Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر لال خان»سرمایہ داری کی ماحولیاتی تباہ کاری:جدو جہد / ڈاکٹر لال خان
ڈاکٹر لال خان

سرمایہ داری کی ماحولیاتی تباہ کاری:جدو جہد / ڈاکٹر لال خان

ایڈیٹرجون 27, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچھلے چند سالوں میں پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ کراچی، بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں پانی کی قلت سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ صحت، تعلیم، روزگار جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کی طرح ماحولیات کا مسئلہ بھی یہاں کے حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ موجودہ الیکشن مہم میں سیاسی پارٹیاں اور کارپوریٹ میڈیا انتہائی عیاری سے عوام کی اکثریت کی زندگیوں کو متاثر کرنے والے ان مسائل کو شعوری طور پر نظر انداز کر رہے ہیں۔ دراصل خود حکمران اور ان کے ماہرین اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کا نظام سماج کو ترقی دینے اور کسی بنیادی مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔ اگرچہ آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیاں اب عالمی اہمیت کے حامل ایشوز ہیں؛ تاہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے حکمران بھی اپنی تمام تر ‘تشویش‘ کے باوجود اس تباہ کاری کو روکنے کا ارادہ نہیں رکھتے تاوقتیکہ یہ ان کے منافعوں کے لیے خطرہ نہیں بن جاتی۔ پاکستان کی بوسیدہ سرمایہ داری تو اس خطرے کو ذرہ برابر بھی قابو نہیں کر سکتی۔ ماحولیات کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ اس لیے اس تباہ کاری کے خلاف جنگ عالمی سطح پر لڑنے کی ضرورت ہے۔ ایسا صرف طبقاتی بنیادوں پر ہی ہو سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے برسر اقتدار آ کر سامراجیت کے چہرے سے منافقت کا نقاب اتار ڈالا ہے۔ اس نے پیرس معاہدے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق دیگر معاہدوں سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ویسے بھی سامراجی طاقتوں کے ایسے معاہدے برائے نام اقدامات کے حامل ہی ہوتے ہیں۔ یوں سرمایہ داری کے زوال کے عہد میں اس کے نمائندے اور پالیسی ساز ایک ایسے استرداد کے شکار نظام کا دفاع کر رہے ہیں جو پوری انسانی تہذیب کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
کرۂ ہوائی، سمندروں، تازہ پانی کے ذخائر اور زمین کی آلودگی کے ذریعے تباہ کاری، بڑے پیمانے پر جنگلات کا کٹاؤ، ایکو سسٹمز میں خلل اور حیاتیات کی بربادی اِس سرمایہ دارانہ معیشت کے ناگزیر نتائج اور مضمرات ہیں۔ ماحولیاتی طور پر ‘مفید‘ سرمایہ داری بالکل اسی طرح ناممکن ہے جیسے سماجی اور معاشی طور پر ‘منصفانہ‘ سرمایہ داری ایک یُوٹوپیا ہے۔ اپنی فطرت، مقاصد اور حرکیات کے تحت ہی منافعوں کی ہوس پر مبنی یہ نظام‘ عالمی ایکو سسٹم کے لئے خطرہ ہے۔ اس نظام میں صنعتی آلودگی، بڑے پیمانے کی مصنوعی کھپت (جس کے بغیر منافعے گرنے لگتے ہیں) سے ہونے والی گندگی، کارپوریٹ زراعت سے پھیلنے والا زہر اور فاسل فیول سے ‘گرین ہاؤس‘ گیسوں کا اخراج ایک ناگزیر عمل ہے۔ اِن نقصان دہ ماحولیاتی اثرات کو ”Externalities‘‘ یعنی ایسے مضمرات قرار دیا جاتا ہے جو منڈی میں اپنا اظہار کئے بنا دوسروں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اب اکیسویں صدی کے آغاز پر ان کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اگرچہ انہیں اب بھی چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
فوسل فیول کے بے تحاشا استعمال سے ہونے والی فضائی آلودگی اور گلوبل وارمنگ ایک ایسی سطح پر پہنچ چکی ہے کہ اس نظام کے سنجیدہ پالیسی ساز بھی پوری کی پوری آبادیوں اور ملکوں کی تباہ کاری کے امکانات کو قبول کر رہے ہیں‘ تاوقتیکہ پوری دنیا میں گیسوں کے اخراج کو 1990ء کی سطح سے 80 فیصد کم نہیں کیا جاتا‘ لیکن عالمی سطح پر فاسل فیول کے کارٹیل اپنے منافعوں کے لئے توانائی کے حصول کے ان آلودہ طریقوں کو انسانوں پر مسلط کئے ہوئے ہیں اور ہائیڈرالک فریکچرنگ (فریکنگ)، کول سیم گیسی فکیشن وغیرہ جیسے غیر روایتی طریقوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ اسی طرح سیارے پر چاندی، انڈیم، پلاٹینیم، اینٹیمنی اور زنک جیسے اہم عناصر کے ذخائر ناقابل واپسی حد تک کم ہو چکے ہیں۔ جیسا کہ ‘نیو سائنٹسٹ‘ نامی جریدے نے لکھا ہے، ”متعدد دھاتوں کے ذخائر موجودہ ٹیکنالوجی کے تحت جدید ‘ترقی یافتہ دنیا‘ کے معیار زندگی کو پورے کرہ ارض کے انسانوں کے لیے برقرار رکھنے کو ناکافی ہیں۔‘‘ ان ذخائر پر قبضے کی کشمکش افریقہ اور دوسرے خطوں میں سامراجی طاقتوں کے درمیان نئے تنازعات اور خونریزی کو جنم دے رہی ہے۔
عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیاں کروڑوں اربوں لوگوں کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے ہی متعدد ریڈ لائنیں گزر چکی ہیں جن کے ازالے کے لیے جو بھی اقدامات کیے جائیں سطح سمندر بلند ہو گی اور موسموں میں ناقابل واپسی تبدیلیاں واقع ہوں گی۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اصل مسئلہ ٹیکنالوجی نہیں ہے بلکہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے معاشی و سماجی نظام کی ترجیحات ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم یا واپس کرنے کے لیے بے تحاشا سرمایہ کاری اور اشتراکی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس کی گنجائش اس نظام میں نہیں ہے۔
غذائی پیداوار بھی بڑی حد تک انسانوں کی غذائی ضروریات سے ہٹ کر محض منافع کے لیے کی جاتی ہے۔ پوری دنیا کی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی غذائی پیداوار اور زرعی زمین موجود ہے‘ لیکن متناقضانہ طور پر ترقی یافتہ ممالک میں ‘زائد‘ غذا کو ضائع کر دیا جاتا ہے تاکہ منڈی میں منافع بخش ریٹ برقرار رکھے جا سکیں‘ جبکہ غریب ممالک میں غذائی قلت اور قحط ہے۔
سرمایہ داری صرف پیسے کی قدر کو جانتی ہے۔ اِن پُٹ اور آؤٹ پُٹ توانائی کے پیمانے سے اگر ماپا جائے تو قبل از سرمایہ داری کی زراعت میں 1 کلو کیلوریز کے استعمال سے 10 کلو کیلوریز پیدا ہوتی تھیں جبکہ آج کی انتہائی میکینائزڈ زراعت میں ہر 10 کلو کیلوریز سے محض 1 کلو کیلوریز پیدا ہوتی ہیں۔ یعنی توانائی کی پیمائش کے حساب سے 100 گنا کم! یہ اِس نظام کی وہ زیاں کاری ہے جو بظاہر نظر نہیں آتی اور پورے سیارے کو تباہ کر رہی ہے۔ کارل مارکس نے واضح طور پر سرمایہ داری کی حرکیات اور غذائی پیداوار کے تضادات کی نشاندہی کی تھی: ”سرمایہ دارانہ زراعت میں تمام تر ترقی نہ صرف مزدور بلکہ دھرتی کی لوٹ مار پر مبنی ہے۔ کسی مخصوص عرصے میں زمین کی زرخیزی میں اضافے کی ترقی دراصل اس زرخیزی کو برباد کرنے کی ترقی ہے۔‘‘ (سرمایہ‘ جلد اول) یوں مارکس نے واضح کیا تھا کہ سرمایہ داری دولت کے دو بنیادی ماخذوں یعنی انسانی محنت اور فطرت کا بد ترین استحصال کرتی ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد زرعی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کسی بھی دوسرے شعبے سے بڑھ کر ہے لیکن یہ ‘ترقی‘ پوری کی پوری آبادیوں کو برباد اور بے شمار انسانوں کو ان کی زمینوں سے بڑے شہروں کی جھونپڑپٹیوں میں دھکیلنے کی قیمت پر حاصل کی گئی ہے۔
نجی منافع خوری کا یہ نظام انسانیت کے لیے ایک خطرہ ہے۔ اس سے یہ توقع کرنا کہ اپنی پھیلائی ہوئی غلاظت کو صاف کرے اور نئے سرے سے پوری دنیا کے عام انسانوں کے مفاد میں ایک شعوری منصوبہ بندی کرے، سراسر حماقت ہے۔ بقا کے لیے لازمی ہے کہ انسانیت کے مشترکہ علم، مہارت، تکنیک اور تعمیری جذبے کو چند انسانوں کے منافعوں کی بجائے تمام انسانوں کی بہتری کے لئے بروئے کار لایا جائے۔ پوری دنیا میں حکمران طبقات کے مفادات عوام سے متضاد رُخ اختیار کر چکے ہیں۔ نجی ملکیت کے اِس نظام میں پیٹنٹ اور کاپی رائٹ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں‘ جن کے ذریعے سوچوں کو تجوریوں میں قید کر لیا جاتا ہے۔ سرمایہ داری اپنی ماحولیاتی تباہ کاری کا ملبہ عوام پر ڈالنے کے لئے یہ جواز پیش کرتی ہے کہ لوگ بے تحاشا کھپت کرتے ہیں جس سے پیداوار بھی زیادہ کرنی پڑتی ہے اور خام مال اور توانائی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔ حالانکہ یہ نظام ہے جو طرح طرح کی مقابلے بازی اور ناقص اشیا کی پیداوار کے ذریعے انسان کو مسلسل اور زیادہ کھپت پر مجبور کرتا ہے اور اس کھپت کے بغیر چل ہی نہیں سکتا۔ اسی کو ‘کنزیومرازم‘ کہتے ہیں۔ سرمایہ داری، جو یورپ میں جاگیرداری کو پچھاڑ کر نمودار ہوئی تھی، آج ہر قسم کی ترقی پسند سوچ سے برسر پیکار ہے۔ ایک صدی پہلے فریڈرک اینگلز کی ”سوشلزم یا بربریت‘‘ کی تنبیہ کو اب ” سوشلزم یا پورے سیارے کی تباہی‘‘ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانڈیا پاگل ہوگیا ہے!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
Next Article مطلق العنانیت، انصاف کی ترازو اور یوسفی صاحب /زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.