Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»اللہ تیرا شکر ہے!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

اللہ تیرا شکر ہے!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 7, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اللہ جانے کون لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہماری قوم ناشکری ہے ،حالانکہ جتنا شکر ہم لوگ کرتے ہیں، شاید ہی کسی اور قوم کے افراد کرتے ہوں۔ ہم بات بات پر الحمدللہ کہتے ہیں حتیٰ کہ جسے چھینکیں آئیں وہ بھی الحمد للہ کہتا ہے اور جو پاس بیٹھا ہو وہ یرحمک اللہ (اللہ تم پر رحم کرے) کے دعائیہ کلمات کہتا ہے۔ جب ناک میں دم کرنے والی چھینکیں بند ہوتی ہیں تو اس کے پاس بیٹھا ہوا شخص بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے جس کا منہ یرحمک اللہ کہہ کہہ کر سوکھ گیا ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں جب کسی کا بجلی کا بل ٹھیک آتا ہے تو وہ اطمینان کے گہرے سانس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے الحمد للہ کہتا ہے۔ بچہ اسکول سے بخیریت واپس آ جائے، نمازی مسجد سے صحیح سالم گھر لوٹ آئے، بازار سے خالص دوا مل جائے، کچہری سے انصاف حاصل ہو جائے، تھانے میں داد رسی کیلئے جائے اور وہاں ’’چھترول‘‘ نہ ہو تو ان سب مواقع پر ہم سب الحمد للہ کہہ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں ہمارے ہاں تو الحمد للہ اس وقت بھی کہا جاتا ہے جب فوج آتی ہے اور اس وقت بھی جب وہ جاتی ہے۔ ہمارے ہاں تو ایسے سعادت مند فرزند بھی موجود ہیں جو پھولے ہوئے سانس کیساتھ اطلاع دیتے ہیں کہ پچھلے چوک میں والد صاحب کو جوتے پڑ رہے ہیں۔ الحمد للہ میں وہاں سے اپنی عزت بچا کر
بھاگ آنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ ہم وہ شکر گزار محب وطن پاکستانی ہیں جو امریکی پاسپورٹ ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہم ہیروئن کے کامیاب پھیرے پر شکرانے کی نیاز بانٹنے والے لوگ ہیں چنانچہ اللہ جانے وہ کون لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہم ایک ناشکری قوم ہیں۔
ہم تو ایسے صابر شاکر لوگ ہیں کہ گزشتہ 71برس میں جو حکمراں آیا، ہم نے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا، ہم اپنے حکمرانوں کو پسند کرنے کے لئے ان میں خوبیاں خود تلاش کرتے ہیں ہمیں ایک حکمراں اپنے قد کاٹھ اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پسند تھا، اس نے دس سال حکومت کی اور ملک توڑ کر ہی واپس گیا۔ ایک دو حکمرانوں کی انگریزی ہمیں پسند آئی۔ ایک حکمراں کو پسند کرنے کی وجہ ہم نے بتائی کہ وہ اسلام کا نعرہ بہت زور شور سے بلند کرتا ہے۔ ایک اور حکمراں کے سیکولرازم کو بنیاد بنا کر ہم نے اس کی قبولیت کا جواز پیش کیا۔ ہماری تو روزمرہ کی گفتگو بھی کچھ اس نوعیت کی ہوتی ہے
’’کیا حال ہے‘‘
’’اللہ تعالیٰ کا شکر ہے‘‘
’’سنا ہے آپ کے ایک عزیز ٹریفک کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں‘‘
’’جی ہاں، انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ ڈاکٹر کوشش کے باوجود ان کی جان نہیں بچا سکے مگر الحمد للہ ان کی آنکھیں بچ گئیں۔ مہنگائی اور لاقانونیت نے ہمارے لوگوں کا ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ ایک وقت تھا کہ ہماری قوم اس پر جذباتی ہو جایا کرتی تھی، اس کے علاوہ انڈیا کے ساتھ تجارت، آزادیٔ کشمیر اور ایٹمی پروگرام وغیرہ کے حوالے سے بھی ہماری قوم کے بیشتر افراد بے صبری کا مظاہرہ کر جاتے تھے مگر الحمد للہ اب انہیں ان معاملات میں بھی قرار آ گیا ہے۔ وہ بین الاقوامی نزاکتوں اور حکمرانوں کی مجبوریوں کو بخوبی سمجھنے لگے ہیں اور یوں ہر طرح کے دیگر معاملات کی طرح اب ان معاملات پر بھی لوگ صبر شکر کرنا سیکھ گئے ہیں۔ اب تو شاعروں کے کلام میں بھی محبوب سے گلے شکوے نظر نہیں آتے، وہ اپنا لہجہ بدل کر صرف اتنا کہتے ہیں
کچھ اس ادا سے آپ نے پوچھا مرا مزاج
کہنا پڑا کہ شکر ہے پروردگار کا
باقیوں کو چھوڑیں، میرا اپنا معاملہ بھی یہی ہے۔ ایک ماہ قبل ایک دوست کی بیٹی کی شادی کے موقع پر ایک حاکم نے مجھ سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہتا تھا ’’قاسمی صاحب! مزاج کیسے ہیں‘‘ اس وقت سے میں مسلسل ’’شکر ہے پروردگار کا‘‘ کہتا جا رہا ہوں۔ ایک ماہ سے میں نے اپنا وہ ہاتھ نہیں دھویا بس روزانہ اس پر پرفیوم چھڑک لیتا ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاصغر خان کیس اور خلائی مخلوق: قلم کمان / حامد میر
Next Article دودھ میں مینگنیاں اور عمران اوربلاول کے جلسے: ڈرتے ڈرتے / رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.