Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»مدر ٹریسا ایوارڈ ہولڈر سلمان صوفی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

مدر ٹریسا ایوارڈ ہولڈر سلمان صوفی!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 5, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم لوگ اس لحاظ سے ’’دوسرے بہت سے لحاظوں ‘‘ کے علاوہ بہت بدقسمت ہیں کہ اگر خوش قسمتی سے کوئی ایسا شخص ہمارے درمیان پایا جائے جو غیر معمولی طور پر ذہین ہو، اپنی فیلڈ میں یکتا ہو اور ایماندار ہو، اول تو اسے ہم نظر انداز کرتے ہیں اور اگر خوش قسمتی سے وہ نظر انداز ہونے سے بچ جائے اور اس کے ذمے کوئی اہم کام لگا دیا جائے تو اس کے ساتھ کام کرنے والے نالائق اور سازشی قسم کے لوگ، اس کے خلاف سازشیں شروع کر دیتے ہیں۔ چونکہ وہ شخص اپنی تمام تر اہلیت کے باوجود سازش کرنے کا اہل نہیں ہوتا، چنانچہ وہ دل برداشتہ ہو جاتا ہے اور اپنا کام دلجمعی سے کر نہیں پاتا۔میں اس وقت ٹیکنو کریٹس کی بات کر رہا ہوں۔ان کے ساتھ ایک بدقسمتی یہ بھی ہوتی ہے کہ یا تو انہیں ان کی خدمات کے دوران فارغ کر دیا جاتا ہے ، ورنہ نئی حکومت اسے گزشتہ حکومت کا’’آدمی‘‘ سمجھ کر خود کو اس کی خدمات سے محروم رکھتی ہے ۔ میر ے ایک دوست شاہد ریاض گوندل جرمنی میں ہوتے ہیں وہ گزشتہ حکومت کے دوران پاکستان آئے تو ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان سے انرجی کے منصوبوں میں کام لیا گیا۔ انہوں نے اس شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مگر وہ بھی ایک دن مایوس ہو کر واپس جرمنی چلے گئے۔
قارئین سے معذرت کہ میری تمہید بہت طویل ہو گئی ہے جبکہ میں آج خصوصی طور پر ایک نوجوان (مجھ 76سال کے انسان کو پچاس سال کے لوگ بھی نوجوان تو کیا بچے بلونگڑے لگتے ہیں) کا ذکر کرنا چاہتاہوں۔ میں سلمان صوفی کی بات کر رہا ہوں جو اب غیر معروف نہیں ہیں بلکہ اس کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ سلمان پاکستانی نژاد امریکی ہے اور ہر پاکستانی نژاد کی طرح اس کا دل پاکستان کی محبت سے لبریز ہے اور ان میں سے ہمیشہ اپنی سطح پر کچھ نہ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ سلمان صوفی بہت GNNOVATIVEہے۔ اس نے پاکستان میں اس لحاظ سے انوکھی چیزیں روشناس کرائیں جو ہماری ضرورت تھیں لیکن دقیا نوسی سوچیں ایک حد تک ہی سوچ سکتی ہیں۔ تاہم جنہیں احساس تھا کہ یہ اہم کام ہیں ، ان کی طرف سے سلمان صوفی کو بہت پذیرائی ملی ، مگر یہاں بھی اس کے خلاف سازشیں شروع ہو گئیں اور اب وہ واپس امریکہ چلا گیا ہے۔
سلمان صوفی نے گزشتہ حکومت نےا سٹرٹیجک ریفارمرز یونٹ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔ جس کی سربراہی سلمان صوفی کو سونپی گئی اس ادارے نے کئی بڑے اداروں کے مقابلے میں صرف پانچ لوگوں کی ٹیم کے ساتھ تیس سے زیادہ پروجیکٹ کیے اور ایک نئے نظام کی بنیاد رکھی۔ جس میں نئے گریجویٹس کو بیوروکریسی کے شانہ بشانہ کام کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس چھوٹی سی ٹیم نے عوامی فلاح کے شہرہ آفاق کام کئے جس میں عورتوں کے تحفظ کے لئے بل ، انسدادِ تشدد مرکز برائے خواتین جس کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، قائم کیا۔ ان مراکز میں تشدد کا شکار خواتین کو خاتون پولیس میڈیکولیگل، وکیل، پناہ گاہ، اور نفسیاتی مددایک چھت تلے فراہم کئے جاتے ہیں جس کی مثال پورے جنوبی ایشیا یا مشرق وسطیٰ میں بھی نہیں ہے۔ ان مراکز کو بنانے کے لئے اب اقوام متحدہ بھی سر گرم عمل ہے۔
