Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:یہ سب ماؤں کی دعاؤں کا اثر ہے؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:یہ سب ماؤں کی دعاؤں کا اثر ہے؟

ایڈیٹراکتوبر 8, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے ایک بال بچے دار دوست کی دلی خواہش ہے کہ وہ باپ کی بجائے ماں ہوتا، میں نے اسے کئی مرتبہ کہا ہے کہ اول تو تمہاری اس خواہش کی مجھے کوئی منطق سمجھ نہیں آتی، دوسرے مجھے خدشہ ہے کہ تم کسی دن واقعی ماں نہ بن جائو کیونکہ اب یہ تمہاری محض خواہش نہیں رہی بلکہ تمہیں یقین ہی ہوگیا ہے کہ ایک دن تم نے ماں بننا ہی بننا ہے۔ یقین ایک ایسی چیز ہے کہ اگر کسی کو اپنی موت کا بھی ہوجائے تو وہ واقعی مرجاتا ہے۔ تمہیں ماں بننے کا یقین ہوگیا ہے اب اللہ کرے تم ماں بن ہی جاؤ اور پھر جلدی سے کوئی خوشخبری بھی سناؤ۔
میرا دوست میری اس طرح کی باتیں سن کر ہنستا ہے اور کہتا ہے تم جتنا چاہو میرا مذاق اڑالو مگر میں اپنے نظریے پر ڈٹا ہوا ہوں۔ میرے اس دوست کا ’’نظریہ‘‘ دراصل یہ ہے کہ جسے دیکھو وہ ماں کی عظمت کے گیت گاتا ہے، شاعر اس کے قصیدے پڑھتا ہے، دانشوروں نے اس حوالے سے بہت خوبصورت مقولے بنائے ہیں لیکن دنیا میں صرف ماں ہی نہیں ایک اور چیز بھی ہوتی ہے جسے باپ کہا جاتا ہے مگر اس کی شان کوئی بیان نہیں کرتا، حتیٰ کہ آپ کی اولاد بھی ماں کے قدموں تلے ہی جنت ڈھونڈتی رہتی ہے، باپ کو صرف ماں کا رشتہ دار ہی سمجھا جاتا ہے اور اسے ویلیو بھی بس اتنی ہی دی جاتی ہے، میں اپنے اس دوست کو سمجھانے کی بہت کوشش کرتا ہوں مگر وہ سمجھتا ہی نہیں، میں کہتا ہوں برادر ،ماں کا رتبہ بلاوجہ نہیں ہے، وہ پورے نو مہینے بچے کو پیٹ میں اٹھاتی ہے اسکی دنیا میں آمد کیلئے شدید تکلیف ا ٹھاتی ہے، اس کے گیلے بستر میں سوتی ہے، اس کے ناز نخرے اٹھاتی ہے، اسے دو تین سال تک ا پنا دودھ پلاتی ہے، اس کی ذرا سی تکلیف پر ساری ساری رات جاگتی ہے۔ باپ کیا کرتا ہے؟ شام کو گھر آتا ہے ،ٹی وی دیکھ کر سوجاتا ہے۔
میرا یہ دوست ایک دفعہ میرے یہ دلائل سن کر گرمی کھا گیا اور بولا ’’باپ کیا کرتا ہے، باپ ساراسارا دن بچوں کیلئے محنت مزدوری کرتا ہے، ماں دو تین سال تک دودھ پلاتی ہے، باپ ان کو ساری عمر دودھ پلاتا ہے، کھانا کھلاتا ہے، ان کیلئے پھل فروٹ لاتا ہے، انہیں تعلیم دلاتا ہے، ان کی شادیوں کے اخراجات کیلئے اپنی ذات پر کچھ خرچ نہیں کرتا، پیسے جمع کرنے میں لگا رہتا ہے، اس مقصد کیلئے ساری عمر پردیس میں بھی بسر کرنا پڑے تو بسر کرتا ہے۔ بچے بیمار ہوجائیں تو ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا، باپ بھی ان کی ذرا سی تکلیف نہیں دیکھ سکتا، وہ ان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیتا ہے۔ تم کہتے ہو وہ شام کو گھر آتا ہے اور ٹی وی دیکھ کر سوجاتا ہے۔ شرم کرو، بیچارا سارا دن گدھے کی طرح کام کرتا ہے، گھر آتا ہے تو اس کے ساتھ کتوں جیسا سلوک ہوتا ہے اور رات کو بھینسوں والے کمرے میں سوجاتا ہے۔ تم لوگوں کو توفیق نہیں ہوتی کہ اس بیچارے کیلئے بھی کبھی کوئی کلمہ خیر کرو، تم لوگ ماں کے قدموں تلے جنت تلاش کرتے رہتے ہو، کبھی باپ کے’’کھروں‘‘ (پایوں) کے نیچے بھی کچھ تلاش کرو، شاید وہاں بھی کچھ نہ کچھ مل جائے‘‘۔
اب اصل بات یہ ہے کہ میں اپنے اس دوست کو محض تنگ کرتا رہتا ہوں، ورنہ میں باپ کی عظمت کا اسی طرح قائل ہوں جس طرح ماں کی عظمت کا ہوں۔ دراصل باپ بیچارے کا امیج ہی غلط پیش کیا جاتا ہے بچوں کے سامنے اسے ایک غنڈے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، بچہ کوئی شرارت کرے تو ماں کہتی ہے’’باپ کو گھر آنے دو، تمہاری پٹائی کرواؤں گی‘‘۔ ’’تمہارا باپ آنے والا ہے، اب رونا بند کرو، اگر میں نے تمہارے باپ کو بتلایا کہ آج تم ا سکول نہیں گئے تھے تو پھر دیکھنا وہ تمہارا کیا حشر کرتا ہے‘‘۔ وغیرہ غیرہ۔ اب آپ ہی بتائیں کہ شفقت کی پتلی ماں کے مقابلے میں جلاد صفت باپ کیلئے دلوں میں کیا گنجائش ہوسکتی ہے؟مگر میرا دوست ہے کہ وہ اس طرح کی باتوں سے بھی خوش نہیں ہوتا چنانچہ ایک آدھ دفعہ میں نے یہ باتیں اس کے سامنے بھی کہیں لیکن وہ بضد ہے کہ اسے باپ کی بجائے ماں ہی ہونا چاہئے تھا۔ میں نے ماں بننے کے مراحل کے حوالے سے کچھ تکلیف دہ مسائل کی طرف بھی اس کی توجہ دلائی لیکن وہ شیر کا بچہ کہتا ہے مجھے سب کچھ منظور ہے میں نے ماں ہی بننا ہے۔ مجھے لگتا ہے میں اپنے اس دوست کو کبھی قائل نہیں کرسکوں گا، چنانچہ دانشوروں، فلاسفروں، شاعروں اور ادبیوں سے میری گزارش ہے کہ وہ ماں کے علاوہ باپ کی عظمت کے باب میں بھی کچھ ارشاد فرمادیں۔
چنانچہ دانشوروں سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ میرے دوست کی دلجوئی کیلئے کوئی مقولہ، کوئی شعر باپ کے حوالے سے بھی کہہ دیں اگر اس فرمائش کی تکمیل میں دیر کردی تو میرے دوست نے اپنا ارادہ نہیں بدلنا، اس نے ماں بن کے ہی رہنا ہے تاہم ایک خدشہ میرے دل میں یہ بھی ہے کہ اگر وہ ماں نہ بن سکا تو باپ بھی نہیں کہلا سکے گا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحیدر جاوید سیدکا کالم:پنڈورا پیپرز کے درویش پاکستانی
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:آخری اُمید کا بھیانک انجام؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.