Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاءالحق قاسمی کا کالم : فوت ہونے کی خواہش
عطاء الحق قاسمی

عطاءالحق قاسمی کا کالم : فوت ہونے کی خواہش

ایڈیٹراگست 1, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں آج کی تاریخ میں 78سال چھ ماہ یعنی ساڑھے اٹھتر سال کا ہوگیا ہوں اور صرف ڈیڑھ سال بعد اَسی برس کی عمر میں فوت ہونا چاہتا ہوں مگر یہ ڈیڑھ سال بھی سابقہ ساڑھے اٹھتر سال کی طرح چلتے پھرتے گزارنے کا خواہشمند ہوں۔ میری خواہش تو یہ ہے کہ اَسی سال کی عمر میں جب میں وفات پائوں تو میں چارپائی پر ہی ہوں اور روحانی طور پر قبرستان تک بھی خود چل کر جائوں اور میرے عزیز و اقارب اور دوست احباب مجھے میری آخری منزل تک چھوڑنے کے لئے میرے ساتھ ساتھ چلیں اگر اس وقت ڈھول وغیرہ کابندوبست ہو جائے تو لحد میں اترنے سے قبل ڈھول کی تھاپ پر ہلکا ہلکا بھنگڑا بھی ڈال لوں اور پھر ہنستے مسکراتے شرکائے جلوس کا ہاتھ ہلاکر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں الوداع کہوں، بلکہ سچ پوچھیں تو میری ایک خواہش یہ بھی ہے کہ وفات کی صورت میں غسل کے لئے کسی غسال کو زحمت نہ دی جائے بلکہ زندگی میں دوسری دفعہ نہانے کا کام بھی میں خود ہی انجام دوں!
صرف یہی نہیں بلکہ میں چاہتا ہوں کہ لحد میں منکر نکیر تشریف لائیں تو میں جتنا اٹھ سکوں اتنا اٹھ کر مسکراتے ہوئے ان کا استقبال کروں۔ میری ایک اور خواہش اگر ﷲ تعالیٰ قبول فرمائیں تو یہ ہے کہ منکر نکیر ان تمام سوالات کے علاوہ جو ہر مسلمان سےپوچھے جاتے ہیں کچھ اور سوال بھی مجھ سے پوچھیں، مثلاً یہ کہ تم نے زندگی میں کسی کو دکھ تو نہیں دیا، کسی غریب کا کبھی سہارا بنے کہ نہیں، کسی کو حقارت کی نظروں سے تو نہیں دیکھا، اپنے ضمیر کے خلاف کوئی کام تو نہیں کیا، دولت کے حصول کے لئے ماردھاڑ تو نہیں کی، کبھی لقمہ حرام تو حلق سے نہیں اترا، کدورت اور منافقت سے سینہ داغدار تو نہیں کیا، کبھی غرور میں مبتلا تو نہیں ہوئے، کبھی کسی کی مجبوری سے فائدہ تو نہیں اٹھایا اور اسی نوعیت کے دیگر سوالات! اگر میں اس امتحان میں پاس ہو جائوں تو جنت اور پل صراط وغیرہ سے گزرنے کا موقع تو کہیں بعد میں بلکہ کروڑوں برس بعد قیامت کے روز آئے گا یا جو قیامتیں بنی نوع انسان پر صدیوں سے گزر رہی ہیں اگر انہی کو قیامت سمجھ کر جزا اور سزا کا دن فی الفور آ جائے تو دوسر ی بات ہے ور نہ باری تعالیٰ سے میری درخواست ہوگی کہ اگر منکر نکیر نے میرے جوابات سے مطمئن ہو کر مجھے امتحان میں پاس کردیا تو جنت کے دروازے اسی لمحے میرے لئے کھول دیے جائیں تاکہ میں ان دروازوں سے تانکا جھانکی شروع کر دوں کہ میں نصف صدی سے زیادہ روزن دیوار سے جھانکنے کا عادی ہوں، میں دروازے سے حوروں کو پیلیں ڈالتا دیکھوں گا۔انہوں نے مولانا طارق جمیل کے مطابق اپنے ریشمی جسموں پرستر لباس پہنے ہوں گے مگر نظریں ایک سے سترویں تک کا سفر چشم زدن میں طے کرلیں گی۔ غلمان جنتیوں کو شرابِ طہور پلا رہے ہوں گے، جنت کی ٹھنڈی ہوائیں مجھے مست کر رہی ہوں گی، دودھ اور شہد کی نہریں دیکھ سکوں گا، ان عالیشان محلات پر بھی میری نظر ہوگی جو جنت میں داخلے کے بعد میری رہائش کے کام آئیں گے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے جو میں دیکھنا نہیں چاہوں گا کہ لحد میں ایسے نظاروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی جسمانی حرارت چنداں مفید نہیں ہوگی۔
