اور جس نے راگ ودیا کے ریاض میں ایک عمر صرف کی ہو، اسے صف نعلین میں بٹھایا جاتا ہے۔
عرصہ ہوا، درویش نے ایک بلوان صحافی سے سوال کیا تھا کہ اسلم ملک جیسے صاحب کمال کو صحافت میں ان کا حقیقی مقام کیوں نہیں مل سکا۔ جواب تلخ تھا مگر سچ سے خالی نہیں تھا۔ کہا کہ ’اسلم ملک میں ضرورت سے زیادہ شرافت پائی جاتی ہے‘۔ حالیہ دنوں میں ایک سیاست دان نے سرعام اپنی سیاسی اہلیت بیان کرتے ہوئے بدمعاشی کی صلاحیت کو بھی اپنے اثاثوں میں شمار کیا تو درویش کو باور ہو گیا کہ اسلم ملک نے درست راہ اپنائی تھی۔ وہ لفظ اور خبر کے آدمی ہیں، دھینگا مشتی کا ہنر نہیں جانتے۔ 1949 میں روزنامہ انقلاب بند ہوا تو عبدالمجید سالک 1200 روپے ماہوار پر ریڈیو پاکستان کراچی چلے گئے۔ ایک مشترکہ دوست نے مولانا غلام رسول مہر کو سالک صاحب کے بارے میں خبر دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ آپ بھی کچھ ایسی کوشش کیجئے۔ مہر صاحب نے فرمایا، ’بھائی اس کا کیا جواب دوں کہ کوئی پہلوانی کے داﺅ پیچ جانتا ہے اور کوئی اس سے نابلد ہے۔‘ واقعی کچھ بخت آور صحافت میں ضرب لگانے اور جمع تفریق کا کلیہ سمجھتے ہیں اور جو یہ علم نہیں رکھتے، وہ 2022ءکی ایک سہ پہر اسلم ملک صاحب کی طرح ریٹائر ہو کر گھر چلے جاتے ہیں۔ البتہ اس موقع پر کمان کی تبدیلی کی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوتی کیونکہ صحافی کے پاس قلم ہوتا ہے، چھڑی نہیں۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بہاولپور صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : پنجاب اسمبلی ہنگامہ اور ہمارا سیاسی شعور
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ہم کوئی انوکھا ملک نہیں ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

مارک ٹلی بھارت کا بیانیہ بناتے تھے : پاکستان میں مارشل لاء کی راہ ہموار کی : ثقلین امام

جنوری 25, 2026

معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی کہانی : آغا محمد علی کی زبانی

دسمبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.