Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»لائٹر اور رائٹر!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

لائٹر اور رائٹر!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 15, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اپنے ایک دوست کی طرف سے جو چیز اکثر تحفے میں ملتی ہے، وہ گیس لائٹر ہے اور گیس لائٹر کو جو چیز ورثے میں ملی ہے وہ اُس کی تیزی و طراری ہے، یعنی دوسرے تیسرے دن اُس لائٹر میں سے گیس ختم ہو جاتی ہے، باقی صرف لائٹر رہ جاتا ہے اور اِس لائٹر کی حیثیت ایک پرانی فلم’’سات لاکھ‘‘ کے اِس ڈائیلاگ کے مانند ہوتی ہے جس کے مطابق ’’تم یہ سات لاکھ روپے گن سکتے ہو، مگر خرچ نہیں کر سکتے‘‘ چنانچہ اِس بے گیس لائٹر کو’’شو،شا‘‘ کے لئے ہاتھ میں پکڑا جا سکتا ہے، کسی کے سر کا نشانہ لیا جا سکتا ہے، لیکن اگر اِس سے کوئی کام نہیں لیا جا سکتا تو وہ سگریٹ جلانے کا کام ہے۔ یعنی جس طرح انسان کو دردِ دل کے واسطے پیدا کیا گیا ہے مگر وہ درد سر بن کر رہ گیا ہے، اِسی طرح یہ گیس لائٹر بھی بے فیض لائٹر ثابت ہوتا ہے کیونکہ وقت پڑنے پر اپنے ’’فرائضِ منصبی‘‘ ادا کرنے کے بجائے یہ ’’تجاہل عارفانہ‘‘ سے کام لینے لگتا ہے!
گیس لائٹر کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر ذرا سی ہوا بھی چل رہی ہو اور اِس دوران اِسے جلانے کی کوشش کی جائے تو یہ جواب میں میر انیسؔ کا یہ شعر بزبانِ حال پڑھنے لگتا ہے
انیسؔ دم کا بھروسہ نہیں ٹھہر جاؤ
چراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
چنانچہ جو’’سخن فہم‘‘ ہیں وہ اپنے ارادےسے باز رہتے ہیں یعنی اگر پنکھا بھی چل رہا ہو تو لائٹر نہیں جلاتے لیکن کچھ ’’سخن ناشناس‘‘ وہ لائٹر جلانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں بچی کھچی گیس بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اِس کے علاوہ متذکرہ صورتحال میں ایک چیز اور بھی ہے جس کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اُس چیز کو شرفا اپنی زبان میں شرمندگی کہتے ہیں۔
مجھے عزیزی لائٹر سے ایک شکایت یہ بھی ہے کہ ماچس کے مقابلے میں اُس کی افادیت بہت کم ہے۔ مثلاً بچہ رو رہا ہو تو ماچس کھڑکا کر اسے چپ کرایا جا سکتا ہے، اُس کی تیلی کےمسالے والے حصے پر روئی لپیٹ کر کان کی میل نکالی جا سکتی ہے۔ اُس کے دوسرے سرے سے خلال کیا جا سکتا ہے۔ فارغ اوقات میں ایک تیلی جلا کر اُس سے دوسری کا مسالا جلایا جائے تو دل سلگنے کی سی کیفیت کا احساس ہوتا ہے اور اگر دل واقعی سلگ رہا ہو تو ایک تیلی سے بیک وقت پوری ماچس کو جلا کر یوں لگتا ہے جیسے دشمن کی چھائونی کو آگ لگادی ہو، بہرحال لائٹر میں جس کمی کا شدت سے احساس ہوتا ہے وہ یہی ہے کہ آپ اس سے خلال نہیں کر سکتے، یہ کوئی سنی سنائی بات نہیں ہے بلکہ میں دو ایک بار لائٹر سے خلال کرنے کی کوشش کر چکا ہوں۔
