Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 20, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم
  • بھوک کے ’’ آداب ‘‘ ارون دھتی رائے اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل شروع ہو گا: پی ڈی ایم اے
  • ڈاکٹر اے بی اشرف : گور پیا کوئی ہور ۔۔ اصغرندیم سید کا خاص مضمون ( دوسرا حصہ ) : محسن نقوی ، مختار اعوان اور مظفر گڑھ کی جٹی
  • وسعت اللہ خان کا کالم : حمیرا اصغر اور سماجی بیگانگی: ہم بے بس ہیں یا بے حس؟
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ:کیا مضبوط معیشت کے لیے سیاسی آزادی قربان کرنی چاہیے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاءالحق قاسمی کا کالم : فنونِ لطیفہ کا خادم!
عطاء الحق قاسمی

عطاءالحق قاسمی کا کالم : فنونِ لطیفہ کا خادم!

رضی الدین رضیاپریل 8, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قیام پاکستان سے قبل ایک معروف شاعر کی ایک نظم اس وقت کے ایک مقبول ادبی پرچے میں شائع ہوئی تھی۔ یہ نظم بہت عرصہ قبل میں نے اپنے کالم میں شائع بھی کی تھی، گزشتہ روز ایک دوست نے پھر اس کی یاد دلائی۔ یہ ’’نظم‘‘ کچھ یوں تھی
چھم چھم چھم
چھم چھم
چھم
چھم…..چھم…..چھم……چھم –
میں نے اپنے دوست سے یہ نظم سنی تو ایک بار پھر پریشان ہوا اور کہا یار یہ کیا یاد دلا رہے ہو، ایک بار پھر اس کا مطلب تو بتائو؟دوست نے بتایا جب یہ نظم متذکرہ پرچے کے ایڈیٹر کو موصول ہوئی تو اس نے بھی یہی سوال کیا تھا جس پر شاعر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا عنوان’’برہن‘‘ ہے اور اب اس حوالے سے نظم پڑھی جائے تو سمجھ میں آ سکتی ہے ۔ایڈیٹر نے پوچھا ’’وہ کیسے ؟‘‘اس پر شاعر نے نظم کی تشریح کرتے ہوئے کہا ، پہلی لائن میں یہ امر بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ ایک جدائی کی ماری ہوئی دوشیزہ اپنے گھر میں بیٹھی ہے اور اس دوران کوئی دروازے کی کنڈی کھڑکھڑاتا ہے چھم چھم چھم۔اس پر وہ چونکتی ہے ‘چھم ! کہ شاید اس کا محبوب آ گیا ہے۔ چنانچہ وہ تیزی سے دروازے کی طرف جاتی ہے چھم چھم چھم چھم چھم چھم۔وہ کنڈی کھولتی ہے چھم چھم ! مگر سامنے دودھ والا ہوتا ہے جس پر اس کی ساری خوشیاں خاک میں مل جاتی ہیں ، چھم !اور پھر وہ مایوسی کے عالم میں ہولے ہولے چلتی واپس اپنی جگہ آ جاتی ہے ، چھم…..چھم…..چھم……چھم …!
سو آج کل بھی میرے کچھ دوست ہیں جو کچھ اسی طرح کی شاعری کر رہے ہیں۔ ان سے اگر ابلاغ کی بات کریں تو وہ منیر نیازی کو ’’کوٹ‘‘ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس طرح کا ابلاغ نہ صید کی سمجھ میں آتا ہے نہ صیاد کی سمجھ میں۔ میں اگر کبھی ان سے گزارش کرتا ہوں کہ کم از کم صید کو اپنے حلقہ معانی میں شامل کرلو، تو وہ تڑپ تڑپ جاتے ہیں اور کہتے ہیں ’’ہم کوئی سیاست دان نہیں، شاعر ہیں۔ ہمیں تمہارے اس حلقۂ معانی سے کوئی الیکشن نہیں لڑنا‘‘۔
ایک دوست اوربھی ہیں، وہ ’’ماہر فنون لطیفہ‘‘ ہیں۔ ان سے بوقت ملاقات کچھ اس طرح کا مکالمہ ہوتا ہے!
’’سنائو جانِ برادر کیسے حال ہیں؟‘‘
’’بالکل ٹھیک ہوں، یہ جان برادر سے ایک لطیفہ یاد آیا۔ ایک شخص اپنے دوست کے ساتھ ……..‘‘
