Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»اعزاز سید»اعزاز سیدکاکالم:کابل دھماکوں کا آنکھوں دیکھا حال
اعزاز سید

اعزاز سیدکاکالم:کابل دھماکوں کا آنکھوں دیکھا حال

ایڈیٹراگست 28, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے علاقے میں پہنچا تو ایک بھگدڑ مچی ہوئی تھی۔ عورتوں، بچوں کے رونے چیخنے کی آوازیں، ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس کے سائرن اور گاڑیوں کے ہارن مل کر خوف اور افراتفری کی ایک عجیب سی تصویر پیش کر رہے تھے۔ ائیرپورٹ کے داخلی دروازے سے کم و بیش سو ڈیڑھ سو فٹ کے فاصلے پر موجود میدان چوک پر ٹریفک جام ہو چکی تھی۔ ہر چہرے پر سنجیدگی اور خوف کے گہرے بادل چھائے ہوئےتھے اور سب کی آنکھیں پریشانی اور غیریقینی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔ یہ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 26اگست 2021کی اداس شام کے ڈھلتے سایوں میں ہونے والے پہلے دھماکے کے فوری بعد کے مناظر تھے۔
میرے سامنے ایک برقعہ پوش عورت ایک ننھے سے بچے کو سینے سے لگائے اور دو بچوں کو ساتھ لئے تیزی سے ائیرپورٹ کے علاقے سے نکل کر جان بچانے کی کوشش کررہی تھی۔ ایک آدمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ نومولود کو سینے سے لگائے پریشانی سے تیز تیز قدم اٹھا رہا تھا۔ چار نوجوان لڑکیاں ائیرپورٹ کی طرف اداس آنکھوں سے بار بار دیکھ رہی تھیں مگر بوجھل قدموں کے ساتھ مخالف سمت چلنے پر بھی مجبور تھیں۔ یہ وہاں موجود ان ہزاروں لوگوں میں سے چند تھے جو اس بھگدڑ میں میری محدود بصارت اور یادداشت میں محفوظ ہو سکے۔ یہ وہ تمام لوگ تھے جو طالبان کے حکومت پر کنٹرول کے بعد کسی نہ کسی طرح افغانستان سے نکل جانا چاہتے تھے کیونکہ ان کے مطابق اب ان کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں۔
طالبان ایسے ہجوم کو قابو کرنے کا تجربہ نہیں رکھتے اس لئے ان میں سے کچھ ہوائی فائرنگ کے ذریعے لوگوں کو ڈرا کر علاقے سے نکال رہے تھے تو کچھ ان پر چیخ رہے تھے اور بعض تو لوگوں کو ہاتھ میں پکڑی چھڑی سے ہانک رہے تھے۔ ویسے یہ یہاں کا معمول بن چکا ہے مگر یہ ہنگامی صورتحال تھی۔ طالبان کو پتہ تھا کہ یہاں پر پیدا ہوچکی صورتحال کے باعث کچھ اور دھماکے بھی ہو سکتے ہیں اور ہوا بھی ایساہی۔ ائیرپورٹ کے علاقے میں گزشتہ کئی روز سے آنا ہو رہا تھا، ابھی دو روز قبل ہی ایک طالبان کمانڈر نے مجھے یہ کہہ کر ائیر پورٹ آنے سے منع کیا تھا کہ یہاں داعش حملہ کر سکتی ہے۔ یہاں طالبان کی وجہ سے صحافیوں کے لئے عکس بندی کرنا بڑا مشکل ہے۔ ابھی طالبان حکومت کا باقاعدہ طور پر اعلان تو نہیں ہوا لیکن عوام اور میڈیا نے طالبان کو اصل حکومت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے لہٰذا میڈیا والے ائیرپورٹ پر بھی سب سے پہلے طالبان کے انچارج کمانڈر جسے مسئول کہتے ہیں، کے پاس جاکر عکس بندی کی اجازت لیتے ہیں۔ چھپ چھپا کر بھی یہ رسک لے لیا جاتا ہے۔
میرے ساتھ جیو نیوز کے سینئر کیمرہ مین شاہد احمد حالات کی نزاکتوں کو سمجھتے ہیں مگر پھر بھی وڈیوز بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ حالات کی خرابی صحافیوں کے لئے لوگوں کو صحیح صورتحال فراہم کرنے کا بہترین موقع بھی ہوتی ہے۔ بھگدڑ کے دوران ارد گرد پھرتے طالبان سے نظر بچا کر اپنے موبائل پر وڈیوز بنا رہا تھا تو نظر شاہد بھائی پر پڑی جو جیو کا کیمرہ کندھے پر رکھے سرعام عکس بندی میں مصروف تھے۔ ان کی بیباکی پر حیرانی بھی ہوئی اور ساتھ ہی خیال آیا کہ ہم کچھ اور ریکارڈنگ کر لیں۔ کیمرہ دوبارہ آن ہوا تو میں نے حالات بتانے کے لئے بولنا شروع کیا ہی تھا کہ ایک طالبان جنگجو کی ہم پر نظر پڑ گئی اور اس نے ہمیں روک دیا۔ اسے بتایا گیا کہ ہمارے پاس ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا تحریری حکم نامہ ہے مگر اس نے ایک نہ سنی۔ کچھ ہی دیر میں دوسرا دھماکہ ہو گیا۔ دوسرے دھماکے کے بعد بھی بھگدڑ کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئی لیکن میں نے غور کیا کہ فٹ پاتھ کے اطراف موجود دیواروں کے ساتھ ابھی تک چند خاندان بچوں سمیت شاید اس امید پر دبکے بیٹھے تھے کہ حالات معمول پر آتے ہی وہ ائیرپورٹ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اچانک ایک طالبان جنگجو کی ان پر نظر پڑی تو اس نے ان پر چیخنا شروع کردیا جس پر انہوں نے علاقہ خالی کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔
طالبان نے سب کو علاقے سے نکالا تو تھوڑی دیر میں اس علاقے میں ٹریفک کھل گئی۔ گاڑیوں کو علاقے میں آنے سے روک دیا گیا۔ ہم ائیرپورٹ سے تھوڑی دور آگئے۔ دفتر میں خبریں ارسال کیں اور کھانا وغیرہ کھایا۔ شاہد بھائی جو صبح سے کام کررہے تھے، سونے چلے گئے لیکن میری نیند اڑ چکی تھی۔ ہم جس جگہ ٹھہرے ہوئے ہیں، یہ ائیرپورٹ سے کم و بیش ساڑھے 5کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ضروری سامان ہوٹل کی ریسپشن پر رکھا اور پھر باہر آگیا تو وہاں ایک ترک صحافی دوست بھی مل گیا، ہم باتیں کر ہی رہے تھے کہ ایک اور زور دار دھماکے کی آواز سے سارا علاقہ گونج گیا۔ ہم قریبی اسپتال جانے لگے تو سڑک پر تعینات طالب کو بطور پاکستانی صحافی اپنا تعارف کروایا تو وہ بڑی بدتمیزی سے بولا ’’تم پاکستانی ہمارے دشمن ہو، یہاں سے نکل جائو‘‘۔ طالبان میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایسے بھی جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہمیں ذرہ برابر اچھا نہیں سمجھتے۔ طالبان جنگجو کا رویہ دیکھ کر ترک صحافی دوست نے مجھے نکلنے کا اشارہ کیا اور پھر ہم خاموشی سے نکل آئے اور کر بھی کیا سکتے تھے۔ رات ڈھائی بجے کا وقت ہو چکا تھا۔ ہوٹل واپسی کے راستے پر فٹ پاتھ پر جگہ جگہ عورتیں، بچے اور مرد سو رہے تھے اور میں سوچ رہا تھا کہ ابھی صرف بارہ روز پہلے تک کابل میں اشرف غنی کی حکومت ہمہ وقت طالبان کے حملوں سے محفوظ رہنے کے لئے کوشاں ہوا کرتی تھی مگر اب حالات نے ایسی کروٹ بدلی ہے کہ کابل پر حملہ کرنے والے طالبان اب افغانستان میں امن کے داعی بن چکے ہیں۔
طالبان کے کنڑول کے بعد اگرچہ امید ہے کہ امن آئے گا لیکن داعش کے ایئرپورٹ پر کیے گئے ان حملوں میں 90کے قریب ہلاکتوں اور بیسیوں افراد کے زخمی ہونے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ابھی امن بہت دور ہے۔ اب داعش خراسان اور اس کے مئی 2020سے تعینات سربراہ ڈاکٹر شہاب المہاجر افغانستان، طالبان اور امن کے لئے نیا چیلنج بن چکے ہیں۔ افغانستان میں سب کچھ بدل گیا ہے صرف ایک چیز نہیں بدلی اور وہ ہے بےگناہ افغان عوام کی ہلاکتیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:افغانستان: خواہشوں کے پرندے اور امید کی ہجرت
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈرو اس وقت سے زمین کے خداؤ!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے

جون 15, 2026

آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جون 15, 2026

امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف

جون 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.