Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 16, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • بھارتی حملوں کیخلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا: مریم نواز
  • دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، وزیر اعظم کا یوم تشکر پر پیغام
  • معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : تحریک انصاف خوف سے باہر آئے
  • پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا : گیلے وال میں یوم فتح پر تقریب
  • پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • جو بھی ہماری سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کریگا ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وزیراعظم آزاد کشمیربھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے گھر پہنچ گئے
  • ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے ہیٹ ویو کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»اپنے سائز کا اقبال! ۔۔ عطاء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

اپنے سائز کا اقبال! ۔۔ عطاء الحق قاسمی

رضی الدین رضیدسمبر 26, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Allama iqbal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں ہم لوگوں نے بھی آہ و زاری کے لئے یہودیوں کی طرح اپنی اپنی دیوار گریہ تعمیر کر رکھی ہے تاہم سب سے بڑی دیوار گریہ واشنگٹن میں ہے اگر وہاں سے معافی مل جائے تو سارے دلدر دور ہو جاتے ہیں بصورت دیگر منزل دور ہو جاتی ہے۔ یہ وہ آستانہ ہے جہاں سے معافی ملتی ہے یا پھانسی اور یا جلاوطنی۔ یہ ساری ذلتیں ہمیں اس لئے ا ٹھانا پڑتی ہیں کہ ہم سے وہ ایک سجدہ ادا نہیں ہوتا جو آدمی کو ہزار سجدوں سے نجات دلاتا ہے۔
ہماری آنکھوں سے عرق انفعال کے وہ قطرے نہیں ٹپکتے جو شان کریمی موتی سمجھ کر چن لیتی ہے اور نتیجہ یہ کہ ہم در در دھکے کھاتے ہیں۔ اپنی اپنی دیوار گریہ پر حاضری دیتے ہیں لیکن اس سے صرف ہماری ذلتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
میں جب اقبال کو پڑھتا ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ میں سوچتا ہوں کہ خدا نے کنول کا یہ پھول کن پانیوں میں اگایا ہے؟ گزشتہ رات کلیات ِاقبال کا مطالعہ کرتے ہوئے میں ایک دفعہ پھر اس نتیجے پر پہنچا کہ اقبال اپنی گری پڑی ہوئی قوم کو کھینچ کر اپنی سطح پر لانا چاہتا ہے لیکن قعر مذلت میں گری ہوئی قوم کے سبھی طبقے اسے کھینچ کر اپنی سطح پر لانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
ہم کلیاتِ اقبال میں سے اپنے سائز کا اقبال تلاش کرتے ہیں اور پھر اسے محفلوں میں لئے پھرتے ہیں۔ اقبال وہ جن ہے جس کا قد آسمان سے باتیں کررہا ہے اور جس کے بازو مشرق و مغرب میں پھیلے ہوئے ہیں۔اسے دیکھ کر ہمیں اپنی کوتاہ قامتی کا احساس ہونے لگتا ہے چنانچہ ہم جنتر منتر پڑھ کر اس جن کو مکھی بنانے کی کوشش کرتے ہیں بالکل اسی طرح جس طرح پرانی داستانوں میں کوئی مکروہ جادوگر کسی خوبصورت شہزادے کو مکھی بنا کر بوتل میں قید کردیتا ہے۔
اقبال ممولے کو شہباز سے لڑانا چاہتا ہے لیکن ہم وہ ممولے ہیں جو خود شکار ہونا چاہتے ہیں ۔اقبال ذہنوں کو کشادہ کرنا چاہتا ہے۔ اس کا خیال ہے کہ دماغ کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہئے لیکن ہم ہیں کہ دولے شاہ کے چوہے بننے پر اصرار کرتے ہیں۔ اقبال کو ’’ملّا‘‘ سے کیوں چڑ ہے؟صرف اس لئے کہ وہ اپنے دماغ کو استعمال نہیں کرتا بلکہ اپنے سے بڑے ملّا کی سند تلاش کرنے میں لگا رہتا ہے اور یوں اس کا ذہن کشادہ نہیں ہوپاتا؎
فقیہ شہر کی تحقیر، کیا مجال میری
مگر یہ بات کہ میں ڈھونڈتا ہوں دل کی کشاد!
سبھی طبقے محروم ہوچکے ہیں۔ بعض اوقات ہماری عدالتیں بھی ذہنی کشادگی سے محروم نظر آتی ہیں۔ہم لوگوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اختلافی رائے سن ہی نہیں سکتے۔
