Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایاز امیر»اس سیاست کو ہم کیا کریں ؟۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایاز امیر

اس سیاست کو ہم کیا کریں ؟۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر

ایڈیٹراکتوبر 21, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ayyaz amir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک طرف چور جن کی چوری کیا ڈکیتی مستند اورمانی ہوئی ہے ۔دوسری طرف پرلے درجے کے نالائق اوربیکار ۔قومی اُفق پہ اگر یہ چوائس ہو تو انسان کہاں جائے؟سیاست میں دلچسپی تب برقرار رہتی ہے جب کوئی نئی چیز ہو ۔ حالات کی سنگینی نئی ہوگی لیکن یہ چہرے جو ہم دیکھتے ہیں ان کو دیکھتے دیکھتے اعصاب تھک چکے ہیں۔ جمہوریت کا مطلب توتب بنتاہے کہ نئے خیالات سامنے آئیں اورانہیں پرچار کرنے والے بھی نئے ہوں۔ ہماری عجیب قسمت ہے کہ وہی پرانے ایکٹر آرہے ہیں اورجو نئے آئے ہیں انہوں نے بھی کمال کردیاہے۔ اُن کے پلے بھی کچھ نہیں۔ تو اس ملک کے عوام جنہوں نے اس صورتحال کو بھگتنا ہے وہ جائیں تو جائیں کہاں؟
جو نئے چہرے آبھی رہے ہیں اُن کی وراثتیں پرانی ہیں۔ اُن کے پاس بھی کہنے کو کچھ نہیں۔ ایک جماعت نے رَٹا لگایا ہواہے ووٹ کو عزت دو۔ مجموعی طورپہ یہ جماعت 35-30سال اقتدارمیں رہی ہے ۔اب جاکے اس سے جان چھوٹی ہے ۔ ان سے کوئی پوچھے تو سہی کہ ان 35 سالوں میں آپ نے کیاکیا؟ اقتدار سے فارغ ہوئے ہیں توانہیں اسٹیبلشمنٹ یا د آگئی ہے ۔ خانوادے اسی اسٹیبلشمنٹ کے ہیں ۔ انگلی پکڑکے ان کو سیاست اوراقتدار میں لایاگیا۔ سیاست میں جب ان کے پہلے قدم لگے تو لوکل قسم کے سرمایہ دار تھے ۔ اقتدار میں رہے تو ملک دیوالیہ پن کی حدوں کے قریب پہنچ گیا لیکن خود لوکل سرمایہ دار سے گلوبل سرمایہ داربن گئے ۔ اتفاق فاؤنڈری چلتی تھی تو رہنے کی جائیدادیں ماڈل ٹاؤن لاہور میں تھیں۔ اب جائیدادوں کا شمار کرنا مشکل ہے۔ لیکن پھر بھی رورہے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم وزیادتی ہوگئی ۔ اسٹیبلشمنٹ کے سامنے انہیں سرنگوں ہونا چاہیے کیونکہ وہاں سے ہی سب کچھ پایا ‘ کیا سیاسی اجارہ داری اورکیا سرمایہ دارانہ ایمپائر۔ لیکن اب تماشا دیکھیں کہ خود تو باہر نکل گئے ہیں اوراپنی جماعت کو مزاحمت کا درس دے رہے ہیں۔ انہیں بتانے کی کیا ضرورت ہے ‘خود نہیں جانتے کہ ان کی جماعت کا تعلق مزاحمت نامی چیز سے دور کا بھی نہیں۔ ان کے لوگ اقتدار کے لوگ ہیں۔ اقتدار میں ہوں تو ان سے کوئی جابر نہیں۔ اقتدار کے بغیر مارے مارے پھرتے ہیں۔
