Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»یار ناصر زیدی، تم بھی چلے گئے!(2)۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

یار ناصر زیدی، تم بھی چلے گئے!(2)۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 7, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nasir zaidi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ)
یہ دونوں کچھ دوسرے دوستوں کے ساتھ وہاں آ جاتے، گپ شپ لگایا کرتے۔ ناصر اس وقت تک بطور شاعر اسٹیبلش ہو چکا تھا، چنانچہ مشاعروں میں اس سے ملاقاتیں اس کے علاوہ تھیں۔ تاہم مجھے یاد نہیں کہ ہم کبھی دورانِ ملاقات سنجیدہ رہے ہوں۔ پھر کچھ عرصے بعد ناصر دوبارہ لاہور منتقل ہو گیا۔ اس کا پہلا شعری مجموعہ شائع ہوا تو ایک روز ایم اے او کالج میں میرے دفتر آیا۔ اس کے ہاتھ میں اس کا شعری مجموعہ تھا۔ اور ہاں! میں یہ بتانا تو بھول ہی گیا کہ وہ مجھے ’’مولوی‘‘ کہہ کر پکارا کرتا تھا۔ صرف یہی نہیں کہ سارا سال کسی بھی اخبار میں کسی مولوی کی کسی ’’نازیبا‘‘ حرکت کی کوئی خبر شائع ہوتی تو وہ اس کا تراشہ سنبھال لیتا اور پھر ایک روز مجھے ڈاک سے ایک بھاری بھرکم لفافہ موصول ہوتا جو مولویوں کی اس نوع کی کرتوتوں سے پھٹنے والا ہو چکا ہوتا۔ ہمارے درمیان اس نوع کا سلسلہ چلتا رہتا تھا، چنانچہ جب وہ مجھے اپنا شعری مجموعہ پیش کر رہا تھا مجھے مخاطب کرکے کہنے لگا ’’مولوی! ایک ہفتے میں اس کا دوسرا ایڈیشن آ گیا ہے‘‘۔ میں نے کہا ’’واقعی، مگر پہلا کہاں گیا؟‘‘ اس بار ناراضی کے بجائے اس نے بھرپور قہقہہ لگایا۔ اس طرح شادی سے پہلے یہ حضرت ایک خاتون پر ریشہ خطمی ہو گئے اور اس پر ایک غزل کہی اور ’’ادب لطیف‘‘ میں (مرزا ادیب کی وفات کے بعد سے وہ اس کا ایڈیٹر بن چکا تھا) شائع کر دی غزل کے اوپر ’’ز۔ ب‘‘ کا نام بھی لکھا جو اس خاتون کے نام کا مخفف تھا۔ موصوفہ عمر میں اس سے بڑی تھیں۔ ناصر زیدی نے ادب لطیف کا وہ شمارا مجھے دیا اور غزل والا صفحہ نکال کر کہا ’’مولوی، پہلے یہ غزل پڑھ‘‘ میں نے غزل پڑھی، تعریف کی اور پھر کہا ’’یار پروف ریڈنگ تم خود کیا کرو، غزل پہ ’’ز۔ ب کے نام‘‘ لکھا ہے، حالانکہ یہ ب۔ ب (بیبے) کے نام ہونا چاہئے تھی۔ اس پر وہ سٹپٹا بھی گیا اور گالیاں بھی دیتا رہا!
ناصر ایک خوبصورت شخص تھا، آخری عمر تک خوبصورت رہا، اس کے سر کے سفید گھنے بال اس کی شخصیت میں مزید حسن پیدا کرتے تھے۔ وہ بہت غیرت مند شخص تھا۔ اس نے مالی بدحالی کے دور میں بھی کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، وہ وزرائے اعظم کا اسپیچ رائٹر بھی تھا مگر مجھے علم ہے کہ یہ صرف خانہ پُری کا ایک پینل ہوتا ہے۔ اس نے اپنی روزی فری لانسر کے طور پر کمائی، ریڈیو، ٹی وی، اخبارات اس کا ذریعہ آمدن رہے اس نے روزنامہ پاکستان میں مجیب الرحمٰن شامی کی فرمائش پر ایک نہایت معلوماتی کالم شروع کیا۔ ہمارے اخبارات اور جرائد میں اساتذہ شعراء کے اشعار یا ان کے خالق کے نام غلط لکھ دیے جاتے ہیں۔ ناصر زیدی پوری تحقیق کے ساتھ اصل شعر اور اصل شاعر کا نام اپنے کالم میں درج کرتا اور یہ ایک بہت وقیع اور بہت مشکل کام تھا!
اور اب اس اتفاق کو میں کیا نام دوں کہ میں نے چار دن قبل برادرم عامر رضوی کو فون کیا اور کہا یار میں ایک عرصے سے ناصر زیدی کو فون کر رہا ہوں مگر کوئی اٹھاتا ہی نہیں، آپ مہربانی کرکے کسی طریقے سے اس سے میری بات کرا دیں، ایک گھنٹے کے بعد عامر نے مجھے ناصر کے بیٹے عدیل کا فون مہیا کر دیا، میں نے نمبر ملایا تو عدیل بیٹے نے اٹھایا۔ میں نے اسے کہا ابو سے میری بات کراؤ، اب ناصر زیدی مجھ سے مخاطب تھا، زبان میں لکنت تھی، اسے فالج ہوا تھا اور اب پہلے سے بہت بہتر تھا، میں نے اسے ہنسانے کے لیے اس کے ’’المعروف‘‘ والے نام سے پکارا، مگر مجھ تک اس کی مسکراہٹ بھی نہیں پہنچی۔ بتانے لگا کہ میں گھر میں واکر سے چل پھر لیتا ہوں۔ یہ بھی اللہ کا شکر ہے۔ اس سے اگلے روز عدیل ناصر کا فون آیا ’’آپ کے دوست کی ڈیتھ ہو گئی ہے‘‘ اور پھر فون پر مجھے صرف اس کی ہچکیاں سنائی دیتی رہیں۔ مجھے یقین ہے اسے میری سسکیاں سنائی نہیں دی ہوں گی!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا کالم۔۔عدالتی اصلاح کے نام پر کون سا ادارہ تباہ کیا جائے گا؟
Next Article متبادل مِل گیا۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک

مئی 5, 2026

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.