Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»باجوڑ دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ، مرنے والوں کی تعداد 46 ہوگئی
اہم خبریں

باجوڑ دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ، مرنے والوں کی تعداد 46 ہوگئی

ایڈیٹرجولائی 31, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
peshawar killing stratcher
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور : خیبر پختونخوا کے ا ضلاع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ سیکیورٹی اداروں نے دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کے شبہات سمیت دیگر پہلووں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) کے متعدد مقامی عہدیداروں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی۔
باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کرلی گئی، اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) خار نیاز محمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں نامعلوم حملہ آور کو نامزد کیا گیا ہے، دھماکے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دھماکے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) باجوڑ امجد خان نے کہا کہ جائے وقوع پر جیو فیکسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔
ڈی ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر نصیب گل نے کہا کہ باجوڑ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی، ہمارے پاس اب تک 90 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ دھماکے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے ہیں، شہدا کی تعداد 46 ہوگئی ہے، 90 سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 36 میتیں شناخت کے بعد ورثا اپنے ساتھ لے گئے، 8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث ہسپتال میں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی افرادلاپتا پیاروں کی تلاش میں ہسپتالوں میں معلومات حاصل کر رہے ہیں، شہدا میں بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات اور آئی جی ایف سی باجوڑ پہنچے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، اس کے علاوہ انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کو کل ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم افواج پاکستان اور باجوڑ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔
کور کمانڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا، زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔کور کمانڈر پشاور نے باجوڑ میں شہدا کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔
دوسری جانب باجوڑ دھماکے کے خلاف عنایت کلے بازار کی تاجر برادری نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، عنایت کلے بازار میں تمام دکانیں بند کردی گئیں۔
عنایت کلے بازار کی تاجر برادری نے کہا کہ دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت سیکڑوں پارٹی کارکنان کے ساتھ مقامی رہنما بھی اجتماع میں موجود تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک پارٹی رہنما کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، جے یو آئی (ف) کے عہدیداروں نے ڈان کو بتایا کہ جنرل سیکرٹری خار ضیا اللہ، جے یو آئی(ف) ڈسٹرکٹ پریس سیکریٹری مجاہد خان اور ان کا بیٹا بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، انہوں نے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق دھماکا شام 4 بجے خار سے 2 کلومیٹر دور شانڈی کے علاقے میں ہوا۔خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ریاض انور نے کہا تھا کہ دھماکے میں 44 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایک خودکش دھماکا تھا اور خودکش بمبار نے خود کو اسٹیج کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔
ایک عینی شاید نے ڈان کو بتایا کہ جلسہ گاہ میں کم ازکم 500 کرسیاں لگائی گئی تھیں جو مکمل طور پر بھر چکی تھیں اور بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہو کر بھی جے یو آئی(ف) کے قائدین کی تقاریر سن رہے تھے۔سیکیورٹی حکام سمجھتے ہیں کہ یہ ایک ’خودکش حملہ‘ تھا، ایک سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ طور پر اس حملے میں داعش ملوث تھی، اس کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہے۔تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، سیکیورٹی حکام نے ڈان کو بتایا کہ ضلع میں بم دھماکے کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیں تھی۔
حالیہ کچھ عرصوں میں داعش کا مقامی دھڑا جممعیت علمائے اسلام(ف) پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔سامنے آنے والی کچھ رپورٹس میں ضلع میں داعش کی موجودگی کا اشارہ ملا تھا، حکام نے کہا کہ جون میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے قبائلی ضلع میں داعش کے تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے باجوڑ میں جمیعتِ علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

باجوڑ خودکش بم دھماکہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، دو سال بعد انڈیکس 48 ہزار کی حد عبور کر گیا
Next Article سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب، پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باجوڑ میں دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد شہید، 11 زخمی

جولائی 2, 2025

بلوچستان: 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکا‘، 34 افراد جاں بحق

ستمبر 29, 2023

باجوڑ: جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 39 افراد جاں بحق

جولائی 30, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.