ہمارا ایک محدود نقطہ نظر ہے جو محدود خواہشات سے پیدا ہوا ہے، جو اس کے منافی بات کرتا ہےوہ گردن زدنی قرار پاتا ہے۔ ہماری قوم دنیا کی شاید واحد قوم ہے جو پوری زندگی اپنا صرف ایک ہاتھ استعمال کرتی ہے ، دوسرے ہاتھ سے کھجلاتی رہتی ہے۔ ہم میں سے کچھ لوگ دائیں ہاتھ کو اہمیت دیتے ہیں اور کچھ بائیں ہاتھ کو، چنانچہ پوری قوم دائیں اور بائیں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ اب اس تقسیم کی نوعیت اور طرح کی ہے۔
کاش سوچ کے یہ دونوں انداز متوازن راستہ اختیار کریں اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے دونوں ہاتھ استعمال کرسکیں مگر اللہ جانے ہمیں ’’ٹنڈا‘‘ کہلوانے کا اتنا شوق کیوں ہے؟
جھگڑا لیفٹ رائٹ میں نہیں ،رائٹ اور رانگ میں ہونا چاہئے، اگر کوئی شخص پاکستان پر ایمان رکھتا ہے اور یہاں اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق ایک فلاحی مملکت کا نظام نافذ کرنا چاہتا ہے تو اس سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔
اگر کسی شخص کے ذہن میں پاکستان کو خوبصورت بنانے کا کوئی اور نقشہ ہے اور ہمیں اس کی جزئیات سے اختلاف ہے تو بھی ہمیں اس کی بات پورے تحمل سے سننا چاہئے لیکن اگرکوئی شخص برصغیر کے مسلمانوں کی ا س عظیم پناہ گاہ کو اکھنڈ بھارت بنانے اور یوں تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے تو اس سے مفاہمت نہیں ہوسکتی۔
اخبارات اگر ایسے لوگوں یا ایسی جماعتوں کو پروجیکٹ کرتے ہیں تو وہ گناہ عظیم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ایک شخص کتا لئے جارہا تھا کسی نے اسے روکا اور کہا’’یہ کتا مجھے خاصی گھٹیا نسل کا لگتا ہے‘‘ کتے والے صاحب نے کہا’’نہیں یہ بہت اعلیٰ نسل کا کتا ہے‘‘واقف کار نے نفی میں سر ہلایا اور کہا’’اے ڈاگ ازنون بائی دی کمپنی ہی کیپس‘‘(کتا اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے)۔ اب یہ کام قوم کا ہے کہ وہ دیکھے کہ کس کی گردن میں کس کی زنجیر ہے ۔
آج کے بہت سے جاگیرداروں کے بزرگ انگریز کے ایجنٹ تھے اور ان کی جوتیاں صاف کرتے تھے اور انہی جاگیرداروں کی اولاد ہم پر حکومت کرتی چلی آرہی ہے۔ ڈیڑھ سو سال بعد اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں سے ایک بار پھر ہمیں اس خطے میں مسلمانوں کی حکومت قائم کرنے کا موقع ملا ہے۔ خدا کیلئے اب غداروں سے ہوشیار رہیں۔
ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری پر نہ جائیں، ان کی چکنی چپڑی باتوں پر کان نہ دھریں صرف یہ دیکھیں کہ انہوں نے ماضی میں کیا کیا ہے ؟اور ان دنوں کیا کررہے ہیں؟ اگر پرامن تحریک آزادی کشمیر سبوتاژ ہوتی ہے، ایٹمی پلانٹ کو کچھ ہوتا ہے،
پاکستان کے خلاف کوئی سازش ہوتی ہے تو پاکستانی قوم اب اپنے غداروںکو معاف نہیں کرے گی۔ خدانخواستہ اگر پاکستان کو کچھ ہوتا ہے تو یاد رکھیں پورے برصغیر میں کوئی ایسی دیوار گریہ نہیں ہے جس سے لپٹ کر ہم رہ سکیں۔ شان کریمی بے غیرتی کے آنسو موتی سمجھ کر نہیں چنا کرتی،
انہیں کھولتے ہوئے پانیوں میں تبدیل کردیتی ہے اور جہنم کے اس ابلتےتالاب میں گناہگار اور ان کی آنے والی نسلیں ابد تک قیام کرتی ہیں۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقبالیات علامہ اقبال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں مذہبی آزادی: زمینی حقائق اور سرکاری بیانیہ ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article چیدہ چیدہ دیدہ اور شُنیدہ لوگ : ایرک سپرین / ماہ طلعت زاہدی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ملک بھر میں آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

نومبر 9, 2024

سہیل وڑائچ کا کالم : ذاکر نائیک یا علامہ اقبال؟

اکتوبر 10, 2024

عطا ء الحق قاسم کا کالم : طوتیا، من موتیا!

اگست 16, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا مئی 16, 2025
  • بھارتی حملوں کیخلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا: مریم نواز مئی 16, 2025
  • دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، وزیر اعظم کا یوم تشکر پر پیغام مئی 16, 2025
  • معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے مئی 16, 2025
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : تحریک انصاف خوف سے باہر آئے مئی 16, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.