Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»چھوٹے سر اور بڑے کانوں والی مخلوق!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

چھوٹے سر اور بڑے کانوں والی مخلوق!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 16, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کئی لوگ کانوں کے بہت کچے ہوتے ہیں، جو کوئی اُن کے کان میں کچھ کہہ دیتا ہے اُس پر فوراً ایمان لے آتے ہیں۔ صرف ایمان ہی نہیں لاتے بلکہ اُس کے مطابق لائحہ عمل بھی مرتب کر لیتے ہیں حتیٰ کہ دریں اثنا کوئی دوسرا شخص اُن کے کان میں کچھ اور پھونکے جس پر وہ پٹڑی بدلتے ہیں اور ایک بار پھر لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں۔ چنانچہ اُن کی ساری زندگی اِسی چکر میں گزر جاتی ہے یعنی ارادے باندھنے اور ارادے توڑنے میں بسر ہوتی ہے۔
اسکول کے زمانے میں ہمارے ایک ماسٹر صاحب اِسی زریں اصول کے تحت زندگی بسر کرتے تھے یعنی زبان خلق کو فوراً نقارئہ خدا سمجھ بیٹھتے تھے۔ جب وہ کلاس میں داخل ہوتے تو شور مچاتے لڑکوں کو دیکھ کر بپھر جاتے اور مانیٹر سے پوچھتے کہ اِن شرپسندوں کا سرغنہ کون ہے؟ مانیٹر سرغنے پر انگلی رکھ دیتا جس پر ماسٹر صاحب ’’مجھے تم پر پہلے ہی شک تھا‘‘ کہتے ہوئے اُس کی طرف لپکتے اور مار مار کر اُس کا بھرکس نکال دیتے۔ وہ مردِ قلندر بڑے اطمینان سے مار کھاتا اور جب ماسٹر صاحب اُس کی پٹائی سے فارغ ہوتے تو نہایت ادب سے گزارش کرتا کہ شرارت اِس نے نہیں اس کے برابر میں بیٹھے ہوئے لڑکے نے کی تھی۔ اِس پر ماسٹر صاحب بید ہاتھ میں لئے اُس کے ’’ہمسائے‘‘ کی طرف بڑھتے اور ’’مجھے تم پر پہلے ہی شک تھا‘‘ کہتے ہوئے اُس پر ’’رکیک‘‘ حملہ کر دیتے۔ وہ پٹائی سے فارغ ہونے پر اپنی ہنسی ضبط کرتے ہوئے اپنے ساتھ والے لڑکے پر انگلی رکھ دیتا اور یہ سلسلہ اِسی طرح جاری رہتا حتیٰ کہ آخر میں کوئی ستم ظریف مانیٹر کی طرف اشارہ کر کے کہتا کہ ماسٹر صاحب! شرارت تو دراصل اِس نے کی تھی۔ یہ سن کر ماسٹر صاحب مانیٹر کی طرف بڑھتے اور آنِ واحد میں اُسے مانیٹر سے مرغا بنا دیتے کہ اُنہیں اِس پر بھی پہلے ہی سے شک تھا!
