Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : ابتداء سے شیخ رشید تک!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : ابتداء سے شیخ رشید تک!

ایڈیٹرستمبر 5, 202424 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اوائل عمری ہی سے وہ خطیب اور سیاست دان پسند رہے ہیں جو اپنے خطاب کے درمیان صرف اپنی زبان کا استعمال نہ کریں بلکہ ان کے دکھائی دینے والے تمام اعضاء بھی حرکت میں نظر آئیں، وہ اداکار بھی ہونے چاہئیں، ان کے لفظوں سے ان کی اداکاری زیادہ موثر ہو، کبھی کبھار ان کے منہ سے تھوکیں نکل کر سامعین پر بھی گرنا چاہئیں، میں نے اپنی جوانی کے آغاز میں کچھ خطیب ہو بہو ایسے ہی سنے تھے، مجھے ان دنوں فلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا، جن کا ’’جمعۃ المبارک کو شاندار افتتاح‘‘ ہوتا تھا اور میں چند دوسرے جانبازوں کی طرح لائن میں لگے شرفاء کے سروںپر سے تیرتا ہوا کھڑکی تک جا پہنچتا تھا اور ہاتھ کھڑکی میں گھسا تو دیتا تھا مگر نکالنا مشکل ہو جاتا تھا کہ کئی اور ہاتھ بھی میرے ’’ہم رکاب‘‘ ہوتے تھے۔لیکن اگر اس روز میرے کسی پسندیدہ خطیب کے پروگرام کی خبر ملتی تو اللہ مجھے فسق و فجور سے صاف بچا کر نکال دیتا اور میں خطیب کی ایمان پرور اور دلربا گفتگو سننے چلا جاتا۔
مگر اس زمانے میں میں کسی ایسے سیاستدان کی تقریر سے محروم ہی رہتا جو ’’میرے عزیز ہم وطنو‘‘ سے شروع ہوتی اور آٹھ دس سال بعد نہ مقرر کا پتہ چلتا اور نہ عزیز ہم وطنوں کا کہ وہ کسی نئے بحران میں مبتلا ہوگئے ہوتے تھے۔ البتہ سیاستدانوں میں میرے محبوب مقرر ذوالفقار علی بھٹو تھے جو جوش خطابت میں مائیک کو مُکا مارتے اور سامعین کے علاوہ مائیک کو بھی حال آ جاتا۔ بھٹو کبھی کبھار دوران ِتقریر گندی گالی بھی دے ڈالتے جس پر لاہوریئے عالم سرخوشی میں بھنگڑا ڈالنے لگتے۔ بہت عرصے بعد اس جوش تقریر کی روایت شہبا زشریف نے بھی اپنائی وہ میرے شعر پڑھتے تھے۔ جوش آتا تو مائیک کا پتہ نہیں چلتا تھا کہ وہ کہاں گیا، مگر جب سے وہ وزیراعظم بنے ہیں بہت سوبر ہو گئےہیں، تقریر کے دوران اب ان کی روایتی خوش دلی بھی نہیں نظر آتی۔ اب یہ صرف ان کے قریبی دوستوں کا مقدر ہے۔
البتہ ان دونوں ادوار کے درمیانی حصے بلکہ آپ کہہ لیں ماضی قریب میں، دو مقرر ایسے ہیں جو میری پسندیدگی کے معیار پر پورے اترتے ہیں ان میں سے ایک طاہر القادری تھے جو روایتی سیاست سے دستبردار ہو چکے ہیں تاہم الحمد للہ دینی سیاست سے پوری طرح وابستہ ہیں، وہ جب رسول اللہ ﷺسے اپنی گپ شپ روتے ہوئے بیان کرتے ہیں تو ان کے سامع بھی روتے ہیں اور بجا طور پر روتے ہیں۔ بہرحال کنٹینر میں سے ان کی جو شعلہ فشانی دیکھنے میں آئی فلک ناہنجار کو نہ اس سےپہلے اور نہ اس کے بعد سننے کو ملی۔ ان کے چہرے کی رگیں کھنچ جاتی تھیں تاہم اس کے باوجود وہ یہ احتیاط کرتے کہ منہ سے نکلنے والی تھوکیں ان کے عقیدت مندوں کے چہروں پر نہ گریں بلکہ وہ یہ تھوک ٹیشو پیپر میں لپیٹ کر عقیدت مندوں کی طرف اچھال دیتے تھے اور وہ لپک کر یہ تبرک اٹھا لیتے تھے۔ ان دنوں ہمارے یہ شیخ الاسلام کینیڈا میں ہیں کبھی ’’ساحل سمندر‘‘ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہیں اور کبھی صبح کی سیر کی ویڈیو، چند روز پیشتر وہ جاپان گئے تھے وہاں انہوں نے پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کیا عمدہ نصیحت کی کہ آپ نے کسی قانونی مجبوری کے تحت جاپانی عورتوں سے جو شادیاں کی ہوئی ہیں ان کے حقوق بھی پورے کریں اور بچوں کی تربیت اسلامی ماحول میں کریں وغیرہ وغیرہ ۔
