سندھلکھاری

سکھر جیل میں قید پنکی کےنام اس کی ممی کا خط

سکھر جیل کی 48 سینٹی گریڈ کی گرمی میں پھٹ چکی جلد، پھنسیوں سے بھر چکے جسم، کان کے شدید انفیکشن میں مبتلا نصرت بھٹو کی پنکی (بے نظیر ) جو پیلے گدلے پانی سے پیاس بجھانے کی ناکام کوشش کرتی رہتی ہے اور جسم پر بار بار چڑھ آتے کیڑے مکوڑوں سے لڑتی رہتی ہے، اسے ماں اپنی قید سے، اس کی قید میں خط بھیجتی ہے …
میری بہت ہی پیاری پنکی!
دن میں تین چار مرتبہ اپنے جسم پر پانی ڈالو تا کہ حدت کم محسوس ہو۔ اس کو آزماؤ۔ میں بھی سر جھکا کر گردن کے پیچھے اور سر کے اوپر پانی کے مگ ڈالتی ہوں۔ پھر پنکھے کے نیچے بستر پر لیٹ جاتی ہوں۔ اس طرح کپڑے خشک ہونے تک بہت ٹھنڈک نصیب ہوتی ہے۔ اس طریقے سے پھنسیوں سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ یہ شاندار نسخہ ہے۔ میں اس کی پرزور سفارش کرتی ہوں۔
پیار کے ساتھہ
تمہاری ممی

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker