ملتان : زکریا یونیورسٹی ملتان میں اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا مبینہ ریپ ۔۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے ہراسانی اور زیادتی کے الزامات کے بعد ملزم پروفیسر احسان قادر کو شعبہ کی سربراہی سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا۔
زکریا یونیوسٹی کے رجسٹرار کی جانب جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کی خاتون ٹیچر کی جانب سے 30 ستمبر کو دوپہر ایک بجے کے قریب شکایت موصول ہونے پر 2 بجے ہراسمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔
ملزم پروفیسر نے شہر سے باہر ہونے کے باعث انکوائری میں شرکت سے معذرت کی۔ تاہم معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ملزم پروفیسر کو شعبہ کی سربراہی سے ہٹا کر فوری معطل کر دیا۔
فیس بک کمینٹ