Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»منو بھائی کے بعد ساقی فاروقی اور طاہر سعید ہارون ۔۔ عطاءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

منو بھائی کے بعد ساقی فاروقی اور طاہر سعید ہارون ۔۔ عطاءالحق قاسمی

ایڈیٹرجنوری 27, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں دبئی میں تھا جب منو بھائی کے انتقال کی خبر ملی۔ لاہور واپس آیا ہوں تو ساقی فاروقی اور ڈاکٹر طاہر سعید ہارون کی رحلت کا پتہ چلا۔ طاہر سعید ہارون پاکستان اور بھارت کے سب سے بڑے دوہہ نگار تھے، اسکن اسپیشلسٹ تھے اور اس شعبے کا بہت بڑا نام تھے مگر انہوں نے دوہہ نگاری میں بھی بہت اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ ان کے دوہوں کے 14شعری مجموعے شائع ہوئے۔
منو بھائی کے ساتھ میری محبت کا سلسلہ کئی عشروں تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کی فکر کو کئی نام دیئے گئے ہیں مگر میرے نزدیک انہیں صرف انسان دوست کہنے سے ان کی پوری زندگی اور ان کے نظریات سامنے آ جاتے ہیں۔ ان کی انسان دوستی ان کے معاشرتی رویوں کے علاوہ سب سے زیادہ ان کے ٹی وی ڈراموں کی صورت میں سامنے آئی۔ ان کا طویل ڈرامہ ’’گم شدہ‘‘ اس کی بہترین مثال ہے، اس کے علاوہ ان کے مشہورِ زمانہ ٹی وی سیریل ’’سونا چاندی‘‘ کے سبھی کردار ایک ہی زبان بولتے ہیں اور وہ محبت کی زبان ہے۔ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے والے کردار بین السطور موجود سرمایہ دارانہ نظام کو بھی نشانہ بناتے ہیں جو ان کے دکھوں کا ’’مآخذ‘‘ ہے۔ تاہم ان سب باتوں کے باوجود دردِ دل رکھنے والے ادیب اور دانشور دوستوں کے لئے میرے دل میں ان کی محبت ٹھاٹھیں تو مارتی ہے لیکن اگر وہ بذلہ سنج بھی ہیں، تو پھر ان سے میل ملاقات میں بھی مزا آتا ہے۔ منو بھائی ایسے ہی دوستوں میں سے ایک تھا۔ اگر وہ محفل میں موجود ہے تو ہنسنے والی باتوں پر خود بھی ہنستا تھا اور اپنی ’’جگتوں‘‘ سے دوسروں کو بھی ہنساتا تھا۔ جن دنوں لاہور میں ہتھوڑا گروپ کی بہیمانہ وارداتوں نے خوف و ہراس پھیلایا ہوا تھا، یہ انہی دنوں کی بات ہے کہ جاوید شاہین، احمد مشتاق اور منو بھائی پاک ٹی ہاؤ س کی ایک میز پر بیٹھے گپ شپ میں مشغول تھے۔ اتفاق سے یہ تینوں ہکلے تھے، پنجابی میں ہکلے کو تھتھا کہتے ہیں۔ اتنے میں حبیب جالب بھی آگئے، جو اپنی انقلابی شاعری کے علاوہ جگت کے بھی امام تھے۔ انہوں نے آتے ہی ان دوستوں کو مخاطب کیا اور کہا ’’یہ تھتھوڑا گروپ‘‘ ایک ہی جگہ جمع ہو گیا ہے، خیر ہے؟!! اس پر سب سے بلند قہقہہ منوبھائی کا تھا۔ منو بھائی نے ایک زبردست پھبتی کشور ناہید پر کسی تھی اور ایک منیر نیازی پر بھی مگر افسوس دونوں سنائی نہیں جا سکتیں۔ اس کی زیادہ تر جگتیں اور پھبتیاں ایسی تھیں، جو بے تکلف دوستوں کے درمیان ہوتی ہیں اور افسوس انہی تک محدود رکھنا پڑتی ہیں۔
میں منو بھائی کی یہ ادا کبھی نہیں بھول سکتا کہ میں نے جب کبھی اسے کسی تقریب میں مدعو کیا، اس نے لازمی اس تقریب میں شرکت کی۔ آخری دنوں میں جب اس کی صحت پوری طرح زوال میں تھی، میں نے اسے اپنے پی ٹی وی کے پروگرام ’’کھوئے ہوؤ ں کی جستجو‘‘ میں انٹرویو کے لئے بلایا اور وہ میرا مان رکھنے کے لئے آ گیا۔ یہ شاید اس کا آخری انٹرویو تھا، اس کی بہت سی یادیں اور باتیں میں خود بیان کرتا رہا اور وہ درمیان درمیان میں صرف لقمے دیتا رہا۔ وہ اپنے نظریات میں راسخ تھا مگر اس کی دوستی میں نظریات کبھی حائل نہیں ہوئے۔ میں تقریباً اس کا ہم عصر تھا جو عموماً اپنے ہم عصروں کے بارے میں کلمۂ خیر کہتے ہوئے ’’ڈرتے‘‘ ہیں مگر منو بھائی نے ایک بار نہیں، کئی بار اپنے کالم میں میرے لئے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ اور ہاں ایک دفعہ ہماری قلمی جنگ بھی ہو گئی تھی۔ میں اس وقت محکمہ تعلیم پنجاب کا ملازم تھا، میں نے گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر کے خلاف ایک کالم لکھا، منو بھائی نے اپنے ’’امروز‘‘ کے کالم میں میرے کالم کے حوالے سے ایک ایسی بات لکھی جو مجھے ’’ان لائک‘‘ منو بھائی لگی، جس پر ہماری قلمی جنگ کا آغاز ہو گیا۔ ’’امروز‘‘ کے ایڈیٹر حمید جہلمی اور ہم دونوں کے محب احمد ندیم قاسمی کو یہ بات اچھی نہ لگی اور انہوں نے دوبارہ ہمیں گلے ملوا دیا۔ وہ دن اور آج کا دن منوبھائی میرے دل سے نہیں نکلا۔ ایک محبت بھرا انسان، ایک دردِ دل رکھنے والا انسان اور ایک بہت بڑا لکھاری منو بھائی مرنے کے لئے نہیں، زندہ رہنے کے لئے پیدا ہوا تھا۔ سو وہ آج بھی زندہ ہے وہ کل بھی زندہ رہے گا۔
ساقی فاروقی کے انتقال کی اطلاع احسان شاہد نے مجھے لندن سے دی۔ ساقی فاروقی اردو کا ایک بانکا شاعر تھا اور بے حد منہ پھٹ بھی تھا۔ اس کا منہ پھٹ ہونا سب کو اچھا لگتا تھا کہ پتہ چلتا تھا وہ منافقت کے آداب سے واقف نہیں۔ ساقی نے ساری عمر لندن ہی میں بسر کی اور وہاں بھی اپنے چاہنے والوں کا ایک حلقہ بنا لیا جن میں ڈاکٹر جاوید شیخ، یشعب تمنا، ارشد لطیف اور دوسرے بہت سے اچھے شاعر شامل تھے۔ میں جب بھی لندن جاتا ڈاکٹر جاوید شیخ اور ساقی فاروقی سے ملنے کی پوری کوشش کرتا اور پھر احسان شاہد کے ساتھ ان کی طرف گپ شپ کے لئے چلا جاتا۔ ساقی بہت عمدہ شاعر ہی نہیں پرفارمر بھی بہت اعلیٰ تھا، وہ اپنا کلام سناتے ہوئے خود ہی وجد میں آ جاتا تھا۔ اس کی نظمیں ’’جان محمد خان سفر آسان نہیں ہے‘‘ اور ’’خالی بورے میں زخمی بلا‘‘ خصوصاً مجھے بہت پسند ہیں۔ اس نے اپنی آپ بیتی ’’پاپ بیتی‘‘ کے نام سے لکھی مگر اس میں ادھورے پاپوں کا ذکر تھا۔ ساقی آخری دنوں میں یادداشت تقریباً کھو چکا تھا۔ اس کی وفات سے چند ہفتے قبل اس کی غیرملکی بیوی (نام بھول گیا ہوں) جس سے اسے بے پناہ محبت تھی، فوت ہو گئی۔ وہ کیتھولک تھی، ساقی اور اس کی عمر بھر کی رفیق کی قبر اوپر تلے بنائی گئی۔ ساقی فاروقی کے کتبے پر ’’شمشاد نبی‘‘ لکھا ہے جو ان کا اصل نام تھا۔ دونوں کی قبر پر کراس (صلیب) بھی موجود ہے۔ اس سے پہلے لندن میں مقیم داؤ د رہبر اور ن۔ م۔ راشد کے جسد خاکی کو دفنانے کی بجائے جلا دیا گیا تھا۔ پردیس بہت بری چیز ہے۔
( بشکریہ :روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احمد ندیم قاسمی حمید جہلمی ساقی فاروقی منو بھائی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنو بھائی، ہمیں جنگل میں چھوڑ گئے : تیشہ نظر / وجاہت مسعود
Next Article نئے زمانے کا کھوجی ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے

جنوری 19, 2026

احمد ندیم قاسمی کو تنہا کرنے والی بھاری بھرکم ’ بیٹی‘ : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (42 )

اپریل 11, 2025

عطاء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی (21) احمد ندیم قاسمی کے ساتھ گزرے زندگی کے بہترین سال

جنوری 2, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.