Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:عاشق گھنگرواں والا اور نسیم سیٹی
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:عاشق گھنگرواں والا اور نسیم سیٹی

ایڈیٹراکتوبر 23, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یورپ کے مختلف ممالک کی سیاحت کے بعد میں گزشتہ ہفتے واپس لاہور پہنچا تو میں نے ایئر پورٹ کی عمارت سے نکلتے ہی اپنے بچپن کے دوست عاشق گھنگرواں والے سے جو مجھے ایئر پورٹ پر لینے آیا تھا کہا یار ایک تو تمہارے ملک میں گرمی بہت پڑتی ہے۔ یہ سن کر عاشق گھنگرواں والے نے مجھے گھور کردیکھا۔
پورٹر ٹرالی میں سامان لاد کر جب ٹیکسی اسٹینڈ کی طرف جار ہاتھا میں نے ایک بار پھر عاشق گھنگرواں والے کو مخاطب کیا ’’تم لوگ گندے بہت ہو، اس پورٹر کے پسینے کی بو سے میرا دماغ پھٹا جا رہا ہے۔ ان لوگوں سے اتنا بھی نہیں ہوتا کہ کوئی پرفیوم وغیرہ ہی لگا لیا کریں‘‘۔گلے میں تعویز، گھٹنوں سے لمبے کرتے اور کھلے گھیرے کی شلوار پہنے ہوئے عاشق گھنگرواں والے کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا۔ ’’اصل میں تم لوگوں کا پرابلم یہ ہے کہ خود پر تنقید برداشت نہیں کرسکتے،‘‘ میں نے اس کی ناراضی کی پروا کئے بغیر کہا ’’یہی وجہ ہے کہ تم لوگ ترقی کی دوڑ میں سب سے پیچھے رہ گئے ہو، قوم تو انگریز ہے اور دنیا میںا گر کوئی ملک ہے تو انگلستان ہے، نہ وہاں گرمی پڑتی ہے، نہ لوگوں کے جسموں سے پسینے کی بو آتی ہے، تم کبھی انگلینڈ گئے ہو؟‘‘۔ ’’نہیں‘‘ عاشق نے غصے سے کہا۔ ’’کبھی جا کر دیکھو وہاں بچہ بچہ انگریزی بولتا ہے، یہ قوم ترقی کیوں نہ کرے‘‘۔ پورٹر نے سامان ٹیکسی میں رکھا میں نے اسے دس کا نوٹ ٹپ کے طور پر دیا، اس نے میرا شکریہ ادا کیا اور مودبانہ سلام کرکے رخصت ہوگیا۔
’’تم نے اپنے ملک کے نوٹ دیکھے ہیں کتنے بے رعبے قسم کے نوٹ ہیں۔ اب یہ اسٹرلنگ پاؤنڈ دیکھو ۔‘‘میں نے جیب میں سے بیس پاؤنڈ کا ایک نوٹ نکالا،’’ کتنا باوقار نوٹ ہے۔ اس پر ملکہ کی تصویر چھپی ہوئی ہے ۔ خدا ملکہ کی عمر دراز کرے۔‘‘ میں نے نوٹ کا بوسہ لیا اور پورے احترام کے ساتھ اسے واپس جیب میں ڈال لیا۔ ٹیکسی ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نکل کر کینٹ کی طرف رواں ہوگئی۔ ’’بھئی کیا نام ہے تمہارا‘‘ میں نے ڈرائیور کو مخاطب کیا۔ جس نے سر پر سرسوں کا تیل چوپڑا ہوا تھا۔
’’نسیم سیٹی جناب‘‘۔’’کیسے بے ہودہ نام رکھتے ہو تم لوگ۔ عاشق گھنگرواں والا نسیم سیٹی۔ مثبت نام تو انگریزوں کے ہیں۔ ولیم، جون، چارلس۔ تم لوگ ترقی نہیں کرسکتے۔ خیر تم یہ ذرا اے سی چلا دو۔ ایک تو تمہارے ملک میں گرمی بہت ہے‘‘۔
’’اے سی تو میر ی کار میں نہیں ہے، آپ یہ گرم کوٹ اور پھر اس کے اوپر پہنا ہوا اوور کوٹ اتار دیں۔ یہ ٹائی ذر ا ڈھیلی کرلیں اور یہ جو آپ نے پاسنگ شو ٹائپ واسکٹ پہنا ہوا ہے اسے بھی اتار کر ذرا سر کو ہوا دیں کافی فرق پڑے گا‘‘۔ نسیم سیٹی کی اس بدتمیزی پر عاشق گھنگرواں والا کھلکھلا کر ہنس پڑا،’’ یہ لوگ کسی کو پروپر ڈریس میںنہیں دیکھ سکتے۔ تمہیں پتہ ہے کہ تم لوگ اس شلوار قمیض کی وجہ سے آج تک ترقی نہیں کرسکے۔‘‘
’’ترقی کرنی ہے تو ہمیں کپڑے اتارنے ہوں گے۔‘‘ نسیم سیٹی نے اپنے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کیا۔’’ چلو تم یہی سمجھ لو ۔‘‘ میں نے دانت کچکچاتے ہوئے کہا۔ مجھے یہ شخص زہر لگ رہا تھا۔’’ میں نے کوپن ہیگن، اوسلو، ہیمبرگ، کیلے اور برائن کے ساحلوں پر ہزاروں مردوزن کو ان کے فطری لباس میں دیکھا ہے۔ ترقی کرنے والی قومیں تم لوگوں کی طرح چھوئی موئی نہیں ہوتیں۔‘‘
’’میں نے بھی ان لوگوں کو اس عالم میں دیکھا ہے جناب‘‘ ۔ نسیم سیٹی نے پرسکون انداز میں کہا۔
’’تم نے کسی گائوں کے چھپڑ پر یہ منظر دیکھا ہوگا۔‘‘ میں نے اس پسماندہ شخص کو اس کی اوقات یاد دلاتے ہوئے کہا۔
’’نہیں جناب ! میں نے ان لوگوں کو ان کے ملکوں میں دیکھا ہے۔ آپ کتنا عرصہ وہاں رہے ہیں‘‘۔(جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کاکالم:عمران خان کی ”نااہلی“ اور سیاست کی مغفرت
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:خان صاحب بھی سمجھداری دکھاتے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.