Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»عہدِ کورونا میں سیاست۔۔سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

عہدِ کورونا میں سیاست۔۔سہیل وڑائچ

ایڈیٹرمارچ 24, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا دور میں پاکستانی سیاست ٹھنڈی رہے گی۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ عمران حکومت ہی بجٹ کا اعلان کرے تاکہ عام آدمی کو احساس ہو کہ ملک ابھی تک معاشی مشکلات میں گرفتار ہے اور آنے والے دنوں میں یہ مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں غیرمعمولی اور ہنگامی حالت پیدا کر دی ہے۔ پاکستان جیسے تیسری دنیا کے ممالک جہاں صحت اور ٹیکنالوجی کا معاملہ کمزور ہو وہاں اگر وبا پوری طاقت سے آ گئی تو حالات کا سنبھالنا مشکل ہو گا۔ اس ہنگامی صورتحال سے پہلے سیاست میں اختلافی مسائل کی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن کا اکٹھے بیٹھنا محال نظر آتا تھا مگر کورونا کے خطرے کے پیش نظر حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔
موجودہ حکومت شروع سے ہی اس حوالے سے خوش قسمت رہی ہے کہ حکومت اور ادارے ایک صفحے پر رہے ہیں بلکہ ادارے ملک کو چلانے میں شانہ بشانہ مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ دوسری طرف یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ اپوزیشن بھی ریاستی معاملات میں اداروں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار نظر آتی ہے۔ بلاول بھٹو نے لاہور قیام کے دوران بتایا کہ ادارے اہم قومی ایشوز پر انہیں بریف کرتے ہیں اسی طرح مسلم لیگ(ن) کے اکابرین چاہے وہ شہباز شریف ہوں یا خواجہ آصف، دونوں ریاستی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، حکمت کاری (Strategy)کی زبان میں کہا جاتا ہے کہ اپوزیشن اور ادارے مختلف ایشوز پر انگیج (Engage)رہتے ہیں۔ ملک کیلئے یہی بہترین حکمتِ عملی ہے کہ حکومت، اپوزیشن اور ریاستی ادارے اہم ایشوز اور بحرانوں کے حوالے سے ایک دوسرے سے ملتے جلتے رہیں، صلاح مشورہ کریں، ایک دوسرے کو Engageکریں تاکہ کوئی ملک دشمن محبِ وطن قوتوں میں دراڑ نہ ڈال سکے۔ بدقسمتی یہ رہی ہے کہ جب بھی اپوزیشن اور ادارے ماضی میں انگیج ہوئے ہیں حکومت کو شک پڑ جاتا ہے کہ اب کچھ نہ کچھ ہو کر رہے گا حالانکہ دنیا بھر میں ادارے پوری قوم یعنی حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں یہاں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے مگر ایسا ہوتا نہیں ہے۔ نواز شریف بیرونِ ملک علاج کیلئے گئے تو افواہ یہ تھی کہ ضرور کوئی ڈیل ہوئی ہے، نواز شریف کو بھیجنے کے پیچھے ضرور کوئی سازش کارفرما ہے، یہ بات یہاں تک بڑھی کہ بعض وفاقی وزرا تک کو باقاعدہ طور پر سمجھایا گیا کہ ڈیل کا مطلب کچھ لو اور کچھ دو ہوتا ہے ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔ ہاں البتہ ملکی ادارے ہر سیاسی ادارے اور اہم شخصیت کو ملکی معاملات پر انگیج رکھنا چاہتے ہیں تاکہ بیگانگی (Alienation)پیدا نہ ہو اسی لیے ایسے رابطے مسلسل ہوتے رہتے ہیں۔
