Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے
  • ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں : امریکی وزیرِ جنگ کا دعویٰ
  • جنگ بندی یا وقتی سکون ۔۔ کیا ایران کو ایٹمی قوت تسلیم کر لیا جائے گا ؟ ۔۔ شہزاد عمران یوسف زئی کا تجزیہ
  • زمانہ طالب علمی کی ایک یاد ، نیا مکتبہ اور پروفیسر ایف ایم خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری
  • غیر مہذب اور پتھر کے زمانے کا ٹرمپ کیا جانے تہذیب کیا ہے ؟ صدائے ابابیل / معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • پاکستان نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بند کرا دی : پرسوں اسلام آباد میں ایران امریکا مذکرات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»سی پیک اور بلوچ طلبہ کے سوالات ۔۔ ببرک کارمل جمالی
اختصاریئے

سی پیک اور بلوچ طلبہ کے سوالات ۔۔ ببرک کارمل جمالی

ایڈیٹردسمبر 31, 20160 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سسی پیک تو بلوچستان میں ہے مگر ترقی صرف پنجاب میں ہورہی ہے ؟؟؟
یہ سوا ل گوادر کی ایک طالبہ نے خادم اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف سے پو چھا سوال کا جواب دینے سے تو خادم اعلیٰ قاصر رہے مگر ایک قہقہے کے بعد خاموشی اختیار کرلی۔!!!
اس خبر کو میڈیا نے بہت نمایاں کیا۔
اپریل 2015 میں چینی صدر شی جن پِنگ کے دورہ پاکستان میں سی پیک سے منسلک منصوبوں کی تفصیلات سامنے آئیں جن کی کل لاگت 46 ارب ڈالر تھی۔ اس میں سے تقریباً 34 ارب ڈالر توانائی سے متعلق منصوبوں پر جبکہ تقریباً دس ارب ڈالر سڑکوں اور آمدورفت کے ذرائع لیے مختص کیے گئے تھے۔ چینی صدر نے اس موقع پر قومی اسمبلی سے بھی خطاب کیا اور سی پیک کو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا محور قرار دیا۔
اس سال اکتوبر تک مزید آٹھ ارب ڈالر کے منصوبوں کی منظوری کے بعد سی پیک تقریباٌ 55 ارب ڈالر کی لاگت کا منصوبہ بن چکا ہے اور اس کو ‘گیم چینجر’ یعنی ملک کی تقدیر بدلنے والے منصوبے کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت اور منصوبے کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ سی پیک نہ صرف ملک کی تقدیر بدل دے گا بلکہ اس منصوبے سے پاکستان میں غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا اور لگتا ایسا ہے کہ جیسے دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگیں گی۔
لیکن اس منصوبے کے آغاز کے تین برس گزرنے کے بعد بھی سی پیک کو وہ غیر مشروط عوامی پذیرائی نہیں مل رہی جیسی شاہراہِ قراقرم کو ملی تھی۔
صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے 80 طلبہ اور طالبات گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے چار روزہ دورے کے بعد سرکاری لیپ ٹاپس کے ساتھ واپس لوٹے ہیں۔
یہ طلبہ پنجاب کی مہمان نوازی سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ایک ملاقات میں بلوچ طلبہ کے سوالات نے شہباز شریف کو مشکل میں بھی ڈال دیا۔
سوال تھا کہ سی پیک کے تحت اہم اور کلیدی کردار گوادر کا ہے لیکن ترقی پنجاب میں ہو رہی ہے، آخر کیوں؟؟؟
تقریب کے میزبان نے اس پر قہقہہ لگا دیا تھا۔
گوادر واپسی پر بات کرتے ہوئے ان طلبہ نے کہا کہ وہ بھی اس ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں جو انھوں نے پنجاب میں دیکھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں ان طلبہ نے مزید کہا کہ وہ سی پیک کا وہ سن کر تھک چکے ہیں۔ طلبا نے کہا کہ ان کے پاس پینے کے لیے نہ تو صاف پانی ہے اور نہ ہی کپڑے استری کرنے کے لیے بجلی لیکن جب سیاستدان گوادر کا دورہ کرتے ہیں تو لوڈ شیڈنگ ختم ہو جاتی ہے۔
ان طلبہ کی شکایت تھی کہ چینی زبان سیکھنے کے لیے طالب علموں کو بھی لاہور سے بھیجا جاتا ہے۔ ان طلبہ کو لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے علاوہ مینار پاکستان، لاہور قلعہ اور شالیمار باغ اور واہگہ سرحد جیسے تاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی گئی لیکن لاہور بہت ترقی یافتہ ہے، اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ گوادر بھی اتنا ہی ترقی یافتہ ہو جائے۔ بلوچستان کے طلبہ میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے۔ انھیں بھی اگر ویسی سہولیات مل جائیں تو وہ بھی بہت اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ اس دورے سے ان طلبہ کو اہم معلومات حاصل ہوئیں ہیں جو انھیں مستقبل میں کام آئیں گی۔ وہ اس طرح کے مزید دوروں کے حق میں دکھائی دیں۔ اس دورے میں اکثریت ایسے طلبہ کی تھی جو زندگی میں پہلی مرتبہ لاہور گئے تھے
،سی پیک کی ہونے والی تقریبات میں بلوچ طلبہ اور طالبات کو صرف اس وجہ سے نہیں بلایا جاتا کہ شاید ہم میں سے کوئی کھڑا ہو کر کہہ دے کہ جناب یہ روٹ تو کچھ اور تھا اور آپ کچھ اور کہہ رہے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس منصوبے کے لیے سرکاری مشینری پوری طرح استعمال کی جا رہی ہو عوام اور حکومت دونوں کی پوری توجہ اس منصوبے پر مرکوز ہو اور جب کوئی بھی شخص سی پیک کی افادیت کی بارے میں سوال کرے تو برا لگ جاتا ہے۔اس منصوبے میں جب تک شفافیت نہیں آئے گی اس وقت تک یہ ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتا۔
’اصل بات یہ ہے کہ اس منصوبے کے بارے میں کسی کو بھی کوئی معلومات نہیں ہیں۔ یہ کسی صوبے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ منصوبہ پورے ملک کا ہے
سی پیک ایک طویل مدتی منصوبہ ہے اور اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، لیکن جس طرح سے اس کے بارے میں پاکستان میں مبالغہ آرائی کی جا رہی ہے وہ ہوائی قلعے تعمیر کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان کو اگر اپنی تقدیر بدلنی ہے تو اس کے لیے پالیسی کی اصلاحات ضروری ہیں جس کے بغیر کسی بھی قسم کا منصوبہ مکمل طور کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیٹرو بس اولیاء کے شہر میں ۔۔ رانا اعجاز حسین
Next Article 2017ء کی پہلی نظم ۔۔ رضوانہ تبسم درانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

اپریل 10, 2026

مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم

اپریل 10, 2026

پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان اپریل 10, 2026
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم اپریل 10, 2026
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 10, 2026
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم اپریل 10, 2026
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے اپریل 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.