شہر خموشاں ماڈل قبرستان جو اپنی نوعیت کے واحد قبرستان ہیں ۔جن میں غمزدہ گھرانوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے تمام معاملات ایک کال پر فراہم کر دئیے جاتے ہیں ۔ ان قبرستانوں میں عالم اسلام کے تمام ممالک کی نسبت بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہمارے گھروں میں وفات پا جانے والے کو غسل کا نہایت ناقص نظام ہوتا ہے۔ ان شہر خموشاں میں غسل دینے کی باعزت جگہ کے علاوہ سرد خانہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اور درختوں سے گھرے ہوئے اس شہر خموشاں میں تدفین پوری تکریم کے ساتھ کی جاتی ہے ۔ شہر خموشاں کے علاوہ گاڑی یا موٹر سائیکل کو ڈیلر شپ پر ہی نمبر پلیٹ فراہم کرنے کا سسٹم بنایا گیا جس سے اب تک نہ صرف اربوں کا ریونیو اکٹھا ہوا بلکہ ایجنٹ مافیا سے عوام کی جان بھی چھڑائی گئی۔
اس طرح شروع کئے گئے ای چالان کی قانون سازی بھی اسی ادارے نے کی تھی۔ وویمن پروٹیکشن بل اور شہر خموشاں ماڈل قبرستان کو صحیح طور پر عملدرآمد کے لئے اس ادارے نے دو نئے ڈیپارٹمنٹ بنائے تاکہ ان پروجیکٹس پر عملدرآمدپروفیشنل لوگ کریں اور انہیں صحیح طور پر پورے پنجاب میں پھیلایا جا سکے۔ پنجاب کی کتابوں میں عورتوں کے تحفظ کے لئے مضامین شامل کئے گئے تاکہ نوخیزذہن تشدد کے خلاف تیار ہو سکیں۔ عورتوں کو خود مختار بنانے کے لئے تاریخی پروجیکٹس ’’وویمن اون ویلز‘‘ شروع کیا گیا جس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عورتوں کو سستی موٹر سائیکل ٹریننگ کے بعد فراہم کیں۔ اس کی وجہ سے عورتوں کو معاشی دھارے میں شامل کر کے ایک انقلاب برپا کر دیا ۔ اس یونٹ نے نہایت کم عرصے میں حکومت پنجاب کے پہلے تھنک ٹینک کا درجہ حاصل کیا اس کے علاوہ کئی اور پروجیکٹ ہیں جن کے لئے ایک علیحدہ کالم درکار ہو گا۔ اس ادارے نے اپنے ساتھ کام کرنے والے تمام ڈیپارٹمنٹس کو پورا کریڈٹ دیا اور کبھی تمام کریڈٹ اپنے کھاتے ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔ اس ادارے کے ساتھ کام کرنے والے ایک اور ادارے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے نہ صرف گھوسٹ اسکولوں کا ناسور ختم کروایا بلکہ ای ویکسینیشن کا نظام بھی متعارف کروایا۔ جس سے پنجاب کے نونہالوں کی بروقت ویکسینیشن کو ممکن بنایا گیا۔
سلمان صوفی نے چار میں سے تین سال رضاکارانہ کام کیا۔ سلمان کو دنیا میں عورتوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے پانچ افراد میں ہیلری کلنٹن کی فائونڈیشن نے شامل کیا۔ پچھلے ماہ تمام تر تناؤکے باوجود سلمان صوفی کی خدمات کو بھارت میں بھی تسلیم کیا گیا اور انہیں دنیا کے معتبر ترین مدر ٹریسا ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے پاکستان کی تمام دنیا میں پذیرائی ہوئی۔ آج اس یونٹ کے کئے گئے تاریخی اقدامات مشکلات کا شکار ہیں اور وجہ وہی سازشیں ہیں، جن کا ذکر ابتدا میں کیا جا چکا ہے۔
سلمان اب خاموشی سے سماج کی خدمت میں مشغول ہیں، و ہ اس کیلئے زیادہ وقت پاکستان میں گزارتے ہیں۔ حکومت وقت کو ان پروجیکٹس کی آبیاری کرنی چاہئے کیونکہ یہ عوامی فلاح کے علاوہ ثواب کا باعث بھی ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’آخرِ شب کے ہم سفر عطارکے پرندے‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
Next Article شہماری سوچ غیر سائنسی کیوں ہے؟۔۔ذراہٹ کے /یاسر پیر زادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.