خیر یہ تو سبھی فروعی مسائل ہیں، گیس لائٹر سے میری شکایت کی اصل بنیاد اُس کی کمینگی ہے یعنی اُدھر گیس بھریں، اِدھر جواب آتا ہے کہ بس بہت ہو گئی اور اُس کے بعد یہ لائٹر نہیں’’لائیبلٹی‘‘ بن جاتا ہے چنانچہ میں اِسے یا تو کونے کھدرے میں پھینک دیتا ہوں یا پھر اُس میں گیس بھر کر کسی دوست کو بطورِ تحفہ، محبت سے پیش کر دیتا ہوں۔ بالکل اُسی طرح جس طرح تحفے میں یہ لائٹر کسی دل جلے دوست نے مجھے دیا تھا۔ اُس کے باوجود بہت سے بے فیض لائٹر بچ جاتے ہیں، چنانچہ
چند تصویر بتاں، چند حسینوں کے خطوط
کے علاوہ بعد مرنے کے میرے گھر سے کچھ لائٹر بھی برآمد ہوں گے جبکہ باقی میرے دوستوں کی جیبوں سے برآمد کئے جا سکتے ہیں، جو لائٹر شعلہ نہ دے، وہ شعلہ نہیں راکھ کا ڈھیر ہے اور یہ بات لائٹروں پر ہی نہیں رائٹروں پر بھی صادق آتی ہے۔ چنانچہ صورتحال یہ ہے کہ لائٹر کے علاوہ رائٹر بھی ان دنوں یا تو کسی کونے کھدرے میں چھپے نظر آتے ہیں یا کسی کی ’’جیب‘‘ سے برآمد ہوتے ہیں۔
اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ رائٹرز کا ذکر آئے اور میں بات آگے نہ چلاؤں۔ میری ساری زندگی اِنہی کے ساتھ بسر ہوئی ہے اور باقی زندگی بھی اِنہی کے ساتھ گزارنے کی خواہش ہے۔ اِن دنوں ہمارے ہاں فکشن لکھنے والے بہت کم رہ گئے ہیں۔ ایک اپنے مستنصر حسین تارڑ تھے جو اپنے سفر ناموں میں فکشن لکھا کرتے تھے، دوستوں نے اُنہیں سمجھایا کہ یار جب تم اِتنی اچھی فکشن لکھ سکتے ہو تو اِسے خواہ مخواہ سفر نامہ کیوں قرار دیتے ہو۔ اِس طرح کا اعتراض کرنے والے وہ لوگ تھے جو تارڑ کے سفر نامے میں ہر حسینہ کو اُس مسافر پر عاشق ہوتے دیکھ کر یورپ کے سفر پر نکل کھڑے ہوئے۔ وہاں جس میم سے اُن کی ملاقات ہو، وہ بہت خوش اخلاقی سے اُن سے ملے۔ اُنہوں نے جان لیا کہ یہ عفیفہ اُن پر عاشق ہو گئی ہے، اُنہوں نے غالباً یہ شعر نہیں سنا تھا
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں
وہ تبسم، وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو
اِس کی سمجھ تو اُنہیں اُس وقت آئی جب پیش دستی کے نتیجے میں دوچار مقدموں میں اُنہیں دھر لیا گیا اور حوالات میں کچھ دن گزارنا پڑے۔ بس اُس کے بعد اُنہوں نے پاکستان واپسی کا ٹکٹ کٹایا اور یہ پہلوان نما لوگ سیدھے تارڑ کے پاس گئے۔ بس اُس کے بعد سے تارڑ نے اپنی فکشن کو سفرنامہ قرار دینے سے گریز کیا۔ کاش اُن معصوم مسافروں نے غالب کا یہ شعر پڑھا ہوتا
دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہ تھا
ہم ہی کر بیٹھے تھے غالبؔ پیش دستی ایک دن
کچھ نقادوں نے غالب کی افتادِ طبع کے پیش نظر اس ’’پیش دستی‘‘ کا جو مطلب بتایا ہے، وہ ہمارے ہاں عموماً ہجوم میں کی جاتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآداب ِطریقت کیا ہیں؟۔۔کشور ناہید
Next Article برطانیہ میں چاقو چل گئے۔۔رضا علی عابدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.