کچھ اِس قسم کا طرز عمل غالباً ملّا نصر الدین کا بھی تھا کہ زید نے ان سے بکر کے بارے میں کہا کہ وہ بہت غلط آدمی ہے۔ ملّا نے اثبات میں سر ہلایا اور کہا کہ تم ٹھیک کہتے ہو، تھوڑی دیر بعد ایک شخص ملّا کے پاس آیا اور کہا کہ بکر بہت اچھا آدمی ہے، ملّا نے اثبات میں سر ہلایا اور کہا کہ تم ٹھیک کہتے ہو۔ محفل میں موجود ایک شخص نے یہ تماشا دیکھا تو ملّا کو مخاطب کر کے کہا، ملّا! تم عجیب آدمی ہو، تم نے دونوں کی بات کو ٹھیک قرار دے دیا؟ ملّا نے یہ سنا تو ایک بار پھر اثبات میں سر ہلایا اور کہا ’’تم بھی ٹھیک کہتے ہو‘‘۔
سو ثابت ہوا کہ انسان ذہن اور آنکھوں کو اگر گروی رکھ دے اور اُن کی جگہ کانوں سے دیکھے، سنے اور سوچے تو یہ رویہ دانشمندی کے ذیل میں آتا ہے کیونکہ جتنا وقت کسی واقعہ کی تفصیلات میں جانے اور اُس کے تمام پہلوؤں کا مطالعہ کرنے کے بعد نتائج اخذ کرنے میں صرف ہوتا ہے، اُتنی دیر میں آدھی کلاس کو مرغا بنایا جا سکتا ہے یا جتنا وقت کسی بھی چیز کو غلط یا صحیح قرار دینے کے ضمن میں بحث و تمحیص اور باہمی مکالمے پر صرف ہوتا ہے، اُس سے کہیں تھوڑے وقت میں ’’سب اچھا‘‘ قرار دیا جا سکتا ہے اور یوں وقت ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے تاہم یہ نکتہ دانائی کا نکتہ ہے اور اسے صرف دانا لوگ ہی سمجھتے ہیں۔
اور بے شک ہم سب دانا لوگ ہیں۔ ہم نے یہ نکتہ اپنی قومی زندگی کے آغاز سے ہی پلے باندھ رکھا ہے اور آج تک اپنا طرز عمل اسی کے مطابق استوار کرتے چلے آرہے ہیں۔ ہمارے ہاں ایک سے ایک بحران پیدا ہوا ہے لیکن ہم اُس رویے کے طفیل ہر بار چشمِ زدن میں اُس میں سے نکل گئے ہیں۔ چونکہ بحران ہماری طرح دانا نہیں تھا، اِس لئے وہ ہم میں سے نہیں نکلا، دھیرے دھیرے ہمارے پیچھے چلتا رہا۔ ’’موصوف‘‘ کو ہر دور میں یہ توقع رہی کہ ہم اِس کا سنجیدگی سے نوٹس لیں گے، اپنا دل و دماغ، آنکھیں اور کان اس کے لئے وا کریں گے مگر ہم بیوقوف نہیں ، دس جماعتیں پاس ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ انسانی جسم میں سب سے اہم چیز دل، دماغ نہیں کان ہیں اور ان سے بھی صرف ’’سرسری سماعت‘‘ کا کام لینا چاہئے چنانچہ ہم بحرانوں کو پیچھے پیچھے لگائے پھرتے ہیں۔ البتہ جب وہ بالکل سر پر پہنچ جاتے ہیں تو ہمارے کان کھڑے ہوتے ہیں اور یہی کانوں کا بہترین استعمال ہے سو بحمدللہ آہستہ آہستہ اب ہمارے کان بڑے ہو گئے ، سر چھوٹے رہ گئے ہیں، ہم دولے شاہ کے چوہے بن گئے ہیں۔
مجھے منیر نیازی یاد آگئے، منیر صرف ایک اعلیٰ درجے کے منفرد شاعر ہی نہیں، بہت تخلیقی جملے باز بھی تھے۔ ایک دن کہنے لگے ’’میں جس دفتر میں جاتا ہوں، بتایا جاتا ہے کہ صاحب میٹنگ میں ہیں، سمجھ نہیں آتی یہ دولے شاہ کے چوہے کیا میٹنگ کرتے ہوں گے‘‘۔ میرے دوستوں کو اِس جملے سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے کہ منیر نے جملہ کسنا ہوتا تھا اور وہ سوجھنے پر کسنے سے باز نہیں آتا تھا۔ ایک بار اسلام آباد میں مقیم ایک خاتون شاعرہ کے بلند بانگ دعوؤں کے حوالے سے کہنے لگے ’’یہ وہ اسکوٹر ہے جس میں ٹرک کا ہارن فٹ ہے!‘‘
میں غالباً موضوع سے ہٹ گیا ہوں، مگر نہیں ہٹا کیونکہ آخر میں جس ایکٹیوسٹ شاعرہ کے حوالے سے منیر کے جس جملے کا ذکر کیا ہے اس کا تعلق دولے شاہ کے چوہے کے خاندان ہی سے ہے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچین اپنا یار، جس پہ جان بھی نثار۔۔نصرت جاوید
Next Article اگلے جنم موہے مرد نہ کیجو۔۔ نو خیزیاں/گل نو خیز اختر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.