Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»شراب سیخ پہ ڈالی کباب شیشے میں !۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

شراب سیخ پہ ڈالی کباب شیشے میں !۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 29, 201824 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایف ڈی مخمور کے متعلق روایت ہےکہ جب وہ پیدا ہوا تو اسے شہد چٹانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے منہ دوسری طرف پھیر لیا۔جب اس کا منہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو اس نے مضبوطی سے ہونٹ بند کر لئے اور نیم وا آنکھوں سے بائیں جانب طاق پر رکھی ہوئی کوڈین کف سیرپ کی سیل بند بوتل کی طرف دیکھنے لگا۔ چنانچہ موقع پر موجود ایک جہاں دیدہ بزرگ نے شہد والا چمچ پرے سرکا کے وہ بوتل کھولی جس پر ایف ڈی مخمور نے فوراً منہ کھول دیا اور پھر ایک سانس میں آدھی بوتل غٹا غٹ پی گیا۔ باقی بوتل یہ بزرگ ڈیک لگا کر خود چڑھا گئے۔ بعدازاں مخمور کے والدین الکوحل سے لبریز دوا اسے مستقل پلاتے رہے کیونکہ اسے شام ڈھلتے ہی کھانسی کا دورہ پڑتا تھا اور یہ دورہ اس وقت شدید ہو جاتا جب آسمان پر کالی گھٹائیں بھی چھائی ہوں۔
ایف ڈی مخمور نے جوانی میں قدم رکھتے ہی ایکسائز کے محکمے میں نوکری حاصل کرنے کے لئے تگ ودو شروع کر دی چنانچہ اس کے نتیجے میں وہ سب انسپکٹر بھرتی ہونے میں کامیاب ہو گیا۔مخمور ایک ذمہ دار اور کامیاب افسر تھا وہ شراب کے خفیہ ٹھکانوں پر کامیاب چھاپے مارتا اور اس کے نتیجے میں شراب کی سینکڑوں بوتلوں پر قابض ہو جاتا۔ شنید یہ ہے کہ جب پہلی تاریخ کو اس نے تنخواہ وصول کی تو وفور حیرت سے اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں چنانچہ اس نے شدید حیرانی کے عالم میں اپنے ایک ساتھی سے کہا : ہمیں تنخواہ بھی ملتی ہے !۔
ایف ڈی مخمور نے ملازمت ملنے کے کچھ عرصے بعد شادی کرلی اس کی بیوی بہت خوبصورت تھی یہ مخمور کا اپنا بیان تھا کیونکہ اس نے جب بھی اسے دیکھا مدہوشی کے عالم میں دیکھا چنانچہ اس چندے ا?فتاب اور چندےماہتاب خاتون کے بطن سے گیارہ بچے پیدا ہوئے۔مخمور اکثر رات گئے گھر لوٹتا تھا چنانچہ ایک روز آدھی رات کو کسی نے دروازے پر دستک دی اس نیک بخت نے دروازہ کھولا تو مخمور اور اس کے چند دوست نشے میں دھت کھڑے تھے۔ ان میںسے ایک نے پوچھا مخمور صاحب کا گھر یہی ہے ؟ اس نیک بخت نے ہاں میں جواب دیا تو اس نے لڑکھڑاتے ہوئے کہا آپ براہ کرم ہم میں سے اپنے خاوند کو ذرا جلدی پہچان کر اندر لے جائیں ابھی ہم سب نے اپنے اپنے گھروں کو جانا ہے۔
مخمور ایک نہایت خلیق اور منکسر المزاج انسان تھا خصوصاً عالم سکر میں وہ اپنوں اور غیروں کے سامنے بچھ بچھ جاتا تھا۔ وفور محبت سے ان کے بوسے لیتا اور پاﺅں کو ہاتھ لگاتا۔وہ بہت حساس بھی تھا ایک روز رات کے دو بجے اپنے ایک مے نوش دوست ساغر جام پوری کی کسی حرکت سے ا?زردہ ہو کر وہاں سے اٹھ آیا اور اپنے ایک عزیز دوست کے گھر کنڈی کھڑکائی۔ دوست کے ساتھ اس کے گھر والے بھی اٹھ بیٹھے کہ خدا خیر کرے اتنی رات گئے دروازے پر دستک کیوں ہوئی ہے ؟دوست پریشانی کے عالم میں باہر نکلا اور اس وقت آنے کی وجہ دریافت کی تو مخمور نے اپنی مخمورآنکھوں سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کوئی ایسی بات نہیں میں نے صرف یہ پوچھنا تھا کہ یہ ساغر جام پوری شے کیا ہے ؟ اور پھر کوئی دوسری بات کئے بغیر فوراً اس سے رخصت ہو گیا۔ وہ اتنی رات گئے اپنے دوست کے آرام میں خلل نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔
ایف ڈی مخمور کی وفات بہت حسرتِ آیات تھی یہ وفات ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی میں اس کی زیادہ تفصیل میں نہیں جاﺅں گا بس مختصر یہ کہ ایک روز مخمور اپنے دوستوں کی محفل میں بیٹھا شراب پی رہا تھا اور کباب کھا رہا تھا اس دوران ساقی نے اس کے ہوش کچھ یوں اڑائے کہ اس نے شراب سیخ پہ ڈالی کباب شیشے میں۔ اور پھر یہ ”شراب“ پینے کی کوشش میں شراب یعنی سیخ اس کے حلق میں پھنس گئی جس سے موصوف موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ
اور اب آخر میں حامد ولیدکی ایک غزل کے چند اشعار
چمن کب ایسے کاموں سے سنورتا ہے
ہوا جب تیز چلتی ہے تو شیرازہ بکھرتا ہے
ہمیں اڑنے نہیں دیتا ہماری اپنی مرضی سے
ہمارے شہر کا حاکم ہمارے پر کترتا ہے
وہ جب بھی بیٹھ جاتا ہے بڑے صاحب کی کرسی پر
وہ ایسی بے تکی باتیں تو آئے روز کرتا ہے
ہوا بھر کر غبارے میں وہ خود ہی پھاڑ دیتا ہے
اسے وہ مار دیتا ہے ادا پر جس کی مرتا ہے
میں اس کی آنکھ میں کھٹکوں میں اس کے دل میں لرزاں ہوں
ڈراتا ہے مجھے جتنا وہ اتنا خود بھی ڈرتا ہے
بھلے تم شوق سے مسلو چمن کے سارے پھولوں کو
مگر یہ ذہن میں رکھنا جو کرتا ہے وہ بھرتا ہے
ولید اس گھر میں لگتا ہے کہ جنوں کا بسیرا ہے
یہاں سناٹا رہتا ہے، یہاں ہر شخص ڈرتا ہے
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleریاست کا اصل کام اور امتحان۔۔خالد مسعودخان
Next Article کون سا مشورہ نہ مان کر مسلم لیگ (ن) معتوب ہوئی؟۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.