جو دوسری جماعت ہے اس کے بانی ‘ ذوالفقار علی بھٹو ‘ بہت خوبیوں کے مالک تھے ۔ غلطیاں بھی اُن کی بہت تھیں؛ تاہم انہوں نے کیا بھی بہت کچھ۔ لیکن قسمت کا کھیل دیکھیے کہ اُس پارٹی کی وراثت کن ہاتھوں میں آگئی اوران ہاتھوں نے پھر ملک کا وہ حشر کیا کہ ہم تو یاد کرتے ہیں تاریخ بھی یاد کرے گی۔ البتہ ایک فرق ہے ‘ بھٹو کی وراثت والے اتنی چیخ وپکار نہیں کرتے۔ حالات خراب ہوں تو بہت کچھ سہہ لیتے ہیں‘ لیکن فاؤنڈری کی وراثت والے اقتدار سے فارغ ہوں تواُن کی چیخ وپکار تھمنے کا نام نہیں لیتی ۔ اُن سے سوال بنتاہے کہ آپ چاہتے کیا ہیں ؟فرض کریں کہ اقتدار اُنہیں پھر ملتا ہے ‘ کریں گے کیا ؟ ہمارے عوام کا بھی جواب نہیں ۔ کتنے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ شریف اگر کھاتے تھے تو لگاتے بھی تھے۔ لگاتے کیا اپنی ذاتی پونجی سے تھے؟وہی قوم کا پیسہ اوراُسی کے زور پہ تمام شاہ خرچیاں۔
قوم جیسی بھی ہو اب مزید بہکاوے میں آنے کی نہیں ۔ قوم کا مسئلہ نہ اسٹیبلشمنٹ ہے نہ ووٹ کی عزت ۔ فی الوقت بیشتر قوم مہنگائی کی وجہ سے ہلکان ہورہی ہے ۔ عام اشیا کی قیمتیں اتنی اڑان نہ کررہی ہوتیںتو فارغ کیے گئے سابق حکمرانوں کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہ ہوتا۔ اس وقت ملک میں جو بھی سیاست ہے وہ مہنگائی کے زور پہ چل رہی ہے ۔ لیکن کیا مہنگائی کا یہ حل ہے کہ ماضی کے حکمران جنہوں نے ملک کا حشر کیا وہ واپس آجائیں؟
ایسے میں ہم جیسے کیا کریں ؟آج کے دور میں ابلاغ کے نئے ذرائع آچکے ہیں۔ یہ انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کا دور ہے‘ لیکن ہم جیسوں کی عادات پرانی ہیں اورہم پرانے طریقوں کے پجاری ہیں۔ ہم نے صبح اخباربینی کرنا ہے‘ گو کہ آج کی اخبارات میں پڑھنے کو کچھ زیادہ نہیں ملتا۔ کالم نویسی بھی کرنی ہے کیونکہ اور کسی چیز کا ڈھنگ آتا ہی نہیں۔ سیاست بیکار اور بے مزہ ہو بھی جائے تو ہم اس کا پیچھا چھوڑ نہیں سکتے کیونکہ روزی روٹی کا مسئلہ ہے ۔ میڈیا کا ایک ہی آکسیجن ہے اوروہ ہے سیاست ۔ لیکن جیسے اوپر رونا رویا پاکستانی سیاست اُن ہاتھوں میں آچکی ہے کہ مزدور ی کا مسئلہ نہ ہو تو سیاست پہ تبصرہ کرنے سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ آمریتوں میں سیاست زیادہ دلچسپ ہوا کرتی تھی ۔ جنرل ضیا الحق کی آمریت تھی توجمہوریت کے نعرے اٹھانے میں مزہ آتاتھا۔ پیپلزپارٹی یا ایم آرڈی کے جلسے ہوتے تو اس طرف دوڑے جاتے ۔ ایم آر ڈی کا چھوٹا ساجلسہ لاہور میں ہوتا تو جہاز پکڑکے اسلام آباد سے حاضری دینے جاتے۔ اُس وقت چونکہ مقامی میڈیا آزاد نہیں تھا تو غیرملکی ذرائع ابلاغ کی اہمیت زیادہ تھی ۔ غیر ملکی صحافیوں کو ہم آمریت کے نقصانات گنواتے اوریہ باور کرانے کی کوشش کرتے کہ پاکستان کی ہرمرض کا علاج جمہوریت میں پنہاں ہے ۔
