Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»انڈیا پاگل ہوگیا ہے!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

انڈیا پاگل ہوگیا ہے!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 27, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس وقت میں جو لکھنا چاہ رہا ہوں وہ مجھ سے لکھا نہیں جا رہا اور اگر میں نے کچھ نہ لکھا تو میرا دم گھٹ جائے گا۔ مجھے ابھی اسلا م آباد سے عظیم چودھری نے کچھ ویڈیو کلپس بھیجے ہیں جن میں انڈین فوج مکمل طور پر نہتے لوگوں کو بہیمانہ طور پر گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے اور پندرہ پندرہ ، سولہ سولہ بچوں کو برہنہ کرکے ان پر ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ یہ مناظر کشمیر کے ہیں جہاں انڈیا کی سات لاکھ فوج چپے چپے پر کھڑی ہے۔ مجھے ایک دفعہ شاہد محمود ندیم نے جس کے آباؤ اجداد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں بتایا کہ وہ ایک دفعہ اپنا آبائی گھر دیکھنے کشمیر گیا وہ مختلف مناظر کی تصاویر لینا چاہتاتھا مگر کوئی فریم ایسا نہیں تھا جس میں انڈین فوج نظر نہ آتی ہو، چودھری صاحب نے جو کلپس بھیجے ان میں سے ایک کلپ تو بہت حیران کن تھا، یہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینکڑوں کی تعداد پر مشتمل طالب علموں کا تھا جو انڈیا سے آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے اور ایک ٹی وی اینکر چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ ان بے شرموں کو دیکھو اور ان سے پوچھو کہ وہ پانی انڈیا کا پیتے ہیں یا پاکستان کا، یہ انڈیا کا دیا کھاتے ہیں یا پاکستان کا، مگران طالب علموں کی گھن گرج میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا تھا۔ آزادی۔ انڈیا سے آزادی۔
ایک کلپ میں نوجوان کشمیری لڑکیاں شیرنیوں کی طرح مسلح انڈین فوجیوں کے سامنے بے خوف کھڑی تھیں۔ان میں سے ایک لڑکی کشمیری زبان میں انڈیا سے نفرت کا اظہار کررہی تھی، میری پھوپھیاں کشمیری بولتی ہیں اور ابا جی اور امی جی نے ہم سے کوئی بات چھپانا ہوتی تو وہ کشمیر ی میں بات کرتے۔ میں نے اس بچی کو کشمیری میں گرجتے دیکھا تو مجھے یوں لگا میری بیٹی اپنے خون کا حق ادا کر رہی ہے۔ انڈین فوج اب تک ستر ہزار کے قریب کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے، وہ دو نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیلتی ہے تو اس کی جگہ دو اور نوجوان لے لیتے ہیں۔ اسی طرح سینکڑوں خواتین کو یہ ’’نطفۂ بے تحقیق‘‘ اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ مگر جنگ آزادی کی جنگ ٹھنڈی ہونے کے بجائے مزید بھڑکنا شروع ہو جاتی ہے۔ اب انڈیا سے بھی کچھ انسانی آوازیں اس غاصبانہ قبضے کے خلاف اٹھنا شروع ہوچکی ہیں، مگر وہ اتنی کمزور ہیں کہ نقار خانے میں طوطی کی آواز کی مانند ہیں۔ کچھ آوازیں مغربی ممالک سے بھی سنائی دیتی ہیں مگر یہ بے عمل آوازیں ہیں، مغربی ممالک کی حکومتیں اگر سنجیدگی سے کشمیر ی مسلمانوں کی نسل کشی کی کوششوں کو روکنا چاہیں تو وہ انڈیا کو دہشت گرد ملکوں کی فہرست میں شامل کرکے انڈیا کو سیدھے رستے پر ڈال سکتی ہیں، مگر وہ تو خود مسلم ممالک کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہیں، ان کی پراکسی وار داعش بھی لڑ رہی ہے اور وہ خود بھی مسلم ممالک کو آگ اور خون کے کھیل میں دھکیلنے میں لگے ہوئے ہیں۔
تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں کیا کردار ادا کرے کہ مظلوموں کی داد رسی ہوسکے اور غاصبوں سے کشمیری قبضہ چھڑایا جا سکے، کشمیر پاکستان کا ہے اور اسے حاصل کرکے ہی دم لینا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں ہم آدھا پاکستان بھی گنوا بیٹھے۔ اس کے علاوہ بھی جو کچھ ہوا وہ کشمیریوں کے مفاد میں نہیں گیا بلکہ الٹا ان کی جنگ آزادی کو نقصان پہنچا۔ چنانچہ جنگ تو کسی صورت بھی اس مسئلے کا حل نہیں۔ میری نظروں میں اس کے صرف دو حل ہیں ایک تو پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھائے اور اس کے علاوہ ہمارے سفارت خانے سب کاموں پر اولیت کشمیر کے مسئلے کو دیں اور جہاں جہاں ہمارے سفیر متعین ہیں وہ مختلف ملکوں کے سفیروں سے اس حوالے سے مستقلاً رابطے میں رہیں اور ان کو احساس دلائیں کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان مستقل کھچاؤ سے بہت خوفناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اور امن عالم خطرے میں پڑ سکتا ہے۔میں جب ناروے میں پاکستان کا سفیر متعین ہوا تو میں نے ایک کمرے پر مستقل تالا لگا دیکھا۔ میں نے کمرہ کھلوایاتو وہاں کتابوں کا انبار تھا جو ہمارا ایکسٹرنل ونگ سفارت خانوں کو بھیجتا ہے اور اس میں مختلف معاملات پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا گیا ہوتا ہے، یہ کتابیں ان ملکوں کے فارن آفس کے اہم افراد اور دوسرےممالک کے سفیروں میں تقسیم کرنے کے لئے ہوتی ہیں۔ میں نے یہ سب کتابیں نکلوائیں، ان پر جمی گرد جھاڑی اور ان کے مختلف بنڈل بنا کر سفیروں کو پیش کیں، جو کتابیں بچ گئیں وہ ویزہ سیکشن میں رکھوا دیں تاکہ ویزہ کے حصول کے لئے آنے والے استفادہ کر سکیں، اسی طرح تھائی لینڈ میں کشمیر پر مذاکرات کرائے جس میں تھائی دانشوروں نے اظہار خیال کیا، ایک بہت بڑے جلوس نے یو این او کےدفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔
معافی چاہتا ہوں میرا مقصد اپنی کارکردگی بیان کرنا نہیں تھا بلکہ یہ بتانا تھا کہ ہمارے کچھ سفیر باہر صرف گولف کھیلنے اور پارٹیاں اٹینڈ کرنے پر اپنا زیادہ وقت صرف نہ کریں بلکہ اپنے ان کولیگز کے نقش قدم پر چلیں جو پاکستان کی نمائندگی کا صحیح حق ادا کرتے ہیں اور آپ یقین کریں ہمارے فارن آفس کے پاس اور ہمارے سفارت خانوں میں پاکستان سے عشق کرنے والے آج بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ ان کو آگے لائیں اور کشمیر پر فوکس کریں۔ کشمیر کے مسئلے کا ایک حل تو یہ ہے ،دوسرا حل یہ ہے کہ کشمیری نوجوان ظلم وستم سہنا بند کریں، انڈین فوجیوں کو گولی کے جواب میں پتھر مارنے کی بجائے مسلح جنگ کا آغاز کرنا چاہیے اور اس کے لئے پاکستان سمیت کسی ملک سے مدد نہ لیں، یہ مدد ان کی جدوجہد کے لئے نقصان دہ ہوگی۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس صورت میں انڈیا ہی نہیں مغربی ممالک بھی مسئلے کے حل بارے سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
انڈیا مکمل طور پر پاگل ہو چکا ہے اور اب اس کے پاگل پن کا جواب دینا ضروری ہوگیا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچودھری نثار کیلئے نیب کی ’’سہولت کاری‘‘: برملا / نصرت جاوید
Next Article سرمایہ داری کی ماحولیاتی تباہ کاری:جدو جہد / ڈاکٹر لال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.