Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:قابلِ احترام بکرا فروش!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:قابلِ احترام بکرا فروش!

ایڈیٹرجون 17, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز میں نے اخبار میں ایک بکرے کی تصویر دیکھی جس کے نیچے لکھا تھا کہ اس بکرے کی قیمت دو لاکھ ہے، بہت جی چاہا کہ اس بکرے کے خصائص پر ایک کالم لکھا جائے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ دولاکھ کا یہ بکرا بیس سیر دودھ صبح اور بیس سیر دودھ شام دیتا ہو گا، اگرچہ بکرے کا دودھ دینا خلافِ وضع عمل ہے لیکن اس کے نرخ اگر بالا ہوئے ہیں تو یقیناً یہ بکرا غیرمعمولی صفات کا حامل ہوگا۔ تاہم اس بکرے کی جو تصویر دیکھی ہےاس میں تو کوئی غیرمعمولی بات نظر نہیں آئی اس بکرے کی شکل بالکل بکروں جیسی تھی لیکن جس طرح سارے چینی ،جاپانی اور نیگرو ہمیں ایک جیسے لگتے ہیں حالانکہ ان میں کئی ایسے بھی ہوں گے جن کا شمار اپنے اپنے علاقے کے جوانان رعنا میں ہوتا ہو گا اور وہ جدھر سے گزرتے ہوں گے انگلیاں کٹتی چلی جاتی ہوں گی، سو ممکن ہے یہ بکرا بھی جو دیکھنے میں بالکل بکرا لگتا ہے اپنی برادری میں خاصا حسین وجمیل شمار ہوتا ہو اور جن بکریوں کے ہاتھ پیلے نہیں ہوئے ان کے والدین اس کے آگے پیچھے پھرتے ہوں، اسے اپنے گھر مدعوکرتے ہوئے اور اس کے سامنے’’ ونڈہ‘‘ رکھتے ہوئے کہتے ہوں کہ یہ ڈش عزیزہ نے اپنے ہاتھوں سے تیار کی ہے ۔میرے اس شبے کو تقویت یوں بھی ملتی ہے کہ یہ عزیز غالباً اسی طرح کی دعوتیں کھا کھا کر ہی خوب پلا ہوا ہے،قد کاٹھ کے لحاظ سے بھی یہ خاصا بارعب لگتا ہے اس کی توند بھی نکلی ہوئی نہیں ہے ،لگتا ہے کہ اس نے اپنی ڈائٹ بھی متوازن رکھی ہوئی ہے یا ممکن ہے وہ صبح وشام لمبی واک پر جاتا ہو،رسی کودتا ہو،اِن ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز میں حصہ لیتا ہو وجہ خواہ کچھ بھی ہو یہ بکرا تصویر میں خاصا صحت مند اور اسمارٹ لگا ہے ۔
تاہم اخبار میں صرف اس بکرے کی تصویر شائع ہوئی ہے اس کے مالک کی تصویر شائع نہیں ہوئی اگر مالک کی تصویر بھی شائع ہوئی ہوتی تو پورے یقین سے کچھ اور معروضات بھی پیش کرتے چنانچہ تصویر کی عدم موجودگی کی وجہ سے محض شواہد کی بنا پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس بکرے کا مالک ان پڑھ اور سیاسی شعور سے بے بہرہ لگتا ہے، وہ نہیں جانتا کہ ہم لوگ اونچے لمبے اور بارعب شخصیت کے حامل لوگوں کے کس قدر قدردان ہیں ،ہمارے ہاں لیڈر شپ کا بنیادی معیار لیڈر کا ’’اُچا لما تے سوہنا‘‘ ہونا ہے چنانچہ ماضی میں ایسے لوگوں کو بھاری تعداد میں ووٹ بھی ملتے رہے ہیں اس اُچے لمے تے سوہنے بکرے کا مالک اگر ان پڑھ نہ ہوتا اور سیاسی شعور سے اس قدر بے بہرہ نہ ہوتا تو اسے بازار میں فروخت کیلئےپیش نہ کرتا بلکہ انتخاب کا انتظار کرتا اور اسے الیکشن میں کھڑا کر دیتا مجھے یقین ہے کہ یہ جوانِ رعنا بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوتا اور اس بکرے کے مالک کو اس کے بعد بکروں کا کاروبار کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی ،انسانوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا مگر افسوس!
بکرا فروختند و چہ ارزاں فروختند!
تاہم ممکن ہے میں نے بکرے کے مالک کے بارے میں جو مفروضہ قائم کیا ہے کہ وہ ان پڑھ اور سیاسی شعور سے بے بہرہ ہے صد اقت پر مبنی نہ ہو بلکہ صورتحال اس کے برعکس ہو یعنی وہ سیاسی شعور سے اس قدر بہرہ ور ہو کہ اس نے انتخاب کا انتظار کرنے کی بجائے ہتھوں ہتھ رقم کھری کرنے ہی میں اپنی بہتری سمجھی ہو کہ
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
یعنی جب الیکشن ہوں کیا پتہ اس وقت یہ جوانِ رعنا چھڑی کے سہارے چلتا ہو، اس کے ہاتھوں میں رعشہ ہو اور یہ طاقت کے ٹیکے لگوا کر ’’یادِ ایام عشرت ِفانی ‘‘ تازہ کرتا ہو سو اس بکرے کے مالک نے جو فیصلہ کیا ہے وہ خاصا عقلمندانہ لگا ہے۔
خیر یہ ساری باتیں تو بلا ارادہ قلم پر آ گئیں حالانکہ ہم تو اس بکرے کے خصائص پر کالم لکھنا چاہتے تھے مگر جھجک اس لئے رہے تھے کہ اتنے قیمتی بکرے پر اگر بکرے کی اجازت کے بغیر کچھ لکھا تو کہیں وہ ہم سےرائلٹی کا مطالبہ نہ کر دے کہ ہم نے اپنے کالم میں اس کا نام استعمال کیا ہے، دوسرے بڑے لوگوں کے بارے میں لکھتے ہوئےیوں بھی ڈر لگتا ہے کہ کوئی لفظ اِدھر اُدھر ہو گیا تو کہیں ہتک ِعزت کا دعویٰ نہ دائر کر دیں چنانچہ بلاارادہ اس ذی شان بکرے کے بارے میں کچھ بے ادبی ہو گئی ہے یا کوئی ایسا فقرہ لکھا گیا ہے جس سے بکرے یا اس کے مالک کی شان میں کوئی گستاخی سرزد ہو گئی ہو تو تہہ دل سے معذرت خواہ ہوںکیونکہ مقصد کسی کی دل آزاری نہیں، میرے دل میں تو ایسے بکروں کیلئے بے پناہ عزت ہے جو اگر بکائو مال ہیں تو کھل کر اس کا اعتراف کرتے ہیں قیمت کا TAGاپنے گلے میں ڈال کر رکھتے ہیں خود کو ناقابل فروخت نہیں کہتے، اسی طرح ان کے مالک بھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں جو بکروں کو پال پوس کر ان کے دام کھرے کرتے ہیں اور پھر ان کی گردنوں پر چھریاں چلنے کیلئے ان کی رسی گاہک کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں ۔یہ بڑے کھرے لوگ ہیں یہ قربانی کے بکرے پالتے ہیں اور انہیں قربانی کا بکرا کہہ کر ہی آگے فروخت کرتے ہیں خود کو بیوپاری کہتے ہیں سیاست دان نہیں کہلاتے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیونان کی تاریخ کا سب سے بڑا کشتی حادثہ : 43 پاکستانیوں سمیت 79 ہلاک
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:انتخاب کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے، قوم پر احسان نہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.