Browsing: تازہ ترین

یہ افراد ازمیت سے استنبول ایک کرائے کی گاڑی میں پہنچے تھے اور ان میں سے ایک کا تعلق ایسی تنظیم سے ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتی ہے۔ ان میں دو بھائی بھی شامل تھے، جن میں سے ایک کا نشے کرنے کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔‘

ارنا کے مطابق ایرانی وفد نے امریکی تجاویز کے جواب میں اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، جنھیں جمع کرانے سے قبل ایرانی قیادت نے تقریباً دو ہفتوں تک تفصیلی جائزے کے بعد حتمی شکل دی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل تک آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں ایران پر جہنم برپا کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے ایسا نہ کیا تو اس کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

تہران سے ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور 2 سی 130 طیارے تباہ کیے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ذلت آمیز شکست سے ثابت ہوا کہ امریکی فوج کو غلبہ حاصل نہیں۔
خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایرانی پہاڑوں سے شدید زخمی حالت میں ایف 15 طیارے کے افسر کو بچانے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی امریکی طیارے کے کسی عملے کے رکن کو زندہ پکڑے گا اسے 10 ارب تومان (تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ) انعام دیا جائے
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا امریکا کے ایف-35 طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا وزیر اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ فری کر دی ہے، وزارت داخلہ مفت ٹرانسپورٹ کا 35 کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے اور اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، صدارت کا عہدہ من آنگ ہلینگ کی دیرینہ خواہش تھا۔ ان کی بطور صدر نامزدگی سے قبل میانمار کی مسلح افواج میں بڑے پیمانے پر ردوبدل بھی کیا گیا، جن کی قیادت وہ 2011 سے کر رہے تھے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلع کچھی میں دریائے ناڑی کے پشتے میں شگاف پڑنے سے 100 سے زائد مکانات منہدم اور 400 ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ گئی، جبکہ 50 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ ضلع کیچ کے علاقے بھگدر اور قلعہ عبداللہ کے علاقے ارمبی کاکوزئی میں بھی 50 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔مکمل خبر پڑھنے کے لیے پہلے کمینٹ میں موجود لنک کھولیں

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق ایک مضبوط مغربی موسمی سسٹم خطے میں داخل ہو چکا ہے، جس کے زیرِ اثر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