Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:وڈا آیا ماہر نفسیات!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:وڈا آیا ماہر نفسیات!

ایڈیٹردسمبر 10, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہا جاتا ہے کہ ایک صاحب اپنے علاج کےلئے ایلوپیتھک ڈاکٹر کے پاس گئے مگر کمپوڈر نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے علاج کیلئے ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کےپاس گئے ہیں اور مریض اس ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے پاس گیا تو پتہ چلا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اپنے طبی معائنے کے لئے ایک حکیم صاحب کے ہاں گئے ہوئے ہیں۔ مریض اس حکیم صاحب کے مطب پہنچا تو معلوم ہوا کہ حکیم صاحب ایک بابے سے دم کرانے گئے ہیں۔ میں گزشتہ روز اپنے معدے کے علاج کے لئے ہمدرد دواخانہ کے برادرم سید علی بخاری کی وساطت سے حکیم طاہر قیوم کے مطب میں پہنچا تو مجھے یہ خدشہ تھا کہ کہیں حکیم صاحب اپنے معائنے کے لئے کسی ڈاکٹر کےپاس نہ پہنچے ہوں، مگر اللّٰہ کا شکر ہے وہ اپنےمطب میں موجود تھے۔
اصل میں ہمارے ایلوپیتھک ڈاکٹر مریضوں کی کثرت کی وجہ سے بہت مصروف ہوگئے ہیں اور ان میں سے کچھ مریضوں کو پورا وقت نہیں دے پاتے۔ یہ 1970ء کی دہائی کا واقعہ ہے میں اپنے سسرال کے گھر بیٹھا ہوا تھا، اچانک مجھے محسوس ہوا کہ مجھے کچھ علم نہیں کہ میں ہوں کہ نہیں ہوں۔ دماغ بالکل خالی، میرا یار غار مسعود علی خان جس نے بطور ایم ڈی ٹورازم سیاحت کے کتنے ہی نئے دروازے کھول دیئے تھے، نفسیات کے مضمون سے بھی گہری دلچسپی رکھتا تھا اور رکھتا ہے، اس نے مجھے بھی اس علم کی طرف راغب کردیا تھا۔ چنانچہ جب مجھ پر یہ عجیب و غریب کیفیت طاری ہوئی تو میں نے اپنا مشہور زمانہ لمریٹا اسکوٹراسٹارٹ کیااور ایک ’’ٹرانس‘‘ کی حالت میں میوہسپتال کے شعبۂ نفسیات میں جا پہنچا، ڈاکٹر صاحب نے میری روئیداد سنی اور نسخہ یہ تجویز کیا کہ آپ پنج وقت نماز ادا کیا کریں، رمضان کے سارے روزے رکھیں۔ میں نے کہا جی انشا اللّٰہ آپ کے نسخے پر حرف بہ حرف عمل کروں گا تاہم اگر مناسب سمجھیں تو میری تسلی کے لئے کوئی دوا بھی تجویز فرما دیں۔ انہوں نے اسی وقت نسخہ لکھ کر میرے حوالے کیا اور فرمایا اصل علاج وہی ہے جو میں نے پہلے تجویز کیا ہے تاہم اپنی تسلی کیلئے یہ دنیاوی ادویات بھی تین ماہ باقاعدگی سے استعمال کریں۔میں نے حکم کی تعمیل میں وہ ادویات استعمال کرنا شروع کر دیں اور میں حیران تھا کہ ان میں سے اکثر بہت میٹھی تھیں مگر ایک ہفتہ استعمال ہی کے بعد میری دنیا بدل گئی، میں ہر وقت بلاوجہ خوش رہنے لگا، میں ٹینڈے کھاتا تھا تو مرغ مسلم کا مزا آتا تھا، عنایت حسین بھٹی کو سنتا تھا تو لگتا تھا کہ محمد رفیع کو سن رہا ہوں۔ آئینے میں اپنی شکل دیکھتا تھا تو اپنا صدقہ لازماً اتارتا تھا، مجھے اپنی بیوی بھی کترینہ کیف لگنے لگی تھی۔ مجھے اپنی گفتار سے عشق ہوگیا تھا، چنانچہ محفل میں کسی دوسرے کو اس وقت تک بولنے نہیں دیتا تھا جب تک مجھے ’’میرِ محفل‘‘ یہ نہیں کہتا تھا کہ جاہلوں کی یہ محفل آپ کے شایان شان نہیں، آپ براہِ کرم باہر تشریف لے جائیں۔ پہلے میرے دوست احباب میرے لباس میں ہزار نقص نکالا کرتے تھےاور الزام لگاتے تھے کہ تم لنڈے کے کپڑے پہنتے ہو، دوا کے استعمال کے بعد مجھ سے ان کی بدتمیزی برداشت نہیں ہوتی تھی، چنانچہ میں ان سے قطع تعلق کرلیتا تھا۔ مگر ڈاکٹر کی مسیحائی کا یہ عالم تھا کہ اب وہی دوست مجھے سوٹ میںملبوس دیکھتے تھے تو کہتے تھے واہ، ماشا اللّٰہ آپ کو بالکل فٹ آیا ہے۔
خیر یہ سلسلہ جاری رہا مگر میں دوا کی اس درجہ اثر آفرینی سے خوفزدہ ہوگیا اور میں نے ہفتے بعد ہی دوا کا استعمال ترک کردیا جس کا بے پناہ منفی اثر سامنے آیا، میں ہمہ وقت اداس رہنے لگا، دکھی گانے سنتا، جنازوں میں شرکت کرتا، جب سیر کو جی چاہتا میانی صاحب قبرستان میں چلا جاتا،ان دنوں مجھ پر شاعری کا بھی دورہ پڑا۔ میں زندگی کی بے ثباتی پر غزلیں کہتا، دوست احباب اپنے کسی عزیز کی وفات پر مجھ سے مرثیہ لکھوانے لگے اور وہ اتنا پراثر اور درد انگیز ہوتا کہ لگتا یہ مرثیہ میں نے اپنی وفات پر لکھا ہے۔ میں اپنی اس کیفیت سے تنگ آگیا۔ اس صورت حال کا کلائمیکس ایک روز یہ سامنے آیا کہ مجھ پر بیٹھے بیٹھے ہو بہو وہی کیفیت طاری ہوگئی جس کے علاج کے لئے میں میوہسپتال کے ڈاکٹر کے پاس گیا تھا۔ بھری محفل میں، میں خود کو اکیلا محسوس کرتا تھا، اگر کوئی رو رہا ہوتاتو مجھے اس کے دکھ کا احساس تک نہ ہوتا۔ میں بالکل گم سم ہوگیا تھا، مجھ پر وہ شعر پوری طرح صادق آنے لگا تھا؎
دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوں
بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
تب میں گھبرا کر مسعود علی خان کے پاس گیا اور کسی روبوٹ کی طرح اپنی کیفیت بتائی۔ یہ بھی بتایا کہ ایک ہفتہ پہلے میں اسی نوع کی کیفیت کی وجہ سے ایک ماہر نفسیات کے پاس گیا تھا، چونکہ تم بھی نفسیاتی امراض کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہواس لئے تمہارے پاس آیا ہوں، یہ سن کر اس نے میرے لئے ایک بہت میٹھامشروب منگوایا، ابھی میں نے اس کے تین چار گھونٹ ہی لئے تھے کہ میں بھلا چنگا ہوگیا۔ میں نے کہا یار مسعود تم نے یہ کرامت کیسے دکھائی۔ اس نےمجھے کہا ’’تو طاؤ کا طاؤ(وہ مجھے عطا کی بجائے طاؤ کہتا ہے) ہی رہا، جس کیفیت میں تو ڈاکٹر کے پاس گیا تھا تیری شوگر ’’لو‘‘LOWتھی۔ آج بھی تیری شوگر LOW ہوگئی تھی، شربت سے ٹھیک ہوگئی۔ وڈا آیا ماہر نفسیات‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفٹبال ورلڈ کپ: برازیل ٹورنامنٹ سے باہر، کروشیا کی مسلسل دوسری بار سیمی فائنل میں
Next Article کشور ناہیدکاکالم:ادب کا خزینہ شہر در شہر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.