ملتان۔(اے پی پی):پاکستان میں چھ سال بعد ہونے والی مردم شماری کے نتیجے میں شہروں کی نئی آبادیاں اور اعدادو شمار سامنے آئیں گے۔ 2017ءمیں ہونے والی چھٹی مردم شماری میں ملتان کی آبادی 18لاکھ تھی جبکہ پاکستان کی مجموعی آبادی 20کروڑ77لاکھ74ہزار 520 بتائی گئی تھی ۔
محکمہ شماریات پاکستان نے مردم شماری کے بعد پاکستان کے بڑے شہروں کے نتائج الگ سے جاری کیے تھے جن کے مطابق کراچی کی آبادی ایک کروڑ49لاکھ ،لاہور کی آبادی ایک کروڑ11لاکھ، فیصل آباد 32لاکھ،راولپنڈی اورگوجرانوالہ 20،20لاکھ، پشاور 19لاکھ،ملتان 18لاکھ، حیدرآباد 17لاکھ جبکہ اسلام آباد اورکوئٹہ کی آبادی 10،10لاکھ نفوس پرمشتمل تھی۔ یکم مارچ کو شروع ہونے والی ساتویں مردم شماری کے نتائج آنے پر معلوم ہوگا کہ پاکستان سمیت اس کے بڑے شہروں کی آبادی میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران کتنااضافہ ہوا۔
فیس بک کمینٹ

