Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»افسر نامی ایک مخلوق!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

افسر نامی ایک مخلوق!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 24, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

افسر ایک عجیب و غریب مخلوق ہے لیکن اس کی اعلیٰ قسمیں صرف دو ہیں۔ نمبر ایک سی ایس ایس والے اور نمبر دو پی سی ایس والے! میرے دوستوں میں دونوں اقسام کے افسر شامل ہیں۔ ان میں سے جو میرے دوست نہیں ہیں یا جن سے میرا تعارف نہیں ہے میں انہیں بھی ایک نظر میں پہچان لیتا ہوں کہ ان میں سے سی ایس پی کون ہے اور پی سی ایس کون؟ پی سی ایس کی ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے اپنے دفتر کی کرسی پر تولیہ لٹکایا ہوگا نیز اسے اس کے صوبے میں بھی عموماً کھڈے لائن لگایا جاتا ہے چنانچہ اس کے چہرے پر مظلومیت کے آثار ہوتے ہیں جبکہ سی ایس پی کے چہرے پر اِس طرح کے یا ’’اُسترا‘‘ کے کوئی آثار نہیں ہوتے۔ سی ایس پی افسر چائے پلاتا ہے، وعدہ کرتا ہے، کام نہیں کرتا۔ پی سی ایس افسر چائے پلائے نہ پلائے، کام کر دیتا ہے۔ سی ایس پی اور پی سی ایس افسروں میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ دونوں کے چند مخصوص دوست ہوتے ہیں اور دونوں مصاحبین بھی پالتے ہیں۔ البتہ پی سی ایس افسر مصاحبین کی زیادہ قدر افزائی کرتے ہیں۔ سی ایس پی افسر جب ریٹائرڈ ہوتا ہے تو بہت اداس رہنے لگتا ہے۔ پی سی ایس افسر اداس نہیں ہوتا کیونکہ وہ اپنی سروس کے دوران اداس رہنے کا عادی ہو چکا ہوتا ہے۔ میرے نزدیک افسروں کی یہ دونوں قسمیں بہت مظلوم ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بظاہر اپنے علاقے کا بادشاہ ہوتا ہے لیکن جب ڈپٹی کمشنر دورے پر آتا ہے تو اسسٹنٹ کمشنر کو کورنش بجا لانے والے اسے کہنیاں مارتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کمشنر دورے پر آئے تو ڈپٹی کمشنر کو کہنیاں پڑتی ہیں۔ چیف سیکرٹری کے دورے کے موقع پر کمشنر صاحب کو لوگ کہنیوں سے پرے دھکیلتے ہیں۔
چیف سیکرٹری اور کمشنر عموماً سی ایس پی ہوتے ہیں، تاہم آج بھی اگر کوئی پی سی ایس ان مناصب تک پہنچے تو وہ خوشی کے مارے میانی صاحب پہنچ جاتا ہے، اس کی یہ پروموشن اور قبرستان کی ٹائمنگ ایک ہی ہوتی ہے۔ پی سی ایس کا کہنیاں کھانے کا تجربہ سی ایس پی افسر سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ ان افسروں کی ’مظلومیت‘ کا تعلق حکومت کی تبدیلی سے بھی ہوتا ہے۔ انتہائی قابل اور دیانتدار افسروں پر بھی سابقہ حکومت کے ’وفادار‘ ہونے کا ٹھپہ لگ جاتا ہے چنانچہ ’’بلا امتیازِ رنگ و نسل و مذہب و ملت‘‘ ان سب کو ’او ایس ڈی‘ بنا دیا جاتا ہے اور یہ الف لیلہ کے ابوالحسن بن جاتے ہیں جو سویا تو محل میں تھا لیکن جب آنکھ کھلی تو خود کو جھونپڑی میں پایا۔