وہ جو شاعر نے کہا ہے ناکہ محبوب کے ذکر سے پہلے ہی راہوار خیال زقندیں بھرنے لگتا ہے اور کہیں کہیں کا کہیں پہنچ جاتا ہے ۔سو اس وقت میرے ساتھ یہی ہوا ہے ابھی تک میں نے جو زقندیں بھری ہیں وہ شیخ رشید کی وجہ سے بھری ہیں کہ یہ کالم لکھتے وقت میرے ذہن میں صرف شیخ رشید تھے جو ان تمام صفات کی بنا پر میرے فیورٹ لیڈر ہیں جو میں نے اوپر کی سطور میں بیان کی ہیں ان کی شعلہ بیانیاں میں نے زمان پارک اور کنٹینر سے ہونے والی تقریروں کے دوران ملاحظہ کی ہیں۔مار دو، تباہ کر دو، آگ لگا دو، جو راہ میں آئے اسے ملیامیٹ کر دومگر جب پی ٹی آئی پر برا وقت آیا تو انہوں نے ہلکی پھلکی موسیقی سے کام چلانا شروع کیا موصوف اپنی ہر تقریر میں کہتے تھے کہ میرا تعلق گیٹ نمبر 4سے ہے اور یوں اسٹیبلشمنٹ سے اپنا تعلق بہت فخریہ بیان کرتے تھے مگر ایک دن انہوں نے ’’وہی والی‘‘ پر یس کانفرنس کی اور سمجھے کہ انہوں نے اپنے ماضی کے ’’کارناموں‘‘ سے قطع تعلق کرکے خود کو محفوظ کر لیا ہے مگر یہ چالیس دن کے چلے کا کیا معاملہ تھا جس کا ذکر وہ اب بھی کبھی کبھار کرتے ہیں۔ شیخ صاحب نے ان دنوں چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے البتہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان سے ایک بیان منسوب کیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی کوشش کی مگر اپنی اس کوشش میں وہ کامیاب نہ ہو سکے۔کیونکہ اپنے جس ازار بند سے انہوں نے رسی کا کام لینا تھا وہ چھوٹا نکلا وہ صرف گردن کے گرد لپیٹا جاسکتا تھا یا پنکھے کےساتھ، تاہم مجھے سوشل میڈیا کی خبر دوسری بہت سی خبروں کی طرح من گھڑت لگتی ہے کیونکہ ازار بند اگر ان کی گردن کے سائز کا تھا تو پھر پنکھا چلانے کی ضرورت نہ تھی خواہ مخواہ یونٹ گرتے اور شیخ صاحب کوبل زیادہ آتا۔ ازار بند کو گردن کے گرد لپیٹ کر صرف زور سے گانٹھ باندھنے کی ضرورت تھی اور یوں ان کی غیرت کا تقاضا پورا ہو جاتا اب افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے ایک منحوس خبر کو کالم کا موضوع بنایا، اللہ تعالیٰ انہیں اتنی زندگی دے جتنی وہ چاہتے ہیں۔ ٹی وی چینلز کے اینکر اور ناظرین اتنے عرصے سے ان کی چٹپٹی گفتگو سننے سے محروم چلے آرہے ہیں اب اس غیر حاضری کا دورانیہ زیادہ طویل نہیں ہونا چاہئے۔
افسوس میں نے خواہ مخواہ ایک ایسی خبر پر چند لائنیں ضائع کیں جس پر مجھے یقین نہیں، اس نوع کی من گھڑت خبروں کا سرابھی ان کی سابقہ حلیف پارٹی سے جاملتا ہے جس کا اولین مقصد من گھڑت خبریں پھیلانا اور گالی گلوچ کرنا تھا آج اس کی زد میں خود شیخ صاحب آ گئے ہیں اللہ ان کی عمر دراز کرے کہ اب ان ایسا صرف ایک دانہ ہمارے پاس رہ گیا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شیخ رشید عطا ء الحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدیساں دا راجہ: آج لازوال فلمی گیتوں کے خالق وارث لدھیانوی کی 32 ویں برسی ہے
Next Article حامد میر کا کالم : اختر مینگل نے استعفیٰ کیوں دیا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.