Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عرفان صدیقی کا کالم: میری ماں
تازہ ترین

عرفان صدیقی کا کالم: میری ماں

ایڈیٹرجنوری 7, 20258 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of irfan siddiqi in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماں کو دنیا سے رُخصت ہوئے اٹھارہ برس ہوگئے۔
پچھلی بار جب میں راولپنڈی کے اُس قدیم قبرستان پہنچا جہاں میرے والدِ مرحوم کی پائنتی سے ذرا آگے کر کے میری والدہ کی قبر ہے تو ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی اور آسمان بادلوں سے ڈھکا تھا۔خزاں کا ناقوس بج چکا تھا ۔ زمین پر پیلے رنگ کے پتے بکھرے ہوئے تھے۔ قبروں کے بیچوں بیچ گیلی مٹی سے چپکے ان پتوں پہ چلتا ہوا جب میں والدین کی قبروں کے آس پاس پہنچا تو تلاش میں دقت پیش آئی۔ ایسا ہر بار ہوتا ہے،ہر بار میرے دِل کے اندر کہیں دُور ایک عجیب سی آرزو،بُکلّ مارے بیٹھی ہوتی ہے کہ مجھے یہ قبریں جلدی سے نہ ملیں،کچھ دیر تو لگے انہیں تلاش کرنے میں۔
لاریب ساری دنیا کی مائیں ایک سی ہوتی ہیں۔ یقینا وہ بھی ساری دنیا کی مائوں جیسی ہی ہو گی لیکن وہ میری ماں تھی۔ پہلا بیٹا ہونے کے ناتے مجھے اُس کے دامان ِ شفقت میں رہنے کا سب سے زیادہ موقع ملا۔ میں نے ہوش سنبھالا تو گائوں کے کچے گھر میں بسیرا ڈالے غربت کے میلے میلے سے روزو شب میں اُسے مشقتوں میں جکڑے دیکھا۔ وہ چکی پیستی، برتن مانجھتی، گیلی لکڑیوں کو پھونکیں مار مار کر ہانڈی بناتی، تنور میں روٹیاں لگاتی، کمرے کا فرش لیپتی، دیواروں کو ’پوچا‘لگاتی،بڑی سی گٹھڑی اٹھا کر گائوں کی ندی پر کپڑے دھونے جاتی، میرے لئے پھٹی پرانی’لیروں‘ سے گیند بنا کر اُس پر سرخ دھاگے کے چوکور خانے بناتی، مجھے راستہ بھول کر جادونگریوں میں کھو جانے والے شہزادوں کی کہانیاں سناتی، صبح دم مجھے جگاتی، منہ دھلواتی، اسکول جانے کے لئے تیار کرتی،گھی میسر ہوتا تو پراٹھا،نہ ہوتا تو خشک روٹی بنا کر اُس میں کبھی انڈا،کبھی آم کے اچار کی پھانک اور کبھی پیازکی گٹھّی رکھ کر کپڑے کی ایک دھجی میں باندھ کر ڈھیروں دعائوں کے ساتھ رخصت کرتی۔وہ طلب،حرص،آرزو، خواہش اور تقاضے کے آشوب سے پاک تھی۔ نا آسودگی،اعصاب کو کمزور کر دیتی ہے۔ گھر کو تنائو، چڑچڑے پن،تند مزاجی اور تلخ نوائی جیسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں لیکن یہ عجب گھر تھا۔ میں کبھی کبھی حیران ہوتا تھا کہ والد صاحب بھی امی کو ’آپ‘ اور’تُسیّ‘کہہ کر کیوں بلاتے ہیں؟گائوں کے بے ڈھب ماحول میں ماں کو دو باتوں کی بڑی فکر رہتی تھی۔ ایک یہ کہ گلی محلے کے بچوں سے کھیلتے میں کوئی گالی نہ سیکھ لوں اور دوسری یہ کہ میری پڑھائی میں کوئی خلل نہ پڑے۔ رات کو مٹی کے دیے یا لالٹین کی روشنی میں مجھے اسکول کاکام کرتے دیکھ کر اُنہیں بہت خوشی ہوتی تھی۔مجھے اپنے کچے گھر کے چھوٹے سے صحن میں اُترنے والی سہ پہر اور ماں کی آنکھوں میں جھلملا اٹھنے والی وہ روشنی کبھی نہیں بھولے گی جب میرے چچا نے،جو مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی تھے،میری ماں کو یہ خبر دی کہ مڈل کے امتحان ورنیکولر فائنل کا نتیجہ آ گیا ہے اور عرفان پُورے ضلع میں اوّل رہا ہے۔ میل ہا میل تک ہائی اسکول نہ ہونے کے باعث میری ماں ہجرت کر کے اپنے والدین کے پاس راولپنڈی آ گئیں کہ میری پڑھائی کا سلسلہ نہ ٹوٹے لیکن میٹرک کے بعد سارے وسائل دم توڑ گئے۔ پھر محنت، مشقت اور تگ و دد کا ایک دشتِ بے اماں تھا اور میں۔ میرے زادِ راہ میں صرف ایک چھوٹی سی پوٹلی تھی جس میں میری ماں کا یہ خواب بندھا تھا کہ میں نے ہر حال میں پڑھائی جاری رکھنی ہے ۔میرے والد نے اِس مشن میں میری ماں کا بھرپور ساتھ دیا۔ اپنے لئے کئی مشکلات برداشت کر لیں لیکن ہمارے مستقبل کے حوالے سے ہماری ماں کی آرزوئوں کی راہ میں کبھی کوئی روک نہ لگائی۔ والد کو بھی ایک شاداب کھیت کی آرزو تھی اور ماں کھاد بن کر اس کھیت کی مٹّی میں گھلی جا رہی تھی۔
