Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • پیاس کے بحران سے دوچار ایران : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک شہر اپنا اپنا سا!
تازہ ترین

عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک شہر اپنا اپنا سا!

رضی الدین رضیاکتوبر 25, 202416 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمان کا شہر مسقط مجھے اپنا دوسرا گھر لگتا ہے کہ یہاں قمر ریاض رہتا ہےاور یوں میرا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ عمان میں آنے والے بہت سے سفیروں سے ملاقاتیں رہیں اور یوں یہاں کے حالات پتہ چلتے رہے ۔ علی جاوید سے لے کر اب عمران علی چودھری تک سب سے ملاقات رہی مگر جو کام اپنے مختصر دور میں عمران علی چودھری نے کئے ہیں اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی یہ سفارتکار کم اور خدمت گار زیادہ لگتے ہیں ان کا حالیہ کارنامہ سفارت خانہ پاکستان کے زیر انتظام بزنس ایکسپو ہے جہاں انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت عمان بلایا اورکم و بیش ستر پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات اس ایکسپو میں لے کر پہنچیں اور عمان سے مالا مال ہوکر واپس پاکستان لوٹیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ دو دن کی اس ایکسپو میں کم و بیش پندرہ سے بیس ملین ڈالر کی پاکستانی مصنوعات کے آرڈر کنفرم ہو چکے ہیں اور اب یہ سلسلہ ماہانہ کی بنیاد پر چل نکلے گا۔
مجھے بھی اس ایکسپو میں بطور مشاہدگان مدعو کیا گیا، عامر حمزہ نے آنے سے پہلے فون پر مجھ سے کہا آپ تشریف لائیں آپ کا تعارف ہم کروائیں گے کہ سابقہ سفیر برائے ناروے ، تھائی لینڈ آئے ہیں تو میں نے اس کے جواب میں اسے سمجھایا کہ چونکہ میں بزنس ایکسپو میں شرکت کرنے آ رہا ہوں تو یہ مت کہنا بلکہ کہنا’’ پاکستان کی سب سے بڑی سٹیل مل کے مالک جناب عطاء الحق قاسمی بھی اس ایکسپو میں شریک ہیں‘‘۔ بہرحال میرے سمیت بطور مشاہدگان ٹی وی اینکر نصراللہ ملک، علی حیدر، رحما عرفان ملک،گوہر رشید بٹ کے علاوہ میرے عزیز احمد نے بھی شرکت کی اور اختتامی سیشن پر ابھرتی ہوئی سنگر نمرا مہرہ کو بھی مدعو کیا گیا اس نے اپنی مدبھری آواز سے محفل کو ایک خوبصورت رنگ دیا۔نصر اللہ ملک سے میری محبت کا رشتہ بہت پرانا ہے یہاں ان سےکھل کر ملاقاتیں ہوئیں اور ان کی شخصیت کے بہت سے دوسرے پہلو سامنے آئے۔
بہرحال دوسرا بڑا کارنامہ عمران علی چودھری کا یہ ہےکہ پاکستانی اسکولوں کو خسارے سے نکال کر منافع میں کھڑا کردیا ہے اس کیلئے بلاشبہ چیئرمین اسکولز امیر حمزہ کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور تو اور حکومت عمان سے ان دونوں نے مل کر ایک نئے اسکول کی عمارت کیلئے بھی آٹھ ایکڑ جگہ حاصل کرلی ہے جس کا سنگ بنیاد ابھی حال ہی میں وفاقی وزیر سالک حسین نے رکھا ہے اور اس پر پانچ ملین عمانی ریال کی خطیر رقم سے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول قائم کیا جائے گا۔ میرا خیال ہے عمران علی چودھری کو عمان میں ہی سفیر رہنے دیا جائے کہ یہ بہت ضروری کام ہیں جن کیلئے ایسے ہی کسی جنونی آدمی کی ضرورت ہے۔
عمران صاحب ویسے بھی مجھے تھوڑا بہت پاگل لگتے ہیں اگر پاگل نہ ہوتے تو جمعہ کو چھٹی والے دن مزدوروں کیلئے سفارت خانہ کھولنے کا انتظام نہ کرتے، ضرورت مندوں میں پیسے تقسیم نہ کرتے، ایسے کام کوئی جنونی آدمی ہی کر سکتا ہے جسے پاکستان سے اور اپنے عام پاکستانیوں سے عشق ہو اور عمران علی چودھری ایک عاشق آدمی ہے غصے کے بھی تیز ہیں مگر یہ غصہ انہیں بس اپنے تعمیری کاموں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرنے والوں پر ہی آتا ہے، یہ تو ان کی خوش قسمتی ہے ان کی بیگم نورین سے ان کی شادی ہوگئی جو خود بھی اعلیٰ افسر ہیں اور ان کے ہر دکھ اور مشکل میں شانہ بشانہ ہیں۔
مجھے عمان سے محبت ہے اور اس کی ایک وجہ چودھری محمد اسلم کی عمان میں موجودگی بھی ہے چودھری اسلم تو سراپا محبت شخص ہیں ان کی دوستی سے انسان خود کو خوش قسمت سمجھنے لگتا ہے مگر مجھے اس بار شاعر مروت احمد کی کمی محسوس ہوئی کہ وہ عمان سے لندن جا بسے ہیں۔بہرحال دوستوں کی محفلیں یہاں بھی آباد رہیں۔دراصل قمر محفلیں آباد رکھنے کا ماہر ہے پاکستان بھی آتا ہے تو یہی کچھ ہوتا ہے، عمان تو ہے ہی اس کا اپنا۔ اس نے عمان میں دوستوں کا گلدستہ اکٹھا کر رکھا ہے،ان میں امیر حمزہ،سرفہرست ہیں ان کے علاوہ زاہد شکوہ، شاندار بخاری، ولیدشاہ، عامر حمزہ، عمران صدیقی، احمد قادری، عثمان، عدنان، یوسف مہر، ابراہیم، زیب حسن اور پتہ نہیں کون کون۔ ہر بار جب میں آتا ہوں اس کے دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہوتا ہے۔ یہ دوستوں کیلئے فکر مند رہنے والا شخص ہے اسی کا ایک شعر ہے کہ:
ترے لئے یہ دل جو بہت فکرمند ہے
میں کیا کروں کہ دوست مجھے تو پسند ہے
آخر میں دو باتیں، ایکسی لینس علی عمران کے حوالے سے کہ وہ صرف اعلیٰ درجے کے منتظم ہی نہیں صف اول کے دانشور بھی ہیں، دو سال قبل مسقط ہی کی ایک تقریب میںتقریباً پونے دو گھنٹے پاکستان کے حوالے سے انتہائی خوبصورت اور عالمانہ تقریر کی تھی جس کے اثر سے میں ابھی تک نہیں نکل سکا۔ دوسری بات یہ ہےکہ یہاں مقیم پاکستانی،جن کا تعلق مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پی پی پی، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی فکر سے ہے، ان کے درمیان کوئی کھچائو نہیں ہے، ان کے اپنے سیاسی نظریات ہیں مگر ایک نظریئے پر سب متفق ہیں اور وہ نظریہ پاکستان سے محبت ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی
Next Article نصرت جاوید کا کالم : میرا آئندہ کوئی خبر نہ ڈھونڈنے کا ارادہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم

دسمبر 8, 2025

تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 8, 2025

عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم

دسمبر 8, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم دسمبر 8, 2025
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.