Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جی ہاں، زندہ ہے، بھٹو زندہ ہے!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جی ہاں، زندہ ہے، بھٹو زندہ ہے!

ایڈیٹراکتوبر 23, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگرچہ روز اول سے ہماری سیاست میں ’’زبان و بیان‘‘ کا بہت غلط استعمال ہوتا رہا ہے، مگر ’’اللہ کو جان دینی ہے‘‘ والی تحریک انصاف میں زبان درازی کی بہت ’’ادنیٰ‘‘ قسم کی مثالیں پیش کی گئیں، ہمارے ان دوستوں نے کسی کی ماں بہن، بیٹی کے لئے وہ زبان استعمال نہیں کی جو ہمارے کلچر میں غیروں کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے احترام کے ضمن میں استعمال کی جاتی ہے، انہوں نے زندوں کے علاوہ ان شخصیات کو بھی نہیں چھوڑا جو قوم کے ایک وسیع طبقے کے دلوں میں بستے ہیں، اس کی ایک مثال ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی بھی ہے،جن کا عدالتی قتل ہوا، چنانچہ ان کی پارٹی نے احتسابی طور پر ’’زندہ ہے بھٹو زندہ ہے‘‘ کا سلوگن اپنے کارکنوں کو دیا، مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سلوگن کی آڑ میں مرحوم کی تذلیل وسیع پیمانے پر کی گئی۔ مثلاً یہ کہ اگر بھٹو زندہ ہے تو ابھی تک اس کی ویکسی نیشن کیوں نہیں کی گئی وغیرہ وغیرہ۔ اب ان پڑھے لکھے لوگوں کو کون سمجھائے کہ بھائی ہمارے ہاں :
دشمن مرے تے خوشی نہ کریئے
سجناں وی مر جاناں
والا شعر روز مرہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے مگر اسلام آباد کے ڈی چوک میں سکھائی گئی زبان کے زیر اثر کسی مرحوم کوبھی کیسے بخشا جاسکتا تھا!
یہاں میں وضاحت کر دوں کہ میں پی پی پی اور اس کےلیڈر بھٹو کی پالیسیوں سے نہ صرف یہ کہ کبھی متفق نہیں رہا بلکہ ان کے دور حکومت میں ان کا شدید مخالف رہا ہوں۔ اس مخالفت کی وجہ وہی فاشزم تھا جس کی بنیاد پر میں موجودہ حکومت کا بھی نکتہ چیں ہوں۔ اس دور میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں پر شدید ظلم کیاگیا، اور تو اور اپنی پارٹی کے بنیادی رہنما جے اے رحیم کو بھی کسی اختلاف پر ٹھڈے مارے گئے۔ اس کے علاوہ ان کی طرف سے صنعتوں کو قومیانے کی پالیسی نے ایوب خان کے دور کے واحد اچھے کام یعنی صنعتوں کے قیام کا انجر پنجر ہلا کر رکھ دیا ، چنانچہ پی پی پی کے پورے دور میں، میں نے ڈٹ کر حکومت کی مخالفت کی، جس پر ان کی ایک طرح کی دہشت گرد تنظیم ایف ایس ایف کے سربراہ مسعود محمود کی طرف سے مجھے ایک دھمکی ان الفاظ کی صورت میں پہنچائی گئی کہ ’’تم ابھی نوجوان ہو اور زندگی خوبصورت ہے‘‘ جس کا جواب میں نے انتہائی غیر پارلیمانی زبان میں دیا، وہ تو سترہ دن بعد ان کی حکومت چلی گئی ورنہ میں آج یہ کالم نہ لکھ پاتا کہ لحد میں تو لکھنے پڑھنے کا ’’ماحول‘‘ نہیں ہوتا، وہاں تو صرف فرشتوں کے سوالوں کا جواب دینا ہوتا ہے!تاہم واضح رہے یہی مسعود محمود، بھٹو کے خلاف سلطانی گواہ بنا اور انہیں تختہ دار پر پہنچا کر خود امریکہ چلا گیا۔ شاید اب تک وہ مر کھپ گیا ہو۔ لیکن اگر وہ زندہ ہے تو یقین جانیں وہ زندہ نہیں ہے، زندہ بھٹو ہے جسے اس نے پھانسی کے تختے تک پہنچایا تھا۔
بھٹو کیوں زندہ ہے؟ اس لئے کہ اس نے اگرچہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں اپنا حصہ ڈالا، وہ فاشسٹ بھی تھا، اس نے نیشنلائزیشن سے پاکستان کی ابھرتی ہوئی صنعتی طاقت کو کمزور کیا، مگر اس کے نامۂ اعمال میں بہت سی نیکیاں بھی ہیں، اس نے کمزور پاکستان کو دشمنوں کی نظر بد سے بچانے کے لئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور نواز شریف نے دھماکے کرکے انڈیا کی بولتی بند کردی، اور یوں آج پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی پاور ہے، اس نے جاگیرداری کو ختم کرنے کی تھوڑی بہت کوشش بھی کی، اس نے پاکستان میں روس کے تعاون سے پہلی اسٹیل مل بھی بنائی، تاہم اس کا ایک بہت بڑا کارنامہ پاکستان میں عالم اسلام کے رہنماؤں کو اکٹھا کرکے ایک تو عالم اسلام کی طاقت کا مظاہرہ تھا اور دوسرے انہیں یورپ کی ہمہ جہت برتری کے مقابلے میں عالم اسلام کے تیل کے چشموں کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بھی تھا، مگر اس کے پلانر بھٹو اور دوسرے انقلابی رہنمائوں شاہ فیصل، قذافی اور صدام حسین کو باری باری ’’نشان عبرت‘‘ بنا دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھٹو نے اپنی زبردست خارجہ پالیسی سے، انڈیا نے دوران جنگ جن پاکستانی علاقوں پر قبضہ کیا تھا، وہ قبضہ واپس چھڑوایا بلکہ ہزاروں فوجی اور سویلین قیدی بھارت کی قیدسے رہا بھی کرائے جو ڈھاکہ میں جنرل نیازی کے ہتھیار ڈالنے کے بعدبھارت اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
سو اگرجنرل نیازی کو اس کے مرنے کے بعد پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا اور دوسری طرف ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی بے گناہی کی سزا پھانسی کی صورت میں دی گئی اور ان کی نماز جنازہ میں چند اہلِ خانہ کے سوا کسی کوشرکت کی اجازت نہ تھی، مگر اس کے باوجود نیازی جب مرا تو وہ واقعی مر گیا، مگر بھٹو نے اپنا سر نہ جھکایا اور پوری شان سے مقتل کی طرف گیا تو میں کیسے نہ کہوں کہ بھٹو زندہ ہے، جی ہاں زندہ ہے،بھٹو زندہ ہے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتحریک لبیک کے مولویوں کا دستی بموں سے حملہ ۔ تشدد اور گاڑیاں ٹکرا کر تین پولیس اہلکار مار دیے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:یہ عقیدے کی جنگ ہے یا سیاسی بازی گری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.