نوکری اور پڑھائی کی متوازی پٹریوں پر چلتے چلتے میں نے ایم اے کیا۔بی ایڈ کے لئے سینٹرل ٹریننگ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ کامرانی،آسودگی اور تشکر کے ملتے جلتے احساس سے پھوٹنے والی روشنی کاا نعکاس میں نے دوسری بار اُس دِن اپنی ماں کی آنکھوں میں دیکھا جس دِن میں نے ’’پاکستان ٹائمز ‘‘ کا پرچہ اُنہیں دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہ خبر دیکھیں ،آپ کے بیٹے نے پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔پھر رحمت کے باب کھل گئے،دن پھرنے لگے،میرے بعد میرے بھائیوں اعجاز،انعام،شاہد،طاہر اور اکلوتی بہن تسمیہ،سب نے ماں کی ،متعین کردہ راہوں پر چلتے چلتے تعلیم بھی حاصل کی اور حصولِ رزق کے محترم وسائل سے بھی بہرہ مند ہوئے۔ 1985ء کے موسم بہار میں ہمارے والد کا انتقال ہو گیا ۔وہ طمانیت کے اس احساس کے ساتھ رخصت ہوئے کہ موسم بدل چکا ہے اور صحر ا کا سفر،شاداب،نخلستانوں تک آ پہنچا ہے۔میںٹھکانے بدلتا ہوا اسلام آباد پہنچ گیا لیکن والدہ کا قیام راولپنڈی میں اپنے بیٹوں انعام اور طاہر کے ساتھ رہا۔ جب تک اُن کی صحت نے اجازت دی،وہ ہفتے عشرے میں ایک آدھ بار میرے ہاں آجاتیں۔ اکثر میں صبح صبح اپنی چھوٹی سی فیکس مشین تھیلے میں ڈال کر بستہ اٹھائے،اُن کے ہاں پہنچ جاتا۔میں نے سینکڑوں کالم اُن کی چارپائی کی پائنتی پربیٹھ کر اِس طرح لکھے کہ اُن کے پائوں میری آغوش میں دھرے تھے۔ محدود رسمی تعلیم کے باوجود اقبال و غالب سے منیر نیازی اور اپنے جدّ ِامجد شاہ مراد سے میاں محمد بخش تک انہیں بیسیوں اشعار یاد تھے۔آخری دنوں میں یہ شعر بہت پڑھا کرتی تھیں۔
جا او یار حوالے رب دے،میلے چار دناں دے
اس دن عید مبارک ہوسی،جس دن فیر ملاں گے
عیدمبارک آئی لیکن اُس دن ماں ہسپتال کے ایک کمرے میں نیم جاں سی پڑی تھیں۔یہ ہم بہن بھائیوں کی پہلی عید تھی کہ ماں نے ہم میں سے کسی کو گلے لگایا ،نہ دعائیں دیں نہ عیدی ۔5 جنوری2007جمعتہ المبارک، صبح سات بجے وہ محبّتوں کے سارے رشتے توڑ کر وہاں چلی گئیں جہاں ساری مائیں چلی جایا کرتی ہیں۔
میں نے اُن کی آنکھوں میں اللّٰہ کے بے پایاں احساسِ تشکر میں بھیگی آخری چمک اُس دن دیکھی تھی جس دِن انہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کے کہا’’آج شادی کی تقریب میں گئی تو کتنی ہی عورتیں مجھے ملنے آتی رہیں اور میرا تعارف یوں ہوتارہا کہ یہ عرفان صدیقی کی والدہ ہیں‘‘…وہ اس پہلو سے بہت خوش بخت تھیں کہ ایک لہلہا تا ہوا چمن چھوڑ کر گئیں۔ ہمیں کوئی حسرت نہ رہی کہ اُن کا اچھے سے اچھا علاج معالجہ نہ کر ا سکے ۔کوئی ایسی آرزو نہ تھی جو اُن کے ہونٹوں پہ آئی ہو اور ان کی سعادت مند اولاد نے اسے پورا نہ کیاہو۔ اعجاز ،انعام،طاہر اور تسمیہ نے اُن کی خدمت کا حق ادا کر دیا ۔بلا شبہ انہوں نے مجھ سے کہیں زیادہ سعادتیں سمیٹیں۔انعام اُن کا سب سے لاڈلا بیٹا تھا ۔ماں کی خدمت گزاری میں بھی وہ ہم سے بہت آگے تھا اب تو وہ بھی ماں کے پڑوس میں جا سویاہے۔ شام کو ہم نے اپنے والد کی قبر کی پائنتی،چند قبریں چھوڑ کر،اپنی ماں کو منوں مٹّی تلے دفن کر دیا۔ سورج،درختوں کے اُس پار،گھروں کی منڈیروں سے سرکتا ہوا افق مغرب میں ڈوب رہا تھا کہ ہم نے قبر پر پھولوں کی ایک چادر بچھائی اور گھر کو چلے آئے۔شا م کا دھندلکا پھیل رہا تھا لیکن مجھے اچانک یوں لگا جیسے سورج سوا نیزے پر کھڑا ہو اور ٹھنڈی چھائوں کرنیو الی سبز رنگ کی چھتری کہیں کھو گئی ہو۔ جیسے میں لق و دق صحر ا میں تنہا کھڑا ہوں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عرفان صدیقی کالم گردوپیش میری ماں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : طالبان کی پنجابیوں سے نفرت
Next Article دن بدلیں گے جاناں اور رضی الدین رضی : ایک بے باک صحافی کا شعری مجموعہ : رضوانہ تبسم درانی کا تبصرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.