Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پاکستان کی حالیہ سفارتکاری؟
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پاکستان کی حالیہ سفارتکاری؟

ایڈیٹرمئی 5, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سچی بات ہے جب بھی ارد گرد گردش کرتی منفی خبریں اور رویے اداس کرنے لگتے ہیں تو پاکستانی سیاست اور حکومت کے افق پر کوئی ایسی روشنی دکھائی دے جاتی ہے جو امید بندھاتی ہوئی خوشحالی کے خواب دیکھنے پراُکساتی ہے۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے دنیا کو جس طرح اپنے موقف سے آگاہ کیا وہ حیران کن ہے۔اپنے اندرونی اختلافات ،انتخابات اور دیگر پیچیدہ معاملات سے توجہ ہٹانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے کیلئے مودی سرکار نے جو بم پھوڑا ، پاکستان کے متحمل اور دانشمندانہ اقدام سے اس کی کرچیاں مودی کی اپنی سیاست اور شخصیت میں پیوست ہونے لگی ہیں۔ ورنہ شروع میں بھارت کے واویلے پر دنیا کچھ اور سوچنے پر مجبور ہوتی دکھائی دی اور بھارت کا پلڑا بھی بھاری لگ رہا تھا۔ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کا جذباتی انداز میں جواب دینے کی بجائے پاکستان نے منطق اور تحمل سے پہلے دنیا کے سامنے اصل صورتحال رکھی۔ ہر پلیٹ فارم پر امن کو پہلی ترجیح بنائے رکھنے کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر تباہی سب کے حصے میں آئے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ایک جملہ’آغاز آپ کریں گے اور اختتام ہم‘صدیوں یاد کیا جاتا رہے گا اس لیے کہ ا س سے مختصر اور نرم الفاظ میں بھارت اور اس کے ہمنواؤں کو اتنا سخت پیغام دینا ممکن نہیں تھا۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فوجی نقل و حرکت بڑھا کر فائرنگ سے پاکستان کو مشتعل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن پاکستان نے پہل نہ کرتے ہوئے ان کا ہر حملہ پسپا کرکے اپنی دفاعی طاقت بھی دکھائی اور دنیا پر مثبت تاثر بھی چھوڑا۔ الزامات اور دھمکیوں کے جواب میں کوئی بھی زبانی یا عملی جارحانہ قدم نہ اٹھا کر پاکستان نے جو محتاط رویہ اپنایا پوری دنیا نے اس کو سراہا۔دوسری طرف بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام لگانے اور عالمی معاہدوں سے انحراف کرنے نے بھارت کے جذباتی پن اور سازشی بیانیے پر مہر ثبت کر دی۔ بھارت اب تک پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دے سکا جب کہ پاکستان کے اندر بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ڈی جی آئی ایس پی آر نے پوری دنیا کو دکھا کر سچ اور جھوٹ کا نتارا کیا۔آرمی چیف نے خالی خولی بڑھکیں مارنے کی بجائے محاذوں پر جاکر اپنے عزم کا اظہار کیا۔ دور تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے سے دشمن کی غلط فہمی کا جواب دیا اور اپنی طاقت کی دھاک بٹھائی۔آج ہندوستان کے چینلز رو رہے ہیں کہ ہمیں پاکستان کی کمزور تصویر دکھا کر رسوا کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے معتبر مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقاتوں اور دنیا کے مختلف وزرائے اعظم اور صدور سے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے اصل صورتحال سے آگاہ کر کے کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو کہا۔
اقوام متحدہ سے بھی خطے میں امن کے لیے فعال کردار کا مطالبہ کیا۔عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی تنہائی کے خاتمے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کردار بہت اہم رہا۔انہوں نے اقتصادی ،ثقافتی اور بیانیاتی سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن قائم رکھنے کے لئے عمدہ سفارتکاری مہم کے ذریعے پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر پیش کیا۔بلاول بھٹو نے جرات مندانہ موقف اپناتے ہوئے مودی کی شر انگیزی سے دنیا کو آگاہ کیا، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، حکومتی اور اپوزیشن شخصیات اور عوام ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے ۔اگرچہ ابھی تک خطے میں کشیدگی کے بادل منڈلا رہے ہیں لیکن پاکستان نے حکومتی ، عسکری اور عوامی سطح پر بہترین سفارت کاری ‘مضبوط عزم اور دانشمندانہ حکمت عملی سے دنیا کو یہ باور کرا دیا ہے کہ وہ جنگ نہیں،امن کا خواہش مند ہےاور یہ بھی کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کی آن اور آزادی کے وقت ایک قوت بن کر سامنے آتی ہے۔ان کے لازوال وطن دوستی کے جذبے کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ہندوستان سے معاملات ٹھیک ہونے کے بعد پاکستان کو لگے ہاتھوں ملک کے اندر مصروف دشمن کے آلہ کاروں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے’جو لوگ تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں اور جو اپنے زہریلے بیانات سے دشمن کے بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں’ان سے سیاسی جماعتوں اور محب وطن لوگوں کو فاصلہ کر لینا چاہیے۔یہی ان کا احتساب ہوگا۔
بقول خاطر غزنوی
گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حالیہ سفارتکاری ڈاکٹر صغرا صدف کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو کرارا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
Next Article بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.