یہی کیفیت جنرل مشرف کے دور میں رہی۔ کیسے کیسے گُن ہم جمہوریت کے گاتے تھے اورکیسے تبرّ ے آمریت پہ کستے۔ یہ اور بات ہے کہ جنر ل مشرف کی آمریت خالص آمریت نہ تھی۔ بہت حد تک پریس جو چاہے لکھ سکتاتھا۔ اور گو آج کے بہادر صحافی ماننے سے ہچکچاتے ہیں پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی اجازت مشرف دور میں ملی تھی۔ یعنی آج کا الیکٹرونک میڈیا اس دور کی پیداوار ہے ۔ اس سے پہلے صحافت کا پیشہ تنگ دامنی کا شکار ہواکرتاتھا۔ کچھ پیسے آئے تو ٹی وی چینلوں کی وجہ سے ۔ جیسا عرض کیا‘ اُن کی اجازت جنرل صاحب کی طرف سے آئی تھی ۔ لیکن پھر بھی جمہوریت کے نعرے لگتے اورہم جیسے جذبات کے مارے سمجھتے کہ ایک تاریخی جدوجہد میں ہم اپنا حقیر حصہ ڈال رہے ہیں۔ وکلا موومنٹ کی تو بات ہی نہ کیجیے۔ کیا وقت تھا وہ اورکیسے کیسے مُکے ہم جیسے ٹی وی کیمروں کے سامنے لہراتے ۔
یعنی قومی زندگی میں کچھ دلچسپی کچھ تڑپ کچھ جذباتیت تھی ۔ جمہوریت جن ہاتھوں چڑھی انہوں نے ہر جذبے کو برباد کرکے رکھ دیا۔ کیڈٹ کالج پٹارو میں جب آصف علی زرداری زیر تعلیم تھے (حالانکہ یہاں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ انہوں نے وہاں پڑھا کیا ہوگا؟)اُن کا کوئی ہم عصر سوچ سکتاتھا کہ یہ صاحب ایک دن صدر ِ پاکستان ہوں گے ؟لیکن یہ انہونی مملکت ِ خداداد میں ہوئی۔ شریف خاندان اقتدار سے ایسے چمٹا رہے گا ‘ یہ بھی کوئی سوچ سکتاتھا؟اورجب قوم ان دو اطراف کے شاہسواروں کو آزماچکی تو نجات دہندہ کے طورپہ کون نمودار ہوتے ہیں؟وہ جن کو قوم اب بھگت رہی ہے ۔ آسمانوں کی مارہے یا ہمارے نصیب ہی ایسے ہیں؟یہ نہیں کہ کوئی اتاتُرک یا صلاح الدین ایوبی آئے لیکن کچھ تو ڈھنگ کی قیادت ہو بیشک اوسط درجے کی۔
ان حالات میں سیاست سے اُکتا نہ جائیں تو کیاکریں۔ دیگر معاشروں میں غم ہوں تو غم مٹانے کے ذرائع بھی میسر ہوتے ہیں۔ یہاں عجیب کیفیت ہے ‘ تباہی پھیلا ئے جاؤ اورغم مٹانے پہ بھی پابند ی درپابندی لگا دو ۔ پابندی لگنی چاہیے تو بے ایمانی پہ۔ ایسا ہوتا نہیں جس کے نتیجے میں بے ایمانی کاراج ہر اطراف دیکھا جاسکتاہے ۔ آوارہ منش لوگ پھر کیا کریں؟پوری تاریخِ انسانی میں ایسے لوگوں کے پاس یہی ذریعہ احتجاج رہا ہے کہ غم مٹانے کی طرف جائیں۔ یہاں اس جستجو کو بھی مشکل بنادیاگیا ہے ۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروٹی کے گرد بھوک کا رقص۔۔حسن نثار
Next Article تم خوش ہو‘ کیا ہوا جو ہمارے بغیر ہو۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.