شہباز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے میری عاجزانہ رائے یہی ہے کہ یہ کسی ڈیل یا پالیسی کا حصہ نہیں بلکہ ان کی واپسی انگیج پالیسی کا حصہ ہے۔ وہ پہلے بھی اداروں سے رابطے میں تھے، اب وہ اس بحرانی دور میں اداروں اور حکومت دونوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی قریب میں جب شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو علاج کیلئے بیرونِ ملک لیکر گئے تھے تو اس وقت ان کی مصالحتی پالیسی کی کامیابی کا ڈنکا بجا تھا مگر ان کی لندن موجودگی کے دوران اس پالیسی کا جادو کمزور پڑ گیا اور پھر جب مریم نواز کے بیرونِ ملک جانے کے حوالے سے وزیراعظم خان نے سخت موقف اختیار کر لیا تو (ن)لیگ اور مریم نواز کا جھکائو پھر سے مزاحمتی پالیسی کی طرف ہو گیا، یہی وجہ تھی کہ مریم نواز نے دورئہ اسلام آباد کے موقع پر کہا کہ ان کا بیانیہ دو فقروں پر مشتمل ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور وزیراعظم نواز شریف۔ اس بیانیے کے بعد اُن کا وطن آنا ضروری ہو گیا تاکہ (ن)لیگ کے اندر مزاحمتی اور مفاہمتی بیانیوں کے درمیان تال میل پیدا کریں اور اسے ایک موثر سیاسی جماعت کے طور پر چلائیں۔
سچ تو یہ ہے کہ بجٹ تک کوئی سیاسی تبدیلی نہیں آ رہی، نہ ہی اس بارے میں کہیں بھی سوچا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کیلئے کورونا اور معاشی بہتری دو بڑے چیلنج ہیں، بجٹ میں وہ ان دونوں سے کیسے نمٹتے ہیں اس کے بعد ہی سیاسی صورتحال واضح ہو سکے گی۔ اگر تو حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام ہو گئی تو اس کا برقرار رہنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جائے گا۔ پنجاب میں آج بھی یہ صورتحال ہو چکی ہے کہ اگر تحریک انصاف نے کوئی بہتری نہ کی تو اگلا الیکشن (ن)لیگ کی جھولی میں چلا جائے گا اور تحریک انصاف دیکھتی رہ جائے گی۔ دوسری طرف کورونا اور معاشی بحران جہاں تحریک انصاف کیلئے مشکلات لا رہے ہیں وہیں وہ ان کیلئے نئے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔ بڑے لیڈر ہمیشہ بحرانوں کے اندر ہی سے مواقع ڈھونڈ کر عظیم تر بن جاتے ہیں۔
وزیراعظم کیلئے بھی مواقع قطار اندر قطار موجود ہیں وہ ان سے فائدہ اٹھا کر بحران سے کامیاب نکل آئیں تو ہر طرف ان کا ڈنکا بج جائے گا اور اگر یہ مواقع ضائع ہو گئے اور بحران بڑھتا گیا تو پھر تحریک انصاف کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔
وزیراعظم خان کو اس وقت پورے ملک کی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن مخالفتیں بھول کر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، بلاول بھٹو نے پہل کی اور بحران میں سب سے آگے بڑھ کر سیاست روکنے اور کورونا سے مل کر لڑنے کا عندیہ دیا۔ (ن)لیگ کا بھی یہی موقف ہے، ملکی ادارے بھی اس حوالے سے پوری طرح تیار ہیں۔ وزیراعظم کیلئے یہ تین ماہ امتحان بھی ہیں مگر ان کیلئے یہ مستقبل کی سیڑھی بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کو ساتھ بٹھاتے ہیں یا نہیں، آزاد میڈیا کو برداشت کرتے ہیں یا نہیں اور معقول تجویز سن کر عمل کرتے ہیں یا نہیں؟ اگر تو ان کے طرزِ عمل میں تبدیلی آئی تو یہ بحران پاکستان کو تبدیل کر سکتا ہے اگر ماضی کی طرح کا چلن رہا تو پھر تبدیلی حکومت کی تبدیلی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا ،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی حکومت کو امداد،پی سی بی نے کرکٹ سنٹر دیدیا۔۔عمران عثمانی
Next Article افسر نامی ایک مخلوق!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 17, 2026

شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے

فروری 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.