Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نوشکی اور پنجگور میں آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد اور نو فوجی ہلاک، کرفیو کا سماں ، موبائل اور انٹرنیٹ بند
اہم خبریں

نوشکی اور پنجگور میں آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد اور نو فوجی ہلاک، کرفیو کا سماں ، موبائل اور انٹرنیٹ بند

ایڈیٹرفروری 5, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Pakistani soldiers cordon off a street leading to Christian colony following an attack by suicide bombers on the outskirts of Peshawar on September 2, 2016.
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں دو فروری کی شب مسلح افراد کے حملے کے بعد جاری آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں ہونے والے ان حملوں اور اس کے بعد آپریشن میں 20 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ نو فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں فوری کارروائی کر کے دونوں حملوں کو پسپا کیا، جس کے بعد نوشکی میں نو دہشتگرد ہلاک جبکہ اس دوران ایک افسر سمیت چار فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری جانب ’پنجگور میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا گیا اور کچھ دہشتگرد علاقے سے بھاگ گئے۔’بھاگنے والوں میں سے چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر چار کا گھیراؤ کیا گیا جنھیں آج ہلاک کیا گیا ہے کیونکہ وہ ہتھیار ڈالنے سے انکاری تھے۔ ‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ‘پنجگور میں 72 گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے اور چھ زخمی ہیں۔’آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ‘ان حملوں سے منسلک تین دہشتگردوں کو گذشتہ روز بالگتر اور کیچ میں ہلاک کیا گیا تھا جن میں سے دو انتہائی مطلوب تھے۔’
ادھر بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس حملے میں شامل اس کے تمام 16 فدائین ہلاک ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ دو فروری کی شب بلوچستان کے دو مقامات پنجگور اور نوشکی میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹرز پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
دوسری جانب پنجگور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ابھی بھی کرفیو جیسا سماں ہے اور انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوشکی میں دوسرے روز تمام حملہ آوروں کو ہلاک کرنے اور آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی نعیم جان گچکی کے مطابق نوشکی میں صورتحال اب کنٹرول میں ہے اور شہر میں تیسرے روز معمولات زندگی بحال ہو گئے تھے۔
پنجگور سے ایک شہری نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی صبح 10 بجے تک انھوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے اندر اور قرب و جوار سے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔شہری نے بتایا کہ پنجگور میں کرفیو جیسا سماں ہے اور انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
انھوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ جب تک انھیں انتظامیہ کی جانب سے ہدایات موصول نہ ہوں اس وقت تک وہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔شہری کا کہنا تھا کہ شہر کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ پنجگور اور نوشکی میں بدستور موبائل فون سروس بند ہے اور اسی طرح انٹرنیٹ سروس بھی کام نہیں کر رہی۔دونوں شہروں کی فضاؤں میں ہیلی کاپٹروں کا گشت بھی جاری ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پنجگور نوشکی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیچ میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
Next Article ملتان سلطانز کی مسلسل پانچویں کامیابی : پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست : زلمی کو 57 رنز سے شکست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجگور میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک

فروری 24, 2026

پنجگور: ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور افراد پر فائرنگ، 5 جاں بحق

اکتوبر 29, 2024

پنجگور میں پنجاب کے سات مزدوروں کا قتل: ’وہ اپنی شادیوں کے لیے پیسے جمع کر رہے تھے‘

ستمبر 30, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.