Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»انصار عباسی کا کالم : فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے!!
کالم

انصار عباسی کا کالم : فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے!!

ایڈیٹراپریل 24, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan adyala jail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تحریک انصاف کے کل کے حوالے سے پارٹی رہنماوں کو بھی نہیں پتہ کہ کیا ہو گا۔ عمران خان جیل میں ہیں، نہ فوج سے نہ ہی حکومت سے کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔ ابھی تک جو بیک چینل رابطے ہوئے اُن سے بھی کچھ نہیں نکلا۔ احتجاج کر کے بھی دیکھ لیا، بار بار اسلام آباد کی طرف مارچ سے بھی کچھ حاصل نہ ہوا بلکہ پارٹی ، اس کے رہنماوں اور ورکرز کیلئے مشکلات بڑھتی ہی چلی گئیں۔ نہ لوگ باہر نکل رہے ہیں، نہ کوئی بائیکاٹ کامیاب ہو رہا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی عمران خان کی اپیل پر ،کہ پاکستان کو ترسیلات زر کم سے کم بھیجیں ،کان نہیں دھرے بلکہ الٹا ترسیلات زریکارڈ لیول تک پہنچ گئیں ۔ ٹرمپ بھی مدد کو نہ آیا، آئی ایم ایف نے کوئی لفٹ نہ کرائی۔
عدلیہ سے توقعات تھیں لیکن اب اُدھر سے بھی کچھ ملنے کا کوئی چانس نہیں۔ کچھ بھی توقع کے مطابق نہیں ہو رہا نہ ہی عمران خان کی رہائی کا کوئی رستہ نکل رہا ہے۔ اوپر سے پارٹی ہے کہ تقسیم در تقسیم ہو رہی ہے، رہنما ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ اب کریں تو کیا کریں؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب تلاش کیے بغیر تحریک انصاف کے مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ موجودہ گومگو کی صورتحال سے تو پارٹی کو کچھ نہیں ملنے والا۔ جب تک فیصلہ صاف صاف نہیں کیا جاتا کہ حکمت عملی کون سی اپنانی ہے، اُس وقت تک اپنی مقبولیت کے باوجود تحریک انصاف ملکی سیاست میں اپنا اثر کھوتی رہے گی۔ اب نہ حکومت کو اس سے کوئی خطرہ ہے نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو اس سے کوئی خوف ۔ اب فیصلہ کیا کریں؟ لڑائی لڑنی ہے یا لڑائی کو ختم کر کے آگے کیلئے اپنا رستہ ہموار کرنا ہے۔ اگر ان آپشنز کو مزید واضح کیا جائے تو پھر دو آپشن جن کے حوالے سے تحریک انصاف کو فیصلہ کرنا پڑے گا وہ ہیں، انقلاب یا مصالحت۔یہ وہ فیصلہ ہے جو عمران خان کو کرنا ہے۔ باقی پارٹی قیادت تو اس لحاظ سے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ ایسا تو ہو نہیں ہو سکتا کہ لڑائی بھی لڑتے رہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ راضی نامہ کی بھی کوشش کریں۔ یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ اپنے جذباتی سوشل میڈیا کو خوش رکھتے ہوے اُن کے ٹرینڈز کے مطابق چلتے رہیںاورپھر یہ سوچیں کہ اس سے اسٹیبلشمنٹ ناراض بھی نہ ہو۔ فوج کے خلاف بات بھی کریں اور فوج کے ساتھ بات کرنے کے جتن بھی کریں۔ لڑائی ہی لڑنی ہے تو پھر لڑائی لڑیں اور اس کیلئے انقلاب واحد رستہ ہے۔کیا انقلاب کی پہلے کوشش کامیاب ہوئی؟ 9 مئی کو کیا ہوا؟ کیا حقیقی آزادی مل گئی؟ کیا بار بار کے احتجاج کی کالز دینے کے باوجود جو توقعات تھیں اُنکے مطابق دس فیصد بھی لوگ باہر نکلے؟۔ ایسا اب تک تو نہیں ہوا۔ لیکن کیا آئندہ ہو پائے گا؟ اس کا فیصلہ کرنا کوئی اتنا مشکل نہیں۔اب دوسرا آپشن ہے مصالحت…. جس کیلئےپہلے فوج اور فوجی قیادت کے متعلق مکمل خاموشی اختیار کرنا پڑے گی، اس خاموشی کا مطلب عمران خان اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی خاموشی ہے۔ اگر ایسا ہو گیا توبھی فوری کچھ نہیں ملنے والا اور اس بات کا تحریک انصاف کے بہت سے رہنماوں کو بھی علم ہے اور اسکے متعلق وہ آپس میں بات بھی کرتے ہیں۔ پارٹی میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ گزشتہ دو تین سال کی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف مقبول تو ضرور ہوئی لیکن اقتدار سے بہت دور ہو گئی۔ یہ بھی احساس ہے کہ اقتدار سے یہ دوری کوئی جلدی ختم ہونے والی نہیں لیکن اگر آئندہ دو تین سال بعد اپنے لیے حالات کو سیدھا کرنا ہے تو پھر مصالحت لازم ہے۔ جتنی جلدی مصالحت یعنی فوج سے لڑائی کے خاتمےکیلئے تحریک انصاف اور عمران خان قدم اُٹھائیں گے اُتنی جلدی پارٹی کی سیاست سے کنفیوژن کا خاتمہ ہو گا اور اُن کے سامنے اپنا مستقبل واضح ہوتا جائے گا۔ پارٹی کے اندر رہنماوں کو اس بات کا احساس ہو چکا ہے کہ نہ تو الیکشن کے نتائج بدلیں گے نہ ہی حکومت جانے والی ہے۔یعنی یہ نظام ایسے ہی چلے گا۔سوچ یہ ہے کہ اگر آئندہ انتخابات کیلئے رستہ ہموار کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اُس وقت پارٹی کا2024 کے انتخابات والا حال نہ ہو تو پھر مصالحت کا رستہ اختیار کریں اور نہ اپنے کسی رہنما اور نہ ہی سوشل میڈیا کوکھلی چھٹی دیں کہ اُن کے مرضی میں جو آئے وہ کرتے پھریں۔ فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے!!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انصار عباسی عمران خان کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اورگرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
Next Article ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : منٹو کا احتساب جاری ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 11, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.