Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»” اسامہ کو شہید کہنے والا عمران خان بزدل ہے“ : بلاول کے الفاظ کارروائی سے حذف
اہم خبریں

” اسامہ کو شہید کہنے والا عمران خان بزدل ہے“ : بلاول کے الفاظ کارروائی سے حذف

ایڈیٹرجون 29, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal and imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: عام طور پر تصور کیا جاتا ہے کہ پارلیمان میں کھل کر بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور جمہوری اصولوں کے مطابق کسی کے آزادی اظہار کو سلب نہیں کیا جا سکتا تاوقت کہ وہ کسی اور کے حقوق یا جذبات کو پامال نہ کر رہا ہو۔
تاہم پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیر کو ہونے والی بحث کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے چند الفاظ اس وقت حذف کر دیے گئے جب انھوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے کی مذمت کی۔یہ پہلا موقع نہیں کہ بلاول کی وزیر اعظم پر تنقید کے دوران سپیکر نے ایسا قدم اُٹھایا ہو۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پارلیمان کے ایوان زیریں میں گذشتہ ہفتے اپنے خطاب کے دوران اسامہ کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ کو امریکہ نے ’شہید‘ کیا۔
پیر کو پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی گذشتہ اجلاس میں تقریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ: ’وزیر اعظم صاحب نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا۔ یہ وہ اسامہ بن لادن ہے جس نے پاکستان کے شہریوں، پاکستان کے بچوں کو شہید کیا ہے، ہماری افواج ہمارے فوجیوں کو شہید کیا ہے۔‘
ان کے مطابق اسامہ ’شہید محترمہ بنیظر بھٹو کے کیس سے لے کر کارساز اور 1993 میں رمزی یوسف پر قاتلانہ حملے تک کا الزام اسامہ بن لادن پر ہی ہے۔ یہ آدمی جن کو ہم وزیر اعظم کہتے ہیں، وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کو، مسلم اُمہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم کو، جو دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئیں، یہ وزیر اعظم شہید محترمہ بنظیر بھٹو کو شہید نہیں کہتے مگر اسامہ بن لادن کو شہید کہہ سکتے ہیں۔‘
یہی نہیں، اصل ہنگامہ تو ان کی تقریر کے اگلے جملے پر برپا ہوا۔ بلاول نے وزیر اعظم کا ذکر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ: ’یہ وزیر اعظم احسان اللہ احسان اور حکیم اللہ محسود۔۔۔ جو طالبان تھے، جو دہشت گرد تھے، یہ بزدل اُن کے خلاف بول نہیں سکتا تھا۔‘
ان کا یہ کہنا ہی تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لفظ ’بزدل‘ کو اسمبلی کی کارروائی سے حذف کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کو پھر دہرایا، مگر بلاول نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ: ’جناب سپیکر آپ مجھے روک نہیں سکتے اور نہ ہی آپ وزیر اعظم کا دفاع کر سکتے ہیں۔ انھوں نے ہماری عوام کی بے عزتی کی ہے۔‘
اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو سے رکنے کے لیے کہا تاہم بلاول نے اپنی بات جاری رکھی۔ سپیکر بار بار بلاول سے کہتے رہے ’آپ تشریف رکھیں‘ لیکن پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے ان کی ایک نہ سنی۔
پھر بلاول بھٹو نے ایک پُرانا سیاسی نعرہ دہرایا: ’دہشت گردوں کے جو یار ہیں۔۔۔‘ جسے حزب مخالف کے اراکین پارلیمان نے مکمل کیا۔ اس پر سپیکر نے ایک بار پھر کہا کہ ’آپ تشریف رکھیں، میں بات کرتا ہوں‘۔
سپیکر اسد قیصر مسلسل بلاول کو روکنے کی کوشش کرتے رہے اور کہتے رہے کہ انھیوں ڈیکورم کا خیال رکھنا چاہیے لیکن بلاول نے ان کی ایک نہ سنی بظاہر بلاول پر ان کا بس نہیں چل رہا تھا۔ اسی دوران بلاول نے حکومت کے دیگر اراکین کو نام سے مخاطب کر کے پوچھنا شروع کیا: ’فواد چوہدری صاحب، آپ سمجھتے ہیں اسامہ بن لادن شہید ہے؟ شاہ محمود قریشی صاحب، بابر اعوان صاحب، فہمیدہ مرزا صاحبہ، کیا اسامہ بن لادن شہید ہے؟ جواب دیں؟‘
اس سب کے دوران سپیکر اسد قیصر مسلسل بلاول کو روکنے کی کوشش کرتے رہے اور کہتے رہے کہ انھیں ڈیکورم کا خیال رکھنا چاہیے۔
اس کے بعد سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایوان میں وزیر اعظم کیا، کسی بھی ممبر کے خلاف اس قسم کے الفاظ کا استعمال مناسب نہیں۔ ’بلاول صاحب آپ کوشش کریں کہ بزدل جیسے الفاظ استعمال نہ کریں۔ آپ بزدل لفظ واپس لے لیں۔‘اس پر بلاول بھٹو نے پوچھا، ’کس قسم کے الفاظ؟ جناب سپیکر، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینا، اتنے دن گزرنے کے بعد وضاحت نہیں دینا، معافی نہیں مانگنا، کیا اس کرسی کی توہین نہیں ہے؟ اس ہاؤس کی توہین نہیں ہے؟ ہر پاکستانی کی توہین نہیں ہے؟‘
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ: ’جنابِ سپیکر، آپ اُس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں (دہشتگردی کے خلاف جنگ سے) اتنا سارا نقصان ہوا۔ مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ آپ ہمارے شہیدوں کا نہ دفاع کر رہے ہیں اور ہمارے وزیر اعظم کے بیان کو حذف بھی نہیں کر رہے ہیں، مگر ہماری بات پر آپ اپنے کمنٹس دے رہے ہیں۔ آپ کی مرضی۔۔۔‘
آخر میں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں صرف یہ کہتا ہوں کہ اس ہاؤس میں ہر ممبر باعزت ہے اس کے بارے میں جب بھی کوئی لفظ بولا جائے تو احترام سے بولا جائے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ، تمام دہشت گرد مارے گئے : بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی
Next Article عمران خان کے تازہ ناقدین: توبة النصوح یا ابن الوقت۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.