Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»لانگ ڈسٹنس رشتے۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

لانگ ڈسٹنس رشتے۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرستمبر 12, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’السلام علیکم بھائی جان! میں لاہور سے انور بول رہا ہوں‘‘
’’شکر ہے یار تمہاری آواز سنائی دی مگر آواز بہت کم آ رہی ہے، ذرا اونچا بولو‘‘
’’بھائی جان! شکر کریں فون مل گیا ہے۔ میں تو دوگھنٹے سے ٹرائی کر رہا تھا۔ بچوں کا کیا حال ہے؟‘‘
’’سب ٹھیک ہے۔ تم سناؤ۔گھر میں سب خیریت سے ہیں؟‘‘
’’جی اللہ کا شکر ہے۔ پشاور کاموسم کیسا ہے؟‘‘
’’اچھا ہے۔ لاہور کا موسم کیسا جارہا ہے؟‘‘
’’لاہور میں بھی یہی حال ہے ،سنا ہے عذرا باجی سخت بیمار ہیں۔ایک تو ان کے پاس موبائل فون نہیں ہےدوسرے مجھے خط لکھنے کا وقت نہیں ملتا۔ آپ ان کی طرف جائیں تو میری طرف سے بھی پوچھ لیں۔‘‘
’’میں تو خود ایک مہینے سے ان کی طرف نہیں جاسکا۔ ویسے شہباز آیا تھا۔ وہ بتا رہا تھا کہ پہلے سے بہتر ہیں۔بڑا ترس آتا ہےان پر۔ میری اس بہن نےساری عمر دکھ اورپریشانی ہی میں گزاردی۔‘‘
’’سنا ہے وہ مالی طور پر بھی پریشان ہیں؟‘‘
’’ہاں میں نے بھی سنا ہے،جی چاہتا ہے ان کی مدد کرنے کو، لیکن میں ان دنوں مکان بنارہا ہوں ابھی تک 2کروڑ لگ گئے ہیں۔ ویسے میں نےشہبازکو لکھا تھا کہ دوائیوں وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر راناسے مل لے، وہ میرا بچپن کا دوست ہے۔‘‘
’’چلیں یہ تو آپ نے ا چھا کیا۔ وہ اپنا کٹو ہے نا؟‘‘
’’کون کٹو؟‘‘
’’تایا جی اعجاز کا نواسہ۔‘‘
’’ہاں ہاں کیا ہوا اسے؟‘‘
’’پولیس نے اسےجوئے کے الزام میں پکڑ کرلیا!‘‘
’’یہ تم کیا کہہ رہے ہو۔ وہ تو بہت اچھا بچہ ہے۔‘‘
’’ہاں میں جانتا ہوں۔ رضیہ آپی روتی ہوئی آئی تھیں۔ تایا ابو بھی آئےتھے کہ اس کیلئے کچھ کرو۔‘‘
’’پھرتم نےکیا کیا؟‘‘
’’میں کیا کرسکتا ہوں۔ اس پر الزام ہی ایسا ہے کہ کسی کو کچھ کہتے ہوئے شرم آتی ہے اور پھرویسے بھی آج کے زمانے میں کسی کی نیک چلنی کی گواہی کیسے دی جاسکتی ہے کل کو میں جو سب کے سامنے شرمندہ ہوں تو کیا یہ بہتر نہیں کہ اس معاملے میں آیا ہی نہ جائے چنانچہ میں نے رضیہ آپی اور تایاابو کوٹرخا دیا تھا۔‘‘
’’اچھا کیا! کبھی ارشادسے توملاقات نہیں ہوئی؟‘‘
’’کون ارشاد؟‘‘
’’بھئی! وہ جو میرا بچپن کا دوست ہے۔‘‘
’’اچھا ارشاد، بھائی جان اس بیچارے کوفوت ہوئے تو ایک سال گزر چکا ہے۔‘‘
’’بہت افسوس ہوا۔ تم جنازے میں گئے تھے؟‘‘
’’جانا تھا مگر جب میں گھر سے نکل رہا تھا کچھ کاروباری دوست آگئے۔ بہت اچھا آدمی تھا۔ اللہ اس کی مغفرت کرے۔ آپ سے وہ محبت کرتا تھا۔‘‘
’’مجھے خود اس سے بہت محبت تھی۔ کبھی اس کےگھر جانا ہو تو میری طرف سے بھابی سے افسوس ضرور کرنا اور سیاست کا کیا حال ہے؟‘‘
’’آپ کے سامنے ہی ہے۔ عالمِ اسلام پر بہت برا وقت آیا ہوا ہےبھائی بھائی سے لڑ رہا ہےاور دشمنوں کو چوہدری بننے کا موقع مل رہا ہے۔‘‘
’’بس یار دعا کرو اللہ حالات بہتر کرے، اس سے کاروبار پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔‘‘
’’جی ہاں۔ پہلے سے آدھا رہ گیا ہے یہ۔ آپ کی آواز بہت کم آ رہی ہے۔‘‘
’’میں توخاصا اونچا بول رہا ہوں ویسے آواز تمہاری بھی مدھم ہے۔‘‘
’’ہیلو،اب کچھ بہتر ہے، آپ لاہور آ رہے ہیں؟‘‘
’’میں پچھلے ہفتے چندگھنٹوں کیلئے آیا تھا مگر تم سے ملاقات نہ ہوسکی۔ ایک تو تم نے گھر بہت دور بنایا ہے اوپر سے تم نے تھرڈ کلاس سا فون رکھا ہوا ہے بہت فون کئے مگر تمہارے فون سے ٹوں ٹوں کی آواز آتی رہی۔ ہیلو۔یہ پھر گڑبڑ شروع ہوگئی ہے۔‘‘
’’بھائی جان! موبائل کمپنیوں والے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں اور اوپر سے سروس بھی اچھی نہیں دیتے۔ مجھے تو ایسے لگ رہا ہے جیسے پرانے زمانے میں گھریلو فون پر لانگ ڈسٹنس کال کر رہا ہوں!‘‘
’’بھائی کو بھائی کو آواز سنائی نہیں دیتی، مگر یہ خرابی صرف فون میں نہیں اس ’’لانگ ڈسٹنس‘‘ میں بھی ہے جو مادہ پرستی نے رشتوں کے درمیان پیدا کردیا ہے۔‘‘
’’یہ کون گدھا درمیان میں آگیا ہے؟‘‘
’’چلو دفع کرو اسے تم اپنے بچوں کی تازہ تصویریں تو مجھے بھیجو، بہت یادآتے ہیں۔‘‘
’’وہ بھی آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘‘
’’تم دونوں جھوٹ بولتے ہو، تم لوگوں کو اپنے علاوہ کچھ یاد نہیں۔‘‘
’’یہ کوئی بہت ہی لعنتی شخص ہے۔ اچھا بھائی جان پھر بات ہوگی!‘‘
’’خدا حافظ‘‘
اور اب آخر میں فواد حسن فواد کی ایک غزل۔ ایک بہادر شخص کی غزل
یہ معجزہ بھی تو اِک دن خدا دکھائے گا
کھلے گی آنکھ تو پھر سامنے تو آئے گا
اس انتظار میں عمریں گزار دیں ہم نے
وہ چاہتا ہے ہمیں، خود ہمیں بلائے گا
قفس نصیب تھے ہم سو یہاں پہ آ پہنچے
چلے بھی جائیں گے جس دن وہ وقت آئے گا
یہ سرد رات لہو منجمد ہی کر دے گی
غریب شہر سحر دیکھنے نہ پائے گا
میں اُس سے پہلے ہی اقبالِ جرم کر لوں گا
وہ فردِ جرم بھلا کس پہ پھر لگائے گا
وہ جس کو زعم تھا انصاف بانٹنے کا گیا
کبھی تو کوئی اسے آئینہ دکھائے گا
ہر ایک جان چکا ہے جو ہیں اصل کردار
امیر شہر بھلا کیا ہمیں بتائے گا
بس ایک ریت کی دیوار پر کھڑا ہے محل
بچا نہیں کوئی سکتا، یہ گر ہی جائے گا
سجا ہے مسند انصاف پر نیا چہرہ
سوال یہ ہے وہ انصاف کر بھی پائے گا؟
قفس کی تیرہ شبی سے بھی ہو گئے مانوس
عجیب لوگ ہیں، کیسے کوئی ستائے گا
یہ خامشی کسی طوفان کی علامت ہے
جو کوئی بول پڑے گا لہو رلائے گا
حصار میں اسے لے لیں گے لشکری میرے
اِک اور تیر مرا رائیگاں ہی جائے گا
لہو رلائیں گی اُس کو حسن مری آنکھیں
وہ چھین لے بھی تو اِن کو بجھا نہ پائے گا
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدیانت کی دھند اور کرپشن کا کہرا۔۔وجاہت مسعود
Next Article پنجاب کی وزارت تعلیم برائے توجہ وزیراعظم تا وزیراعلیٰ۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.