’’لطیفے کوچھوڑو وہ تم نے جس ملازمت کے لئے اپلائی کیا تھا کیا بنا؟‘‘
’’بننا کیا ہے، درخواست بھیج دی ہے، ایک شخص جب ملازمت کیلئے انٹرویو دینے گیا، تو انٹرویو لینے والے نے ……‘‘
’’یہ تم لطیفہ سنانے لگے ہو؟‘‘
’’ہاں ….ذرا زحمت کر کے سن لو، بالکل نیا لطیفہ ہے، تو انٹرویو لینے والے نے….‘‘
’’گزشتہ دنوں ایک جگہ سے تمہیں انٹرویو کے لئے بلایا گیا تھا اس کا کیا بنا؟‘‘
’’یار لعنت بھیجو، تم کیا ایک چیز کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتے ہو….؟‘‘
’’چلو لعنت بھیجتا ہوں، یہ کہو آج کل کیا لکھ پڑھ رہے ہو؟‘‘
’’کل ہی ایک کتاب ختم کی ہے، اس میں ایک لطیفہ تو کمال کا تھا۔ بادشاہ نے اپنے وزیر سے کہا….‘‘
’’تمہارا سب سے چھوٹا بچہ بیمار تھا اس کا کیا حال ہے؟‘‘
’’بادشاہ نے اپنے وزیر سے کہا کہ بازار جائو اور….‘‘
’’بچے کے لئے دوا لے کر آئو؟‘‘
’’ہا ہا ہا …. شکر ہے تم میں بھی مزاح کی حس پیدا ہوئی ہے، مگر پورا لطیفہ تو سن لو ‘‘
’’یار لطیفوں کی جان چھوڑو، یہ بتائو تم آج کل عارضی ملازمت کررہے ہو، اس کے مستقل ہونے کا بھی کوئی امکان ہے؟‘‘
’’اگر خدا کو منظور ہوا۔ تو مستقل بھی ہو جائے گی۔ ویسے وہ اب ٹھیک ہے!‘‘
’’کون ٹھیک ہے؟‘‘
’’یہ تمہارے حافظے کو کیا ہوگیا ۔ تم ابھی بچے کے بارے میں پوچھ رہے تھے نا۔ وہ اب ٹھیک ہے۔ یہ حافظے سے یاد آیا۔ چار بوڑھے ایک جگہ بیٹھے اس پر گرمبل کررہے تھے کہ وہ بوڑھے ہوگئے ہیں۔ ان میں سے ایک بوڑھا ….‘‘
’’میں نے یہ لطیفہ سنا ہوا ہے!‘‘
’’چلو خدا کا شکر ہے تم نے زندگی میں کوئی لطیفہ تو سنا، اگر تم دن میں ایک دو لطیفے سنو اور سنائو، تو تمہیں کبھی کمر میں ’’چک‘‘ نہ پڑے!‘‘
’’یہ لطیفوں کا ’’چک‘‘ پڑنے سے کیا تعلق ہے؟‘‘
’’ممکن ہے کوئی تعلق نہ ہو، مگر یہ نسخہ آزمانے میں حرج کیا ہے؟‘‘
’’اوہ تمہارا بیڑہ غرق! تم تو لطیفہ سنا گئے ہو!‘‘
’’ہا ہا ہا! آخر ساری زندگی ’’فنون لطیفہ‘‘ کی خدمت میں گزاری ہے۔ یہ تو میرے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ کرکٹ میچ کے دوران ایک بائولر نے جو بائیں ہاتھ سے….‘‘
’’پھر لطیفہ؟‘‘
’’ہاں، ذرا سنو تو! بائولر نے بائیں ہاتھ سے جب گیند….‘‘
’’میں مومن ہوں ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جاتا۔ دوسرا لطیفہ میں نہیں سنوں گا۔ خدا حافظ‘‘
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کاکالم : پی ڈی ایم کی نہیں اپنی فکر کیجئے!
Next Article خالد مسعود خان کا کالم : فرض کفایہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم

جولائی 20, 2025

توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 20, 2025

نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

جولائی 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم جولائی 20, 2025
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 20, 2025
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جولائی 19, 2025
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا جولائی 19, 2025
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم جولائی 19, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.