ملتان ۔۔ گردوپیش نیوز ۔۔ آج "خدا کی بستی” اور "جانگلوس ” کے خالق شوکت صدیقی کا یوم وفات ہے۔ شوکت صدیقی 20 مارچ ، 1923 ﺀ میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے ۔۔ان کا 18 دسمبر 2006ﺀ میں 83 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال ہوا وہیں آسودہ خاک ہیں۔
انہوں نے 1946 ﺀ میں سیا سیات میں ایم اے کیا ، وہ 1950 ﺀ میں کراچی آ گئے ۔ کئی ہفت روزہ جرائد ﺍﻭﺭروزناموں سے وابستہ رہے ۔۔ عملی زندگی کاآغاز 1944 میں ماہنامہ ’’ ترکش‘‘ سے کیا ۔وہ روزنامہ ’’ مساوات ‘‘کراچی کے بانی ایڈیٹر تھے اس کے علاوہ روزنامہ ’’ انجام ‘‘ کے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں ۔ وہ ایک عرصہ تک ہفت روزہ ’’ الفتح‘‘ کراچی کے سربراہ بھی رہے ۔۔
شوکت صدیقی کو ان کےناول ’’خدا کی بستی‘‘ پر 1960 ﺀ میں آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ انکے اعزازات میں ستارہ امتیاز ، تمغہ حسنِ کارکردگی خواجہ فرید ایوارڈ اور کمالِ فن ایوارڈ بھی شامل ہیں۔۔
فیس بک کمینٹ

