Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم : فدو قصائی کون ہے؟
امر جلیل

امر جلیل کا کالم : فدو قصائی کون ہے؟

ایڈیٹرجنوری 28, 202510 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے پتہ چلا کہ میری وجہ سے پنڈی، گوجر خان، گجرانوالہ، جلال پور جٹاں اور چک وٹا سٹا سے کئی لوگ فدو قصائی کو دیکھنے اور ملنے کیلئے جوق در جوق لاہور آرہے ہیں۔ وہ بیڈن روڈ پر چکر کاٹتے کاٹتے چکرا جاتے ہیں۔ ان کو فدو قصائی کہیں بھی دکھائی نہیں دیتا۔ وہ دلبرداشتہ اور مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں۔ یہ سیاہ بختی ان پر میری وجہ سے آن پڑی ہے۔ اور پھر ایک روز اخبار کے دفتر سے میرے لئے فون کال آئی۔ کسی نے پنجابی لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا۔ ’’یار، یہ فدو قصائی کے بارے میں تم نے کیا لکھ مارا ہے کہ لوگوں نے لاہور کو ہلا کر رکھ دیا ہے؟ اور یہ فدو قصائی ہے کون؟ کل کلاں لوگوں سے ووٹ تو نہیں مانگے گا؟‘‘مجھے تو نہیں لگتا کہ فدو قصائی کا تعلق ووٹ مانگنے والوں کی برادری سے ہے۔ پورے پاکستان سے آئے ہوئے لوگ فدو قصائی سے ملنے کے لئے بیڈن روڈ کے آس پاس گھومتے رہتے ہیں۔ کئی لوگ فدو قصائی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لاہور میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔تب مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ فدو قصائی لمبا تڑنگا تھا، بلکہ ہے۔ دور سے بلکہ قریب سے پہلوان لگتا ہے۔ فدو قصائی ویسے بھی کمال کا آدمی ہے۔ وہ کسی کو اپنا اصلی نام نہیں بتاتا… اپنا پتہ نہیں دیتا۔ فدو قصائی کے بارے میں حیرت انگیز بات بتا دوں میں آپ کو ۔ اگر آپ بہت زیادہ بلکہ ضرورت سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں۔ تو پھر معقول بھاگ دوڑ یعنی تگ و دو کے بعد آپ فدو قصائی کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور بغلیں بجائیں گے۔ اگر آپ میری طرح گئے گزرے ہیں۔
لکھنے پڑھنے سے نابلد ہیں تو پھر فدو قصائی کو تلاش کرنے کی بھاگ دوڑ میں آپ بیڈن روڈ کے چکر کاٹتے کاٹتے ادھ موئے ہو جائیں گے دس جوڑیاں جوتوں کی گھس جائیں گی، مگر فدو قصائی آپ کو نہیں ملے گا۔ بیڈن روڈ کے آس پاس فدو قصائی صرف قسمت والوں کو ملتا ہے۔ قسمت کا کھیل بڑا نرالا ہوتا ہے۔ قسمت کے کھیل کا اسکرپٹ لکھنے والے سے آپ کبھی نہیں جیت سکتے۔ سنا ہے کہ اسکرپٹ میں آپ کا آخری انجام لکھا ہوتا ہے۔ایک بات آپ کو ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ کچھ حاصل کرنے کیلئے پڑھے لکھے لوگوں کو تگ و دو یعنی بھاگ دوڑ کرنی پڑتی ہے۔ اس بھاگ دوڑ میں وہ ہاتھ پائوں تڑوانے کے بعد کسی کام کے نہیں رہتے۔ زخمی ہو جانے کے بعد ٹیم سے نکال دیئے جاتے ہیں۔ پانے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے۔ سونے کے چمچ سے گلاب جامن کھانے کے لئے گلاب جامن اہم نہیں ہوتا۔ اہم سونے کا چمچ ہوتا ہے۔ سونے کے چمچ سے گلاب جامن کھانے کے لئے سیانے گلاب جامن کے چکر میں نہیں پڑتے۔ وہ سونے کا چمچ حاصل کرنے کے لئے تگ و دو شروع کر دیتے ہیں۔ انڈا فرائی کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے انڈا حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کرنی پڑے گی۔ انڈا دینے والی دو طرح کی مرغیاں آپکو ملتی ہیں۔ ایک وہ مرغی جو بغیر مرغے کے انڈا دے سکتی ہے۔ ایسی مرغی کو عام طور پر فارمی مرغی کہتے ہیں۔ دوسرے وہ مرغی جو مرغے کے بغیر انڈا نہیں دیتی۔ ایسی مرغی کو دیسی مرغی کہتے ہیں۔نیک اور پرہیز گار لوگ دیسی مرغی کھانا پسند کرتے ہیں۔ باقی ماندہ بھٹکے ہوئے لوگ فارمی مرغی کھاتے ہیں۔ اگر آپ مرغی کھانے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر کسی عالم سے فتویٰ لے کر مرغی کھایا کریں۔ایسا کام صرف پڑھے لکھے لوگ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پڑھے لکھے لوگ بینک سے قرضہ لے کر پلاٹ خریدتے ہیں اور پھر قرض معاف کروانے کی دوچار ترکیبیں استعمال کرکے قرض معاف کروا دیتے ہیں۔ ملازمت ایسی تلاش کرتے ہیں جس میں اوپر سے آنے والی آمدنی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ ایک پڑھا لکھا شخص ڈاکٹر تھا اور عوام کی خدمت کرتا تھا۔ عوام کی خدمت کرتے کرتے تھک گیا۔ اس نے ڈاکٹری چھوڑ دی اور کسٹمز کے ادارے میں ملازمت کرلی ۔ ایسے کاموں میں تگ و دو کرنی پڑتی ہے، اور تگ و دو پڑھے لکھے شخص سے بہتر اور کوئی نہیں کرسکتا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کم پڑھے لکھے لوگ کم بھاگ دوڑ یعنی تگ و دو کرتے ہیں۔ ناخواندہ لوگ تگ و دو میں اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ مسکین اور ان پڑھ لوگ روزی روٹی کمانے کیلئے ٹھیلے پر مونگ پھلی، گنڈیریاں، مرجھائی ہوئی سبزیاں بیچتے ہیں اور کاٹھ کباڑ بیچتے ہیں ۔ آپ روزگار کی خاطر چاہے محنت مزدوری کرتے ہو، ہمارے معاشرے میں آپ کو زندہ رہنے کے لئے بھتہ دینا پڑتا ہے۔ بھتہ آپ کو دہاڑی ہفتہ وار اور ماہوار دینا پڑتا ہے۔ آپ انکار نہیں کرسکتے۔ انکار کرنے کی صورت میں آپ ریڑھی نہیں چلاسکتے۔ اور جب آپ ریڑھی نہیں چلاسکتے تب آپ اپنے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتے۔مگر یہ ضروری نہیں کہ بھاگ دوڑ اور تگ و دو کے بعد فدو قصائی آپ کو مل جائے۔ اگر کبھی فدو قصائی آپ کو مل بھی جائے ، آپ اس کو پہچانیں گے کیسے؟ ہر پہلوان نما شخص فدو قصائی نہیں ہوتا۔آپ سو چ رہے ہوں گےکہ فدو قصائی سے میرا کیا تعلق ہے وہ میرا کیا لگتا ہے؟ کہنے والے کہتے ہیں مخفی باتوں کو پوشیدہ رکھنے میں عافیت ہوتی ہے۔ کسی منگل کے روز جنگل میں آپ کو میں بتائوں گا کہ فدو قصائی کو ن ہے اور وہ پاکستان کا پریزیڈنٹ کیوں نہیں بن سکتا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امر جلیل کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم : صرف آٹھ ماہ زندہ رہنے والا ’’القادر یونیورسٹی ٹرسٹ‘‘
Next Article پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، اسپیکر کا کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.