افسروں کی ایک کلاس اور بھی ہے جو خود کو کبھی افسر نہیں سمجھتی۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق فنونِ لطیفہ کے کسی شعبے سے ہوتا ہے چنانچہ ان کی نظروں میں اپنی یا کسی اور کی ’شانِ سکندری‘ جچتی ہی نہیں۔ یہ لوگ اپنے منصبی فرائض پوری اہلیت سے انجام دینے کے باوجود ذاتی زندگی درویشوں کی طرح بسر کرتے ہیں اور ان کی دوستیاں اپنی کلاس کے لوگوں سے زیادہ ادیبوں، شاعروں، مصوروں اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ دوسرے شعبوں کے لوگوں سے ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کی اپنی کلاس کے لوگ انہیں افسر سمجھنا چھوڑ دیتے ہیں چنانچہ جو سمجھدار ہوتے ہیں وہ اپنی یہ ’’کمزوری‘‘ اپنے کولیگز سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں خصوصاً اپنے باس سے کہ ایسے لوگوں کی اے سی آر میں ’فنونِ لطیفہ سے وابستگی‘ منفی ریمارکس میں شامل ہوتی ہے۔
عام تاثر یہی ہے کہ افسروں میں اکڑفوں بہت ہوتی ہے، وہ انسان کو انسان ہی نہیں سمجھتے۔ مجموعی طور پر یہ تاثر صحیح ہے مگر پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ میں ایسے بہت سے افسروں کو جانتا ہوں جو انسان دوست ہیں اور اگر کوئی انسان دوست نہیں تو اسے راہِ راست پر لانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کی افسری کی بتی بنا کر اس کے ہاتھ میں پکڑا دیں تاکہ وہ اس سے کان کی میل صاف کیا کرے اور آپ کی بات سنے، سمجھے اور آپ کی عزت کرنا سیکھ سکے۔
میں نے اس طرح کا ایک افسر محکمہ تعلیم میں دیکھا تھا۔ اسکولوں کے ماسٹر اور استانیاں اس کی فرعونیت اور مردم آزاری سے ’’رون ہاکے‘‘ نظر آتے تھے۔ اس طرح کے افسروں کا انجام بہت عبرتناک ہوتا ہے۔ جب یہ ریٹائر ہوتے ہیں تو لوگوں کے دلوں میں ان کی وہ سب فائلیں جاگ جاتی ہیں جو موصوف نے اپنی مردم آزاری کی وجہ سے دورانِ ملازمت دبا رکھی تھیں چنانچہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں نہ کوئی سلام کرنے والا ہوتا ہے اور نہ سلام کا جواب دینے والا بلکہ ان کے سابقہ ماتحت ان کا فون بھی نہیں سنتے چنانچہ یہ ریٹائرمنٹ کے بہت کم عرصے کے بعد ہی زندگی سے روٹھ جاتے ہیں! اور ہاں افسروں کی ایک قسم اور بھی ہے۔ یہ لوئر کیڈر کے لوگ ہیں اور انہوں نے دورانِ ملازمت پرائز پوسٹیں انجوائے کی ہوتی ہیں اور وہ سب کام کیے ہوتے ہیں جن پر ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنی خودنوشت یا اپنے کالموں میں تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کے دل میں قوم کا درد ریٹائرمنٹ کے بعد ہی جاگتا ہے بلکہ دنیاوی خواہشات سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ اپنے بےنیاز قلم سے دنیا کی بےثباتی کی کہانیاں تحریر کرتے رہتے ہیں۔ یہ ہر وقت ’’میں میں‘‘ کرتے رہتے ہیں کیونکہ ان کے اندر کی بکری ممیانے سے باز نہیں رہ سکتی۔ ابھی افسروں کی کچھ اور قسمیں بھی میرے ذہن میں ہیں، فی الحال اس پہلی قسط پر اکتفا کریں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعہدِ کورونا میں سیاست۔۔سہیل وڑائچ
Next Article مصیبتوں کے در پردہ حکمت۔۔امر جلیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.