لو مجھے تو ابھی یاد آیا کہ ﷲ تعالیٰ اگر عبادت کے حوالےسے کوئی کمی بیشی معاف کرکے اور معاملات کے حوالے سے میری کچھ نیکیاں قبول کرلیتے ہیں تو قیامت کی آمد تک لحد کی تنگ دامانی ختم ہو جاتی ہے اور یہ لحد جنت کا ایک باغ بن جاتی ہے جو تاحد نظر پھیلا ہوتا ہے جس میں طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں، خوبصورت پرندے ہوتے ہیں، سو مجھے تانکا جھانکی کی ضرورت نہیں پڑےگی بلکہ میں رنگ برنگے پرندوں اور پھلوں، پھولوں سے لدے ہوئے اسی باغ میں دندناتا پھروں گا اور آخری خواہش یہ کہ کروڑوں سال بعد یا لاکھوں سال بعد یا چند برسوں بعد اگر قیامت آتی ہے اور مجھے جنت کی بشارت ملتی ہے تو ﷲ تعالیٰ کی خدمت میں، میں گزارش کروں گا کہ مولا مجھے حوروں سے کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ تو روبوٹ کی طرح ہیں جبکہ میں تو سجری اور اصلی محبت کا قائل ہوں، باری تعالیٰ جس سے میں دنیا میں محبت کرتا رہا ہوں اس کی ساری خطائیں معاف کرکے اسے جنت میں بھیج دے، بس ﷲ کرے وہ یہاں بھی کسی غلمان کو فلرٹ کرنے کی کوشش نہ کرے۔
آخر میں چند مزید گزارشات، بہت سے لوگ باآواز بلند ’’کلمۂ شہادت‘‘ کہہ کر جنازے کو کندھا دیتے ہیں اور پھر واپس آ کر مرحوم کی چغلیاں شروع کردیتے ہیں، وہ شاید ایسا نہ کرسکیں کیونکہ میں تو ان کے ساتھ چل رہا ہوں گا،جس پر مجھے شک ہوگا میں اس کے بازو پر ’’چک’’ ماروں گا نیز میں رات کو خواب میں آ کر انہیں ڈرائوں گا بھی!۔ایک بات یہ کہ یوسفی صاحب کے بقول بڑا آدمی جب قبرستان میں داخل ہوتا ہے تو اہل القبور کو مخاطب کرکے کہتا ہے ’’بیٹھے رہیے ، بیٹھے رہیے‘‘ میں اس میں صرف تین لفظوں کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں ’’بیٹھے رہیے، بیٹھے رہیے، تکلف کی ضرورت نہیں‘‘ کہ میں تکلفات کا قائل نہیں!
پس نوشت مانچسٹر میں ایک شیطان صفت پاکستانی رہتا ہے، خود کو مذہبی پیشواکہتا ہے،کہتا پھرے مگر اس کا اندازِ گفتگو نازیبا ہے،اس کی کئی وڈیوز میں نے دیکھی ہیں، جن میں وہ ماں بہن کی گالیاں بکتا ہے مگر حالیہ وڈیو میں اس نے حضور رسالت مآبؐ کے بارے میں جن گندے خیالات کا اظہار کیا ہے کوئی بے دین شخص بھی سنے تو مشتعل ہو جائے۔ میں اس کا نام نہیں لکھ رہا کہ اس کی کوئی فالونگ نہیں ہے اور وہ یہ سب کچھ ’’بدنام‘‘ ہونے ہی کیلئے کر رہا ہے۔ یہ مانچسٹر والوں کا کیس ہے، وہ جس طرح چاہیں اس سے نمٹیں!
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا تجزیہ : مسئلہ کشمیر کب تک اُلجھا رہے گا؟
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : مردوں کے دماغ میں ایک ’چپ‘ لگا دیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.