Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کالم نگار بنیں! ۔۔ عطاء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کالم نگار بنیں! ۔۔ عطاء الحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 19, 20196 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے بہت سے دس جماعتیں پاس قاری اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ کالم لکھنا چاہتے ہیں، کیا کریں، ان کے سوالوں کے جوابات درج ذیل ہیں۔
میں کالم لکھنا چاہتا ہوں، کیا کروں؟
پہلے کالم کے ہجے یاد کریں۔ ک ا کا، ل م لم، کالم۔ اس کے بعد آپ روزانہ صبح نہار منہ 10مرتبہ لفظ ’’کالم‘‘ لکھیں اور گیارہ مہینے تک یہ سلسلہ جاری رکھیں، بارہویں مہینے غیب سے ایک آواز آئے گی جس میں اس حوالے سے کچھ مزید ہدایات ہوں گی۔ اس کے بعد آپ ان ہدایات پر عمل شروع کر دیں۔
میری آمدنی بہت کم ہے، کیلوں کی ریڑھی لگاتا ہوں، اس میں بچتا کیا ہے آدھا ’’سودا‘‘ بچ جاتا ہے، براہِ کرم کسی اخبار میں میرا کالم شروع کرا دیں تاکہ کچھ اضافی آمدنی سے گھر کے اخراجات پورے کر سکوں۔
آپ ایک باعزت پیشے سے منسلک ہیں۔ اس کے باوجود اگر آپ کالم نگاری کیلئے بضد ہیں تو روزانہ چھ درجن کیلے صبح اور چھ درجن کیلے رات کو سونے سے پہلے ایک ماہ تک مسلسل کھائیں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگی کے بعد کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر بچ گئے تو پھر اتنی ہی تعداد میں کیلے کسی ڈمی اخبار کے ایڈیٹر کے گھر روزانہ بھجوا دیا کریں آپ جو بھی لکھیں گے وہ آپ کی تصویر کے ساتھ بطورِ کالم شائع کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد اگر آپ میں ہمت، طاقت اور چھوٹے موٹے افسروں کو للکارنے کی جرأت ہے تو نہ صرف یہ کہ آپ کی آمدنی میں بے پناہ اضافہ ہوگا بلکہ آپ ایک نڈر اور بے باک صحافی بھی کہلا سکیں گے۔
میں بہت سے اخباروں کو اپنے ’’کالم‘‘ اشاعت کیلئے بھیج چکا ہوں مگر کوئی بھی شائع نہیں کرتا، کیا کروں؟ بطور نمونہ ایک کالم بھیج رہا ہوں۔
جب آپ کالم لکھنا شروع کریں گے یہ شائع ہونا شروع ہو جائیں گے۔ فی الحال آپ اپنے ’’کالم‘‘ خود پڑھ کر اپنا رانجھا راضی کر لیا کریں۔
میٹرک کے پرچے میں والد کے نام خط لکھنے کا سوال آیا تھا جس میں ان سے پیسے مانگنے کیلئے کہنا تھا۔ میں نے یہ خط بڑی خوشخطی سے لکھا تھا چنانچہ میرا خیال ہے کہ میں کالم بھی لکھ سکتا ہوں۔ آپ رہنمائی کریں کہ میں کس اخبار کو اپنے کالم ارسال کروں۔
فی الحال آپ کے شایانِ شان کوئی اخبار ذہن میں نہیں آ رہا۔ میرا مشورہ ہے کہ دریں اثنا آپ اپنا اخبار نکالیں۔
کیا کالم نگار ہونے کے لئے پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے؟
پڑھا لکھا ہونا صرف پروفیسر حضرات کیلئے ضروری ہے تاہم اتنا پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے کہ آپ جو کالم لکھیں وہ خود پڑھ بھی سکیں۔
مجھے ایک اخبار میں کالم لکھتے ہوئے ابھی صرف چھ مہینے ہوئے ہیں مگر تقریبات میں میرا نام پکارتے وقت ’’سینئر کالم نگار‘‘ کا اضافہ بھی کیا جاتا ہے اس پر میرا ضمیر مجھے بہت ملامت کرتا ہے۔
شرمندہ سینئرز ہوں، آپ کیوں ہوتے ہیں، البتہ جہاں تک ضمیر کی ملامت کا تعلق ہے تو یہ واقعی تشویشناک بات ہے کیونکہ اس سے یہ خدشہ ذہن میں آتا ہے کہ آپ شاید کبھی مستند کالم نگار نہ بن سکیں۔
آپ نے میرے خط سے اندازہ لگایا ہو گا کہ میں کالم لکھ سکتا ہوں اس کے باوجود کوئی اخبار میرا کالم شائع نہیں کرتا، اس کی کیا وجہ ہے۔
وجہ آپ کے اس خط ہی میں موجود ہے جو آپ نے میرے نام لکھا۔ آپ کی تحریر میں مایوسی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے لئے ایک امید موجود ہے۔ آپ فوری طور پر ایک کالم کسی اخبار کو ارسال کریں جس میں لکھیں کہ پاکستان دوچار ہفتوں میں ٹوٹ جائے گا۔ یہاں کروڑوں لوگ رات کو بھوکے سوتے ہیں، لوگوں کے پاس پہننے کے لئے کپڑے نہیں ہیں چنانچہ لوگ لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر ننگے پھرتے نظر آتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ امید ہے یہ کالم آپ کی توقع سے بہت پہلے شائع ہو جائے گا۔
میرے پسندیدہ کالم نگاروں میں آپ سرفہرست ہیں جب سے یہ دنیا وجود میں آئی ہے اور اخبارات چھپنا شروع ہوئے ہیں اس وقت سے لے کر اب تک آپ سے بڑا کالم نگار کسی ماں نے نہیں جنا، آپ بہت عظیم ہیں، آپ کالم لکھتے نہیں آپ پر کالم اترتا ہے، کیا آپ واقعی عام انسانوں جیسے ہیں یا کوئی نورانی ہالہ آپ کے چہرے کے گرد پھیلا نظر آتا ہے۔ عطاء الحق قاسمی کے نام لکھا ہوا خط ڈاکیہ غلطی سے مجھے پہنچا گیا ہے، میں یہ خط قاسمی صاحب کو پہنچا رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ خط پڑھتے ہی آپ کا کالم کسی اخبار میں اشاعت کیلئے بھجوا دیں گے۔
جو کچھ لکھا ہے، بہت اعلیٰ کالم ہے چنانچہ میں نے اپنے اسی کالم میں آپ کا ’’کالم‘‘ شائع کر دیا ہے۔
اخبار میں کالم چھپنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
اگر تو یہ واقعی کالم ہے تو آپ کو اس کی معقول ادائیگی بھی ہوگی، بصورتِ دیگر ادائیگی کرنا پڑے گی۔ تاہم علاقے میں آپ کی دھاک بیٹھ جائے گی اور محلے کا دکاندار آپ کو ادھار دینا شروع کر دے گا۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم نگار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاس سزا پر عملدرآمد نہیں ہوگا ۔۔ حامد میر
Next Article یہ ’’میڈیائی سرخے‘‘ کون ہیں؟ مظہر عباس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی، کالم نگار اثر چوہان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

فروری 24, 2025

یاسر پیرزادہ کا کالم : کیا ہم ناشکری قوم ہیں

نومبر 6, 2024

سہیل وڑائچ کا کالم :گورنمنٹ آف نیشنل یونٹی

اگست 4, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.