Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:وزیر اعظم کون؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:وزیر اعظم کون؟

ایڈیٹرجنوری 27, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک بار علاقے کے معززین میرے پاس آئے اور کہا کہ ہم آپ کو پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں، میں نے جواب میں عرض کی کہ میں ان بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن آپ لوگوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے میں خود کو وزیر اعظم بننے کے لئے ذہنی طور پر تیار کر لوں گا۔ آپ بس کمپین شروع کریں چنانچہ معززین علاقہ نے بڑے زوروشور سے یہ کام شروع کر دیا۔ دس پندرہ افراد نے ایک جلوس نکالا اور شہر کے مختلف علاقوں میں نعرے لگاتے رہے ،’’عطاالحق قاسمی کو وزیر اعظم بناؤ۔‘‘ انہوں نے چھوٹے سائز کے کچھ اشتہار بھی شائع کئے جن پر میری ایک تصویر لگائی گئی، اس تصویر میں ،میں معزز لگتا تھا اور اس کے نیچے لکھا تھا، ’’ہمارا وزیر اعظم عطا الحق قاسمی‘۔‘میں ایک دن ایک ڈھابے پر چارپائی پر بیٹھا کھانا کھا رہا تھا اچانک میری نظر سامنے دیوار پر پڑی جہاں میری وزارت عظمیٰ کا اشتہار چسپاں تھا میرے ساتھ جو لوگ چارپائی پر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے میں نے ان میں سے ایک سے کہا بھائی سامنے دیوار پر جو اشتہار لگا ہے وہ ذرا پڑھ کر تو سنائو وہ بولا، میں بھی آپ ہی کی طرح ان پڑھ ہوں۔تب میں نے سوچا کہ ان پڑھوں کے ملک میں اشتہار بازی کا کوئی فائدہ نہیں!
یہ سوچ کر میں نے معززین علاقہ میں سے سب سے معزز شخص جس کا نام مجید تھا اور لوگ پیار سے اسے ماجھا ساجھا کہتے تھے کو فون کیا اس نے کہا میں تندور میں روٹیاں لگا رہا ہوں گاہکوں کا رش ہے میں ایک گھنٹے تک فارغ ہو کر آتا ہوں اس سے پہلے میرے بچپن کے دوست راشد نے بتایا کہ اے پاگل شخص وزیر اعظم ایسے نہیں بنا جاتا اس کے لئے امریکہ کے صدر کی منظوری لینا پڑتی ہے نیز اس منظوری سے پہلے تمہیں کسی بڑی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا اور کامیاب ہونا ہو گا۔ میں نے راشد سے کہا کہ تم نے تو بہت لمبا راستہ بتایا ہے کوئی شارٹ کٹ بتاؤ بولا شارٹ کٹ بھی ہے نہ کمپین چلانا پڑے گی نہ الیکشن میں کامیاب ہونا ہو گا۔ میں نے پوچھا وہ کیسے؟
اس نے کہا امریکہ کا ٹکٹ کٹاؤ وہاں اپنے دوستوں خواجہ اشرف اور راحیل ڈار کے ذریعے واشنگٹن کے مؤثر حلقوں میں اپنی جگہ بناؤ ۔میں نے پوچھا اس سے کیا ہو گا؟ بولا تمہیں یاد نہیں امریکہ میں 35برس سے مقیم معین قریشی کا راتوں رات پاکستانی پاسپورٹ اورشناختی کارڈ بنایا گیا اور جب اس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو وہ پاکستان کا وزیراعظم تھا ۔میں نے پورے تحمل سے راشد کی بات سنی اور دلی جذبات پر قابو پاتے ہوئے بڑی نرمی سے کہا ’’یار سیدھی طرح کہو کہ تم مجھے وزیر اعظم دیکھنا نہیں چاہتے ۔‘‘اس سے مایوس ہو کر میں ایک سیاسی پارٹی کے عہدیدار سے ملا اس بار میں نے معززین علاقہ سے مشورہ نہیں کیا کہ جان گیا تھا وہ اتنے ہی معزز ہیں جتنا معزز میں ہوں ۔اس سے عرض کی کہ جب الیکشن کی رزم آرائی ہوتو آپ نے مجھے اپنی پارٹی کا ٹکٹ دلانا ہے۔ اس نے پوچھا تمہیں یقین ہے کہ الیکشن ہوں گے میں نے عرض کی جناب میں پاکستان کی سیاست کے نشیب وفراز سے واقف ہوں الیکشن ضرور ہوں گے مگر پتہ نہیں کب ہوں گے ۔پارٹی رہنما نے پوچھا اگر آپ کو ٹکٹ دی جائے تو کون سا علاقہ ایسا ہے جہاں سے آپ کی جیت یقینی ہے ۔میں نے کہا بھونڈ پورے کا بچہ بچہ مجھے ووٹ دے گا ۔یہ پارٹی لیڈر مجھے بہت واہیات لگا جب اس نے کہا بچوں کوتو ووٹ کا حق ہی نہیں ۔پھر بولا چلیں چھوڑیں آپ یہ بتائیں کہ پارٹی کے لئے کتنے کروڑ روپے ڈونیٹ کر سکتے ہیں؟ مجھے اس کے سوال کی سمجھ نہیں آئی چنانچہ میں نے پوچھا سر ایک کروڑ میں کتنے سینکڑوں ہوتے ہیں؟ یہ سن کر اس نے بہت بے ہودہ طریقے سے اپنے گھر سے نکل جانے کو کہا۔
میں اس رات چارپائی پر لیٹا سخت آزردہ تھا مجھے خواب آیا کہ مجھے وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے اور میری حلف برداری ہو رہی ہے ۔پھر میری آنکھ کھل گئی اور خوش اتنا کہ زمین پر میرے پائوں نہیں ٹکتے تھے میں یہ سوچ کر فرحاں و شاداں تھا کہ اس وقت ایک پارٹی کے چار پانچ ایم این اے اپنے لیڈر کی جگہ خود وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور میں یہ سوچ کر خوشی سے پاگل ہو رہا ہوں کہ اب میں بھی ان خواب دیکھنے والے سرکردہ لوگوں میں شامل ہوں۔
اور اب آخر میں جلیل عالیؔ کی ایک غزل
دراز سلسلہ کارِ فضول کا نہ کیا
مکالمہ نہ چلا تو مناظرہ نہ کیا
کسی خوشی پہ بھی بھولے نہ عجز و شکر کے حرف
فکسی بھی رنج کو شرمندۂ گلہ نہ کیا
جہاں جہاں سے بھی گزرا گلاب کِھلتے گئے
ہوا کے دوش پہ اک شعر کیا روانہ کیا
ہر انتہا سے ورا ہے بہت مقامِ الٰہ
افق افق تجھے چاہا مگر خدا نہ کیا
تھما دیا گیا کشکول حکمرانوں کو
ہمارا فقر ہمارے لئے خزانہ کیا
کٹی جواز تراشی میں زندگی ساری
خود اپنے ساتھ بھی سچا معاملہ نہ کیا
لگا کے خود کو گلے کُھل کے رو لیے عالی
کسی نے پیش ہمیں جب نہ اپنا شانہ کیا
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان بار کونسل میں بلوچستان کو نمائندگی نہ دینے پر چھے اراکین کا احتجاج
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:پلے نہیں دھیلا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.