Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»امریکا نواز ماریہ کورینا مچاڈو ، اسپیڈ بریکر پر رکی محنت کش دنیا اور ایک اجتماعی دھکا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
ڈاکٹر علی شاذف

امریکا نواز ماریہ کورینا مچاڈو ، اسپیڈ بریکر پر رکی محنت کش دنیا اور ایک اجتماعی دھکا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ایڈیٹراکتوبر 13, 202533 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nobel prize 2025 paria michado
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک لطیف بات سے آج کے کالم کا آغاز کرتا ہوں۔ یہ سوشل میڈیا پر ہی کہیں پڑھا یا شاید یہ خود میرے ہی ذہن کی اختراع ہے کہ ساری دنیا اے آئی یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر چل نکلی ہے، لیکن پاکستان ابھی تک آئی اے یعنی ان شاء اللہ پر ہی چل رہا ہے۔ یہ بات کہنے کے باوجود میں فلسفیانہ نقطۂ نظر سے اس سے متفق نہیں ہوں، کیونکہ میں اجتماعیت کا قائل ہوں اور دنیا کی اجتماعی ترقی میں پاکستان دنیا کا حصہ ہے۔ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ یہ نام نہاد ترقی یافتہ دنیا کی خام خیالی ہے کہ اپنی انفرادی ترقی سے وہ ہمیشہ 90 فیصد دنیا سے آگے رہیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب انسان آگے بڑھتا ہے تو سب آگے بڑھتے ہیں۔
محنت کشوں کے ابتر ترین حالات کے باوجود پاکستان اور دنیا بھر میں طبقاتی شعور بڑھ رہا ہے۔ یہ بات امریکہ اور یورپی ممالک جانتے ہیں اور یہ ان کے لیے خاصی پریشان کن ہے۔ اگلے سو برسوں کی منصوبہ بندی کر کے بیٹھنے والے جدید سائنس کی تیز رفتاری سے گھبرا رہے ہیں، کیونکہ اگلے ہی لمحے وہ ہو سکتا ہے جو کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہو۔
نفسیات دان کہتے ہیں کہ مایوسی کے حالات میں ہمیں اپنے اردگرد کی لطافت اور خوبصورتی پر جان بوجھ کر نظر ڈالنی چاہیے۔ عام حالات میں ہم اپنے اردگرد موجود فطری حسن کو انجانے میں نظرانداز کر دیتے ہیں۔ کچھ دیر پہلے میں ایک جگہ ٹریفک جام میں پھنس گیا۔ اتنے میں دیکھا کہ ایک کیری ڈبے (پک اپ) کا انجن اسپیڈ بریکر پر بند ہو گیا۔ بیچارہ ڈرائیور اکیلا ہی دھکا لگانے کے لیے نکلا، لیکن اتنے میں چاروں طرف سے لوگ دوڑتے ہوئے اس کی مدد کو پہنچ گئے اور سب نے مل کر دھکا لگایا۔ پک اپ اسٹارٹ ہو گئی اور سب اپنے چہروں پر مسکراہٹیں لیے وہاں سے رخصت ہو گئے۔ ٹریفک جام کھل گیا۔ بس اتنی ہی دیر کی بات تھی۔
محنت کش فطری طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ سرمایہ دار انہیں دھمکیوں کے ذریعے الگ رکھنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ اجتماعی جدوجہد کر کے اپنے حالات نہ بدل سکیں۔ لیکن اس کے لیے بری خبر یہ ہے کہ محنت کشوں کا اتحاد بہت فطری ہے۔ اس کے پیچھے ہزاروں سال کی انسانی ہمدردی اور پرخلوص تعلقات کارفرما ہیں جن سے دو سو سال قبل جنم لینے والا خود غرض سرمایہ دار مکمل طور پر نابلد ہے۔
میں نے پچھلے کئی برسوں میں بہت سے کامریڈ بدلتے دیکھے ہیں۔ ان میں کراچی کے میرے ایک صحافی دوست بھی شامل ہیں، جن کی یہ عادت بن چکی ہے کہ وہ میرے ساتھ ہونے والی ہر گفتگو میں مجھے حکامِ بالا سے ڈراتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے میری بیروزگاری کے دن یاد دلاتے ہیں اور دھمکی دیتے ہیں کہ مقتدر قوتیں مجھے دوبارہ بیروزگار کر سکتی ہیں، اس لیے میں کچھ بھی ایسا ویسا لکھنے یا بولنے سے اجتناب کروں۔
میں صرف واٹس ایپ استعمال کرتا ہوں اور انسٹاگرام پر اداکاراؤں کی تصاویر دیکھتا ہوں، لیکن وہ پھر بھی پریشان ہیں کہ میں کہیں کچھ ایسا نہ کہہ دوں جس سے ان کے اور ان کے محبوب حکمرانوں کے جذبات مجروح ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظام پر عمومی بات کرنی چاہیے اور شخصیات کا ذکر نہیں کرنا چاہیے۔ میں یہ سوچنے لگا کہ کچھ ہی دیر پہلے انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم اور اسرائیل کو بحیثیت مجموعی امن پسند ریاست قرار دیا تھا، اور فرمایا تھا کہ نیتن یاہو کا انجام قریب ہے اور اسرائیلی عوام انہیں بہت جلد اقتدار سے محروم کر دیں گے۔
نظریاتی طور پر بدعنوان اور جھوٹے افراد خود اپنے بیانات کے تضادات سے پکڑے جاتے ہیں۔ میرے سابق کامریڈ نہیں چاہتے کہ میں موجودہ حکمران کے امریکہ کے ساتھ خوش آمدانہ تعلقات پر تنقید کروں بلکہ میں اسے ریاستِ پاکستان کی مجموعی حکمتِ عملی قرار دوں۔
آخر میں وینزویلا کی سیاسی رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے نوبل انعام پر مختصر تبصرہ۔ ماریہ کورینا کا انعام، امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک دھچکا تھا، کیونکہ پچھلے کئی ماہ سے وہ نوبل انعام کے حصول کے لیے کسی انتخابی مہم کی طرح کوششیں کر رہے تھے۔ لیکن ماریہ کورینا نے اپنا نوبل انعام ٹرمپ کے نام کر کے ان کی دلجوئی کر دی ہے اور ساتھ ہی امریکہ کے ساتھ اپنی برسوں پرانی وفاداری کی تجدید بھی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ وہ وینزویلا میں بائیں بازو کی حکومت کو گرانے کی سازشوں میں امریکہ کے لیے ترپ کا پتا ہیں۔
ٹرمپ کا نوبل انعام سے محروم رہنا خود پاکستانی حکمرانوں کے لیے بھی مایوس کن ہے، کیونکہ ہمارے حکمرانوں نے عین اس دن ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تھا، جس دن امریکہ نے مبینہ طور پر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فضائی حملہ کیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ماریہ کورینا مچاڈو ناول نگار نوبیل انعام نوبیل انعام یافتہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل آفریدی خیبر پختون خوا کے نئے وزیر اعلی منتخب : اپوزیشن کا بائیکاٹ
Next Article حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غزہ سے یکجہتی : اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان

فروری 24, 2026

18 دسمبر ۔۔ نام ور ترقی پسند دانش ور شوکت صدیقی کا یومِ وفات

دسمبر 18, 2025

"مسخریاں دا میلہ” .. رفعت عباس کی تخلیقی بصیرت اور فکری گہرائی کا نیا باب : مختار احمد کا کتاب کالم

اکتوبر 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.