Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جنوری 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: الوداع جنرل باجوہ
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: الوداع جنرل باجوہ

رضی الدین رضینومبر 29, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
general bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وقت کبھی کسی کا ہوا ہے نہ کبھی کسی کا ہو گا۔ وقت کی رفتار کو قابو کرنے والے خود کو اپنی ذات اور انا سے آزاد کرتے ہیں تب کہیں وقت ان کی قید میں ہوتا ہے۔بالآخر جنرل باجوہ کے چھ سال اختتام کو پہنچے۔ عہدے مدت کی حد سے باہر بھی ہوں تب بھی ایک دن وقت نے اعلان کرنا ہوتا ہے کہ اب آپ کا وقت ختم ہوا۔
جنرل باجوہ چھ برس قبل نوازشریف کا انتخاب بنے۔ کندھے پر پھول لگے اور ہاتھ میں چھڑی آئی تو فائل میں ڈان لیکس ورثے میں ملی۔ ایک ٹویٹ پر ’مسترد‘ کا پچھتاوا جنرل باجوہ کو وقت کے وزیر اعظم کے پاس معذرت کے لیے لے گیا۔
جنرل باجوہ نے اپنے ایک خطاب کے دوران ذکر کیا کہ اس ملاقات کے دوران اُنھوں نے نواز شریف سے پوچھا کہ یقیناً آپ کو ہمارا ردعمل بُرا لگا ہو گا تو نواز شریف نے جواب میں کہا کہ جنرل صاحب بس کوئی فیصلہ غصے کے وقت مت کیا کریں۔
جنرل باجوہ نے اس پر کتنا عمل کیا اس کا اظہار اُس کے بعد تواتر سے کیے جانے والے فیصلے تھے یا شاید ادارے کا ہی فیصلہ کہ سیاسی کھیل نے اُس وقت کے وزیرِ اعظم کو گھر جانے پر مجبور کر دیا۔
ادارہ سیاسی تھا یا سیاست ادارے میں تھی بہرحال گذشتہ چھ برس میں پانچ وزرائے اعظم آئے اور گئے مگر نہ گئے تو جنرل باجوہ گھر نہ گئے۔ سنہ 2018 کے انتخابات سے قبل ادارے نے صادق اور امین قیادت ’تخلیق‘ کر لی تھی اور ’فخریہ پیشکش‘ کی نمائش زور و شور سے جاری تھی۔ سیاست، صحافت، سماج، اُستاد، جج، سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ہر تنقید نگار، غرض پراجیکٹ کی راہ میں حائل ننھی مُنی رکاوٹیں بھلے وہ مدثر نارو جیسے بے ضرر شاعر کی صورت ہوں یا ٹی وی کی منحنی آوازیں، سب غائب ہونی شروع ہوئیں۔
ایک ’چھو منتر‘ آواز تو آواز پورا انسان غائب کر دیتا، خوف کا راج تھا اور سب انتظامات فقط اپنے من پسند کو صاحب اقتدار لانے کے لیے کیے جا رہے تھے۔ جب ادارہ یہ سب کر رہا تھا تو اُس وقت جنرل باجوہ ادارے کے سربراہ تھے اور جنرل فیض اپنا سیاسی کردار بخوبی نبھا رہے تھے۔
سیاسی مداخلت حد سے بڑھ گئی تھی مگر ’باجوہ ڈاکٹرائن‘ کے چرچے ہر سُو تھے۔
انڈیا کے ساتھ مشرقی سرحد پر جنرل باجوہ نے کامیاب اور طویل سیزفائر پر عملدرآمد کیا۔ فیٹف کی پابندیوں کے خاتمے کے لیے جی ایچ کیو میں خصوصی برانچ نے چار سال خصوصی طور پر کام کیا تب پاکستان کو کامیابی ملی۔
گذشتہ چھ برسوں میں کیا ہی کوئی اہم عالمی شخصیت ہو گی جس نے پاکستان کا دورہ کیا ہو اور اُس کا رُخ راولپنڈی کی جانب نہ ہوا ہو۔ یہ کمال ایک صفحے کی حکومت کا تھا کہ خارجہ پالیسی سے لے کر بجٹ کی منظوری تک جی ایچ کیو ہر کام میں شریک رہا۔
ایک صفحے کی حکومت کی ہر تحریر ایک ہی قلم سے لکھی گئی اور شاید اس صفحے کے سب کرداروں کا منطقی انجام بھی ایک ہی قلم کی نذر ہوا۔ جنرل باجوہ ہائبرڈ رجیم کے خالق نہیں مگر روح رواں ضرور بنے۔ فروری 2021 میں اس صفحے کی آخری تحریر بھی جنرل باجوہ نے ہی لکھی جب اُنھوں نے سینیٹ انتخاب میں عمران خان کی حکومت کو اپنے مسائل سے خود نمٹنے کا مشورہ دیا۔
تحریک انصاف کی ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگاتے وقت ادارے نے کپتان کو حفاظتی بیلٹ بھی باندھی اور اُنھیں اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کا پورا وقت بھی دیا۔
ایک ایسے وقت پر جنرل باجوہ نے پراجیکٹ عمران سے مُنہ موڑا کہ جس کا خود اندازہ عمران خان کو نہ تھا۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی آخری کیل ثابت ہوا تو ’امریکی سازش‘ کے بیانیے میں میر جعفر اور میر صادق کے طعنے اور الزام تراشی نے اس خلیج کو اس قدر وسیع کر دیا کہ ادارے میں ’کتھارسس‘ کا عمل سیاست میں عدم مداخلت کے اعلان پر ختم ہوا۔
جنرل باجوہ تحریک انصاف پر قربان ہوئے اور یہ اعتراف خود جنرل باجوہ کا ہی ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا ادارہ سیاست میں عمل دخل چھوڑ دے گا؟ جنرل باجوہ نے جاتے جاتے غیر سیاسی ہونے کے ’غیر مقبول‘ فیصلے کیے مگر کر لیے۔
بہت دیر کی مہربان آتے آتے، بہر حال اب اس پر عمل ادارے کا وعدہ اور نئے آرمی چیف کا اصل امتحان ہو گا۔ ادارہ سیاست سے بالاتر رہے اور شہری اپنے آئینی حقوق حاصل کریں، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو، آئین کی عملداری ہو اور قانون کا بول بالا ہو۔ نئے آرمی چیف کو اب یہ سوچنا ہو گا کہ ملک کسی اور تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
جنرل باجوہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کے حساب میں گِھرے تو یہ ضرور سوچیں گے کہ جو ہوا نا ہوتا تو اچھا ہوتا۔ کاش چھ سال پہلے اسی وقت کے دروازے پر کھڑے چند فیصلے پچھتاوے نا بنتے اور یوں آج یہ معاشی اور سیاسی بحران میں گھرا دور یوں اختتام پذیر نا ہوتا۔جنرل باجوہ چلے گئے مگر جاتے جاتے ورثے میں غیر آئینی مداخلت کا اعتراف چھوڑ گئے۔ اعتراف اور انکار کے بیچ اب نئے آنے والے کے لیے پچھتاوے کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔
الوداع جنرل باجوہ الوداع۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )‌

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل باجوہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article نئے آرمی چیف کی تقری اور دو جرنیلوں کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ :خاص لوگ /انور عباس انور
Next Article رضی الدین رضی کی غزل : راستہ تو ہو
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

عمران خان "انہی” کا مہرہ تو نہیں ؟ ۔۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

نومبر 19, 2025

جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اکتوبر 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 14, 2026
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم جنوری 14, 2026
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم جنوری 13, 2026
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز جنوری 13, 2026
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم جنوری 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.