Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ناروے میں بادشاہ سلامت سے ملاقات : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (36)
عطاء الحق قاسمی

ناروے میں بادشاہ سلامت سے ملاقات : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (36)

ایڈیٹرمارچ 7, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ سے پیوستہ
اوسلو شہر کے مرکز میں بادشاہ کا دفتر تھا۔ باہر سے بھی عام سا لگتا تھا اور جب میں سیڑھیاں چڑھ کر بادشاہ سلامت سے ملاقات کیلئے گیا، میرے لئے دروازہ کھولا گیا توسامنے بادشاہ اپنے دفتر کے درمیان میں میرے استقبال کیلئے کھڑے تھے۔
آفس میں صرف ایک میز تھا اور دو کرسیاں ایک کرسی پر بادشاہ سلامت تشریف فرما ہوگئے اور میں ان کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گیا۔ مگر جب انہوں نے اپنے گھر پر سفیروں کو بلایا تو وہ بادشاہ ہی کا گھرلگتا تھا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام کو کسی احساس کمتری میں مبتلا نہ کرنا، ان کی تہذیب میں داخل ہے۔ ویسے بھی وہاں جو نظام نافذ ہے وہ عوام کی ہر ضرورت پوری کرتاہے۔ ناروے سمیت دوسرے سیکنڈےنیو ین ممالک میں بھی عوام اور خواص میں زیادہ فرق روا نہیں رکھا جاتا اور اگر فرق ہے تو اس کی نمائش نہیں کی جاتی۔
ناروے کے حوالے سے میں نے جو کچھ لکھا اور اپنی حقیر خدمات کا کم سے کم ذکر کیا اس پر ایک دوست ظہیر الدین احمد نے تبصرہ کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں کی ہیں جن کا ذکر میں نے کیا تھا۔ فیس بک پر انہوں نے اس کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے ۔ ’ماشااللہ آپ کا دور آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ کسی کا کوئی بھی مسئلہ ہو وہ دن ہو یا رات آپ کے پاس آ سکتا تھا۔ پاکستانی کمیونٹی آپ کی وجہ سے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرنے لگی تھی۔ دکانوں میں ہندوستان کی چیزوں کی بجائے پاکستانی چیزیں بکنے لگی تھیں۔ یہاں تک کہ انڈین دکانوں پر بھی پاکستانی چیزیں نظر آتی تھیں۔ آپ کے پاکستانیوں کے ساتھ روابط انتہائی مضبوط تھے۔ کوئی بھی اپنے مسئلے کیلئے آنے والا یہ ہی سمجھتا تھا جیسے آپ ان کے بچپن کے دوست ہیں۔ ایسا ایمبیسڈر ناروے میں نہ کبھی آیا نہ کبھی آئے گا۔ آپ نے پاکستان اور پاکستانی نارویجین کا نام روشن کیا۔ آپ کی وجہ سے پاکستان کے وزیر اعظم جب ناروے تشریف لائے تو وہاں کے ریڈیو پر ہر گھنٹے بعد یہ خبر سن کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو جاتا تھا( عالم اسلام کے سب سے طاقتور وزیر اعظم پاکستان آج اوسلو کی زمین پر ہیں )۔
آپ کے زمانے میں ناروے اور پاکستان کے درمیان ٹورازم کو بہت فروغ ملا اور اتفاق سے جب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ناروے گئے تھے، میں بھی ٹورسٹ ویزا پر اوسلو میں تھا۔ میں جب کئی سال بعد دوبارہ ناروے گیا تو بھی آپ کو لوگوں کے دلوں میں پایا۔ آپ کا ایک جملہ جو ہر پاکستانی کی زبان پر تھا، میرے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں اور ہم نے ان کا ساتھ دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ میں آپ کا کالم باقاعدہ پڑھتا ہوں آپ کی تحریریں دل میں اترتی محسوس ہوتی ہیں۔ آج آپ کی آپ بیتی پڑھ کر مجھے ناروے یاد آ گیا۔ اللہ تعالیٰ ہر شخص کے دل میں پاکستان سے محبت کا وہ جذبہ جو آپ کے دل میں ہے ڈالے آمین ثم آمین‘۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے امریکہ جاتے ہوئے اوسلو میں بھی قیام کیا۔ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میں نے ان سے پی آئی اے کی فلائٹ ڈائرکٹ اوسلو کی منظوری لے لی تھی اور اب انہوں نے اس کا اعلان پاکستانیوں کے ایک بڑے اجتماع میں کرنا تھا جس کا اہتمام سفارخانہ اوسلو نے کیا تھا۔ میں جب ان کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ گیا تو واپس ان کے ہوٹل میں ڈراپ کرنے سے پہلے میں نے ان کا وعدہ یاد دلایا ۔ انہوں نے کہا فکر نہ کریں مجھے یاد ہے۔ اس کے بعد اجتماع میں انہیں لے جاتے ہوئے میں نے پھر عرض کی میاں صاحب آپ نے ڈائرکٹ فلائٹ کا اعلان کرنا ہے۔ کہنے لگے آپ کیوں فکرکر رہے ہیں میں نے مسکراتے ہوئے عرض کی ’بس ایسے ہی‘۔
وزیر اعظم پاکستان جب ہال میں داخل ہوئے تو پورا ہال تالیوں سے گونجتا رہا اور یہ سلسلہ بہت دیر تک جاری رہا۔ میاں صاحب جب اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے تو میں نے ایک دفعہ پھر ان کا وعدہ بذریعہ چٹ یاد دلایا جس پر ان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ اسی طرح میں جب استقبالیہ تقریر کیلئے اٹھ کر مائیک کی طرف گیا تو ایک بار پھر تالیوں سے ہال گونج اٹھا اور جب میاں صاحب نے اوسلوکیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کا اعلان کیا تو حاضرین کا جوش اور ان کی خوشی دیدنی تھی۔ اگلے روز انہیں امریکہ کیلئے روانہ ہونا تھا۔ میں ان کے ساتھ ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوا تو راستے میں میاں شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ سفیر نے بھی اتنا پرزور استقبال کیا، ورنہ جس ملک میں بھی جانا ہوتا ہے وہاں کے پاکستانی اپنے سفیر کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دیتے ہیں اور اسے تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ چنانچہ ان کی کارکردگی کی بنا پر ان کی مقبولیت دیکھتے ہوئے میرے خیال میں اب انہیں کسی بڑے اسٹیشن پر تعینات کیا جانا چاہئے۔ اور ایسے ہی ہوا جس کی تفصیل میں کسی اور موقع پر بیان کروں گا۔ (جاری ہے )

(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ناروے نواز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’کروڑوں روپے کے سپلیمینٹ اور ملازمین بھوکے : کیوں نہ جنگ اخبار کے اشتہار بند کر دیں ؟ ‘
Next Article کراچی کیلئے بجلی 3 روپے، باقی ملک کیلئے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

سہیل وڑائچ کا تجزیہ : شیر اور چیتے کی ملاقات!

جولائی 7, 2025

نصرت جاویدکا تجزیہ : دو تہائی اکثریت کا "خمار”

جولائی 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.