Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:موجودہ صورتحال!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:موجودہ صورتحال!

ایڈیٹرجون 8, 202315 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے اپنے آپ سے پوچھا تم کون ہو ؟میں نے جواب دیا میں ہوں جسے تم جانتے ہو ’’میں نے کہا ‘‘ تم وہ نہیں ہو جسے میں جانتا ہوں ان دنوں تو بھی وہ نہیں ہے جسے لوگ جانتے ہیں کہ یہ وہ ہے ۔
پھر تم کون ہو؟’’میں نے پوچھا
میں انڈہ ہوں‘‘ میں نے جواب دیا ۔
اگر تم انڈے ہو تو یہ بتاؤ پہلے مرغی پیدا ہوئی تھی یا انڈہ پیدا ہوا تھا ‘‘
میں اس بارے میں نہیں جانتا میں تو صرف یہ جانتا ہوں کہ میں انڈہ ہوں اور تین سو روپے درجن کے حساب سے فروخت ہو رہا ہوں‘‘
میں تم سے ریٹ نہیں پوچھ رہا یہ ریٹ تو گھٹتے بڑھتے رہتے ہیں ۔تم یہ بتاؤ کہ پہلے انڈہ پیدا ہوا تھا یا مرغی پیدا ہوئی تھی ‘‘۔
میں تمہارے سوال کا جواب سوچ کر دوں گا پہلے مجھے ایک شعر کا مطلب بتاؤ‘‘۔
’’کون سا شعر؟‘‘
وہی انڈے اور ہاتھی والا
یکایک یکایک یہ کیا ہو گیا
کہ انڈے پہ ہاتھی کھڑا ہو گیا
’’بھلا یہ بھی کوئی شعر ہے ۔تم دانشور ہو کر عوام الناس کی باتوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہو؟‘‘
اچھا تو پھر اس شعر کا مطلب سمجھاؤ
رو میں ہے رخش عمر کہاں دیکھئے تھمے
نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پاہے رکاب میں
پھر وہی شعرو شاعری میں پوچھ رہا ہوں کہ پہلے …..
یہ میں تمہیں سوچ کر بتائوں گا تم مجھے بتائو کہ پنکھے کو پنکھا کیوں کہتے ہیں ،آلو بخارا یا تربوز کیوں نہیں کہتے ‘‘
اس لئے کہ’’ سب سے پہلے کسی شخص نے پنکھے کو پنکھا کہہ دیا تھا اس لئے اسےآج تک پنکھا کہا جاتا ہے اگر کسی نے آلو بخارا کہہ دیا ہوتا تو ہم اسے آج آلو بخارا ہی کہہ رہے ہوتے ‘‘
’’میں آج سے پنکھے کو آلو بخارا کہوں گا یہ آلو بخارا چلاؤ مجھے گرمی لگ رہی ہے ۔‘‘
صبح سے خنک ہوائیں چل رہی ہیں اور تمہیں گرمی لگ ر ہی ہے میں تمہارا مسئلہ سمجھتا ہوں تم ذہنی طور پر پریشان ہو تمہاری طرح کے کچھ او رلوگ بھی پریشان ہیں اس پریشانی کے مثبت حل کے لئے آئو تبادلہ خیال کریں لہٰذا یہ بتاؤ کہ پہلے انڈہ پیدا ہوا تھا یا مرغی پیدا ہوئی تھی ۔
’’میں نے تمہیں بتایا کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ علم نہیں میں کتابوں کا مطالعہ کرکے بتاؤں گا کہ صحیح صورتحال کیا ہے‘‘۔
میں نے کتابوںکا مطالعہ کیا ہے۔ ان کتابوں کی ایک ایک سطر میں کتنے ہی نکات پوشیدہ ہیں کسی شق سے پتہ چلتا ہے کہ انڈہ پیدا ہوا تھا اور کوئی دوسری شق بتاتی ہے کہ پہلے مرغی پیدا ہوئی تھی تمہارا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟
’’میں صرف یہ جانتا ہوں کہ میں انڈہ ہوں اور تین سو روپے درجن فروخت ہو رہا ہوں اگر مزید گرمی پڑی تو میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر پڑا ہوا ملوں گا آلو بخارا چلاؤمجھے گرمی لگ رہی ہے‘‘
میں تمہیں پنکھے کو آلو بخارا کہنے کی اجازت نہیں دوں گا تمہیں پنکھے کو پنکھا ہی کہنا پڑے گا‘‘
’’چلو میں اسے پنکھا کہہ لیتا ہوں مجھے گرمی لگ رہی ہے پنکھا چلاؤ ‘‘
’’موسم بہت خوشگوار ہے میں پنکھا نہیں چلاؤں گا‘‘
’’موسم خوشگوار نہیں ہے خدا کیلئے پنکھا چلاؤ‘‘
’’تم انڈے ہو، باہر سے بھی سفید ہو رہے ہو، اندر سے بھی زرد ہو، میں تمہیں تین سو روپے درجن کے حساب سے خرید لوں گا میں پنکھا نہیں چلاؤں گا‘‘
تم کیا چاہتے ہو ،میں نے پوچھا
میں تم سے صرف ایک مسئلے پر گفتگو کرنا چاہتا ہوں اور وہ مسئلہ یہ ہے کہ پہلے مرغی پیدا ہوئی تھی یا انڈہ پیدا ہوا تھا۔
کیا ہم موجودہ صورتحال یعنی کنفیوژن، مایوسی ، پولرائزیشن،غیر یقینی صورتحال، غربت، افلاس، بدتمیزی، حب الوطنی، غداری، مار دھاڑ جیسے موضوعات پر گفتگو نہیں کر سکتے ؟
’’کیوں نہیں کر سکتے ،کرسکتے ہیں ،تم شروع ہو جاؤ‘‘
’’ٹھیک ہے مگر اس بار میں تم سے پوچھوں گا کہ پہلے انڈہ پیدا ہوا تھا یا مرغی ؟‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:بحالی جمہوریت کی نئی تحریک؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:جنرل عاصم منیر کا انتباہ اور ملکی سیاسی منظر نامہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.