کوئٹہ : کوئٹہ اور نواحی علاقے میں شدید سردی سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ ، قلات اور دیگر علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نلکوں میں پانی جم گیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس پریشر میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قلات میں سوختی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔
شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔
ملک بھرکی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہرسردی کی شدیدلپیٹ میں رہے ۔ملتان میں درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا۔ملتان اورگردو نواح کے علاقے شدیددھند کی لپیٹ میں رہے اورحدنگاہ 2کلومیٹرتک رہ گئی ملتان آنے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود اورکہر آلودرہے گا۔آئندہ دوتین روزکے دوران بارشوں کابھی امکان نہیں۔شدیدسردی کے باعث دفاترمیں حاضری کم رہی،کاروباری مراکزمیں بھی چہل پہل کم دکھائی دی۔انڈوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیااوروہ 300روپے درجن تک فروخت ہوتے رہے ۔مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 550روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔سردی کے باعث کھانسی،نزلہ،زکام سمیت مختلف موسمی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔
فیس بک کمینٹ