Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کیا آپ عوام میں سے ہیں؟۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کیا آپ عوام میں سے ہیں؟۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 3, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا آپ عوام میں سے ہیں یا کبھی ان سے کوئی تعلق رہا ہے؟ درج ذیل پرچے کی خود مارکنگ کریں اور اس کے بعد خود ہی اپنی کلاس کا تعین کریں۔
کیا آپ نے اپنی زندگی کے کسی دورمیں ویگن میں سفر کیا ہے اور کیا اگر آپ کو ان دنوں بھی ایک ماہ ویگن پر سفر کرنا پڑے تو آپ یہ برداشت کرسکیں گے؟
آپ کبھی سائیکل پر سوارہوئے ہیںاور کیا آپ کی سائیکل کے کتے کبھی فیل ہوئے ہیں؟ اور اس کے بعد کتے آپ کے پیچھے لگے ہیں؟
اگر آپ گاؤں میں پڑھےہیں تو کیا آپ کو کبھی چلچلاتی دوپہر میں کئی میل پیدل چل کر اسکول جانا پڑتا تھا اور پھر اسی طرح پیدل واپس آتے تھے؟
کیا کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ آپ کے گھر میں چولہا نہ جلاہو اور یوں آپ کو فاقہ کرنا پڑا ہو؟
کیا بچپن میں آپ کو کسی ورکشاپ وغیرہ میں ننھے منے ہاتھوں سے کام کرنا پڑا؟
آپ کو ابتدائی زندگی میں نوکری کے حصول کے لئے کتنے دروازوں پر دستک دینا پڑی۔ دوسرے لفظوں میں کیا طویل عرصے تک آپ نے بیروزگاری کا زہر چکھا ہے؟
کیا آپ کے عزیز و اقارب میں سے کسی نے محض دوا کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کبھی انتقال تو نہیں کیا؟
کیا آپ رمضان کے مہینے میں سحری کے وقت گلیوں میں نعتیں پڑھتے ہوئے لوگوں کو جگانے کے لئے نکلتے رہے ہیں؟
کیا عید میلاد النبی ؐ کے جلوس میں آپ بھی کبھی عربی لباس پہنے گھوڑے پر سوار جلوس کے آگے آگے چلے ہیں؟
آپ نے کبھی تندور پر بیٹھ کر روٹی کھائی ہے؟
آپ کبھی تندور پرروٹیاں لگوانے گئے ہیں؟
کیا آپ کبھی چوپال میں گئے ہیں اور آیا آپ بھی اس تجربے سے دوچار ہوئے ہیں کہ چوہدری چارپائی پر بیٹھا ہو اور آپ کو زمین پر جگہ ملی ہو؟
کیا آپ نے کبھی بازار میں کھڑے ہو کر حلیم اور نان کھایا ہے؟
خشک میووں اور مٹھائیوں میں سے ملوک کے ذائقے سے واقف ہیں؟
کیا کبھی میلہ چراغاں میں بھنگڑا ڈالا ہے اوربولیاں گائی ہیں؟
سینما میں ٹکٹ لینے کے لئے قمیص اتار کر لوگوں کے کاندھوں پرسے ہوتے ہوئے آپ کبھی کھڑکی تک پہنچے ہیں؟
حضوری باغ میں کبھی کن ٹٹوؤں کا مشاعرہ سنا ہے؟
بچپن میں ’’بالو کڑیوں پھلیاںونڈی دیاں لے جاؤ‘‘ کی آوازپر کبھی آپ بھی بھاگتے گئے ہیں اور ’’بھائی مینوں دے‘‘ کی آوازیں لگائی ہیں؟
بچپن میں کسی آئس کریم کی دکان پرتو ملازمت نہیں کی اور یہ تجربہ تو نہیں ہوا کہ کار کے ہارن پر دوڑے دوڑے جائیں اور کار میں بیٹھے ہوئے بچوں کے لئے آئس کریم لے کر آئیں اور اپنے آنسو آنکھوں سے باہر نہ آنے دیں؟
کیا آپ کابڑا بھائی یابہن آپ کو گود میں اٹھاکر مسجد کے باہر کھڑے ہوتے تھے تاکہ مسجد سے نکلتے ہوئے نمازیوں سے دم کرائیں؟
کبھی کسی جلسے یا مسجد میں دریاں بچھائی ہیں؟
کبھی تانگے میں بیٹھ کر پورے شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے جلسے کا اعلان کرتے رہے ہیں؟
کیا کبھی کسی لیڈر کو کاندھوں پر بٹھا کر میل دو میل کا فاصلہ طے کیا ہے؟
کسی ایک کمرے کے مکان میں دس افراد کے ساتھ رہنے کا اتفاق ہوا ہے؟
کبھی گرمیوں میں بنیان اتار کر گلی میں سونے کا تجربہ ہوا؟
بکرےکو مہندی لگا کر داتا دربار سلام کروانے گئے ہیں؟
کیا آپ کبھی ڈھانگری اٹھاکر پتنگ کے پیچھے بھاگے ہیں، کبھی اس میں تڑانویں ڈالی ہیں یااسے کنّی دی ہے؟
کبھی پانی کے حصول کے لئے میلوں پیدل جانا پڑا؟
کیا آپ کی کوئی بچی محض جہیز نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں تو نہیں بیٹھی رہی؟
روٹی کمانے کے لئے بیوی بچوں کو اللہ کے سپرد کرکے دبئی تو نہیں جانا پڑا؟
کسی چوک میں کُوچی اور سفیدی والا ڈبہ پکڑ کر پنجوں کے بل بیٹھ کرروزی کا انتظار تو نہیں کرنا پڑا؟
کبھی ایسا تو نہیں ہوا کہ بازار سےگزرتے ہوئے بچوں کے لئے موسم کا پھل خریدنے کو جی چاہے اور خرید نہ سکے ہوں؟
کیا آپ کو پیدائش کے فوراً بعد سب آسائشیں بیٹھے بیٹھے مل گئی تھیں یا اس کے لئے آپ کےاہل خانہ کو بھی جدوجہد کرنا پڑی؟
بیس ہزارروپے ماہوار میں مکان کاکرایہ، بیماری، مہمانوں ، شادی بیاہ اور دیگر حوالوں سے پیسوں کی کمی کے ماحول نے آپ کی زندگی پر کیااثر ڈالا؟
کیا آپ کوپتا ہے چیک کیا ہوتاہے جسے بھر کر بینک سے پیسے نکلوائے جاتے ہیں اگر بینک میں آپ کی کوئی سیونگ ہو؟
آپ نے اپنے اسکول سے چھٹی کے بعد پیدل گھر جاتے ہوئے مہنگے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹی کے وقت خوبصورت لباس میں ملبو س بچوں کو اپنی گاڑیوں میں بیٹھے دیکھا ہے؟
سوالات کی فہرست ابھی بہت طویل ہے مگر فی الحال اتنے ہی کافی ہیں۔ ان سوالات میں پاکستانی عوام کی اکثریت کے مسائل اور ان کے مشاغل پوشیدہ ہیں، اگرپاکستانی عوام کی نمائندگی کرنے والے حضرات اپنی زندگی کے کسی بھی دور میں ان مسائل اور مشاغل سے آشنا رہے ہیں تو وہ عوام میں سے ہیں ورنہ بہروپیے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشجرہ کیسے گم ہوتا ہے؟۔۔ تیشہ نظر / وجاہت مسعود
Next Article کھم آن پھلیز!۔۔نوخیزیاں/گل نوخیز اختر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.