Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عرفان صدیقی کا کالم :امریکی قرارداد۔ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی!
تازہ ترین

عرفان صدیقی کا کالم :امریکی قرارداد۔ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی!

ایڈیٹرجولائی 4, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

”تقدیسِ انتخابات“ کے نام پر پاکستان کی پشت پر تازیانے برسانے اور اسے ”نکو“ بنا کر عالمی برادری میں رسوا کرنے کیلئے امریکی قرارداد کی تعبیر و تفسیر کچھ ایسی مشکل نہیں۔ انتخابات ہوئے پانچ ماہ ہونے کو ہیں۔ امریکی ترجمان متعدد بار اپنا سرکاری موقف دے چکے ہیں کہ ”یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔“ یہ داخلی معاملہ یکایک اِس قدر سنگین عالمی مسئلہ کیسے بن گیا کہ امریکی کانگرس کو ایسی شعلہ بداماں قرارداد منظور کرنا پڑی؟ اس کا جواب چوکوں چوراہوں میں ریڑھی لگانے والے پاکستانی کو بھی معلوم ہے۔ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ جمہوریت، انسانی حقوق، آزادیِ فکر وعمل اور احترامِ انسانیت جیسے سارے اصول، امریکی خارجہ حکمت عملی کی کچی ڈور سے بندھے ہیں۔ اس کے مفاد پہ ہلکی سی آنچ بھی آئے تو یہ ساری متاعِ تہذیب و اخلاق کچرا کنڈی کا رزق بن جاتی ہے۔ ایک بڑا سبب یہ ہے کہ چند ماہ بعد امریکی انتخابات میں حصہ لینے والے امریکی ارکانِ کانگرس کو پیسہ بھی چاہیے اور ووٹ بھی۔ پی۔ٹی۔آئی منظم طور پر اپنے اپنے حلقے کے امیدواروں کو یہ دونوں چیزیں اس شرط پر فراہم کر رہی ہے کہ وہ پاکستان دشمن قرار داد کی حمایت کریں۔
1980ء کی دہائی میں امریکی مفاد کا تقاضا تھا کہ کابل تک آپہنچنے والے سرخ ریچھ کو مار مار کر بھگا دیا جائے۔ تب پاکستان میں جمہوریت تھی نہ پارلیمنٹ۔ بنیادی انسانی حقوق تھے نہ دور دور تک انتخابات کا نام ونشان۔ اسلحہ کے ڈھیر اور ڈالروں کی بوریاں بھیجتے وقت امریکہ نے ان ”اصولوں اور نظریات“ کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا جو کانگرس کی تازہ قرارداد میں تابندہ موتیوں کی طرح جگمگا رہے ہیں۔ مارشل لا کے کامل گیارہ برسوں کے دوران اِس نوع کی کوئی قرارداد کسی بھی امریکی ایوان میں جگہ نہ پا سکی۔ آمریت کیساتھ اس والہانہ عشق پر اس دن اوس پڑ گئی جس دن آخری روسی سپاہی دریائے آمو کے اس پار اتر گیا۔ جنرل مشرف نے اکتوبر 1999ء میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر شخصی آمریت کا سکّہ رائج کیا تو امریکہ نے کھل کر مذمت کی۔ بھارت کا پانچ روزہ دورہ مکمل کر کے، صدربل کلنٹن چند گھنٹوں کیلئے اسلام آباد آئے تو اسے رسمی یا غیر رسمی دورے کے بجائے، ”اسٹاپ اوور“ کا تحقیر آمیز نام دیاگیا۔ کڑی شرائط لگیں کہ استقبال کیلئے پرویز مشرف ہوائی اڈے پر آئے نہ ایوان صدر۔ ان کے ساتھ کوئی تصویر بھی نہیں بننی چاہئے۔ تب امریکہ کی نگاہ میں آئین شکن آمر مَردِ نامطلوب ہی نہیں، فرِدمردود بھی تھا۔ پھر نائن الیون ہو گیا اور دنیا بدل گئی۔ مشرف کی متعفن آمریت، خوشبوﺅں میں رچی بسی حسینہ عالم بن کر، امریکہ کے حجلہِ عروسی میں آ بیٹھی۔ آج گزگز بھر لمبی قراردادیں منظور کرنے والی کانگرس نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا کہ آئین کہاں ہے؟ ججوں پہ کیا گزری؟ رسوائے زمانہ ریفرنڈم کیسے ہوا؟ 2002ء کے انتخابات کتنے منصفانہ تھے؟ سیاسی حریف کن زندانوں کا رزق ہو گئے؟ مفاد سارے ارفع اصولوں کو ہڑپ کرگیا۔ یاد آیا۔ 1958ء میں پہلے آئین کے تحت، پہلے عام انتخابات ہونے کو تھے کہ ایوب خان کے ٹینک سڑکوں پر آ گئے۔ وہ ایوب خان امریکہ کا محبوب ترین حکمران بن گیا۔ تاریخ کے سب سے ”آزادانہ اور منصفانہ“ انتخابات میں ، قائداعظم کی بہن، مادرِ ملت فاطمہ جناح ”ہار“ گئیں۔ کراچی والوں سے کچھ کوتاہی سرزد ہو گئی تو ”فتح“ کے اگلے ہی دن، فاتح جرنیل کے بیٹے، گوہر ایوب خان نے جشنِ کامرانی منایا۔ کم وبیش تیس شہری جاں بحق ہوگئے۔ امریکہ کے ہونٹ سلے رہے۔ جمہوری ادوار کیساتھ امریکہ کو ہمیشہ ایک چڑ سی رہی۔ شاید اس لئے کہ ووٹ لیکر آنیوالے، اپنے ووٹروں سے ڈرتے ہیں اور غیروں کا ترنوالہ نہیں بنتے، آمروں کو عوام کا کچھ ڈَر خوف نہیں ہوتا۔ وہ قشقہ کھینچ کر دَیر میں جا بیٹھنے اور اسلام ترک کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ا ٓمریت کی جبلت کے عین مطابق جابروں کی دہلیز کیلئے آمروں کی جبین میں ہمیشہ ہزاروں سجدے تڑپتے رہتے ہیں۔ اسی لئے وہ عالمی شاطروں کو عزیز ہوتے ہیں۔ 1998ء میں بھارتی ایٹمی دھماکوں کے بعد ، دنیا بھر کی دھمکیوں کے باوجود نوازشریف کا اپنے عزم پر ڈٹے رہنا اور 2001ء میں مشرف کا کولن پاول کی ایک ٹیلی فون کال پر ڈھیر ہوجانا اس تقابل کی عمدہ مثالیں ہیں۔ قیام پاکستان کے دِن سے آج تک، کوئی امریکی صدر کسی جمہوری دور میں پاکستان نہیں آیا۔ آئزن ہاور پاکستان آنیوالے پہلے امریکی صدر تھے۔ وہ نومبر 1959ء میں اس وقت تشریف لائے جب پہلا ڈکٹیٹر، آمریت کی پہلی سالگرہ منا رہا تھا۔ جانسن نے ایوب خان ہی کے عہد میں دسمبر 1967ء میں پاکستان کا دورہ کیا۔ رچرڈ نکسن اگست 1969ء میں پاکستان تشریف لانے والے تیسرے امریکی صدر تھے۔ انہوں نے جنرل یحییٰ خان کا ”عہد جمہوریت نواز“ پسند فرمایا۔ چوتھے صدر بل کلنٹن، بادل نخواستہ ہی سہی، اس وقت پاکستان آئے جب مشرف کی حکمرانی تھی۔ پانچویں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش مارچ 2006ء میں پاکستان آئے جب مشرف، ”مشرف بہ امریکہ“ ہوچکا تھا۔ کسی امریکی صدر نے ذوالفقار علی بھٹو، نوازشریف، بے نظیر بھٹو اور عمران خان کے عہد میں سرزمین ِپاکستان پر قدم رکھنا، شایانِ شان نہ جانا۔حالیہ امریکی قرارداد کے ڈانڈے، نوازشریف کے تیسرے عہدِ وزارت عظمی سے ملے ہیں۔ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو (BRI) کی شکل میں ساٹھ ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری نے، دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی نئی جہتیں کھول دیں۔ اس کیساتھ ہی امریکہ اور بھارت میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں۔ ان منصوبوں کی ناکامی کیلئے نوازشریف کو راستے سے ہٹانا ضروری قرار پایا۔ پاکستانی ”باورچیوں“ کے عزائم جو ہوں، امریکہ، بھارت اور اسرائیل جیسے ممالک نے اِس کھچڑی میں دال چاول کے دانے صرف اس لئے ڈالے کہ نوازچین رشتے کی طنابیں کاٹ دی جائیں۔ 28 جولائی 2017، عمران خان کیلئے ہی نہیں، ان سب قوتوں کیلئے بڑی کامرانی کا دن تھا۔ تَب پاکستان کی عدالتیں جو کچھ کرتی رہیں، ان سے امریکہ کے ماتھے پہ کوئی شکن نہ ابھری۔ 2018ء کے انتخابات سے پہلے ، انتخابات کے دوران اور انتخابات کے بعد جو کچھ ہوا، امریکی کانگرس نے اس کی طرف آنکھ بھر کر دیکھنا بھی گوارا نہ کیا۔ پی۔ٹی۔آئی کا امریکی قرارداد پر شادیانے بجانا، بجا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ جج صاحبان کے خط کے بعد یہ اس کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ اس نے اپنی زَرخرید لابنگ فرموں کے ذریعے لاکھوں ڈالر اس مہم میں جھونکے۔ پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کے اس منصوبے میں پی۔ٹی۔ا ٓئی کو بھارت، امریکہ اور اسرائیل کا بھرپور تعاون حاصل تھا۔ نوازشریف کے برعکس، سی پیک اور بی۔آر۔آئی کو عمران خان نے سرد خانے میں ڈال کر چین دشمن طاقتوں کے دِل میں نرم گوشہ پہلے ہی بنا رکھا ہے۔ پی۔ٹی۔آئی نے قومی اسمبلی میں جوابی قرارداد کی مخالفت کرکے، دراصل امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔ اپنی راہوں میں مسلسل کانٹے بوتے چلے جانے والی پی۔ٹی۔آئی کو ابھی تک یہ اندازہ نہیں ہوا کہ پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کے مشن میں وہ دراصل اپنے نامہ ِ اعمال کو سیاہ ترکئے جا رہی ہے۔ تلخی دوراں سے تھوڑا سا وقت ملے تو چند لمحے اِس تحقیق کیلئے ضرور وقف کیجئے کہ کیا دور و نزدیک کے کسی بھی مہذب جمہوری ملک میں کوئی ایسا گروہ ہے جو خود کو سیاسی جماعت کہلاتا، صبح و شام اپنے” حقوق “ کیلئے واویلا کرتا ہو اور جس نے اپنی تمام تر توانائیوں کی ایک ایک رمق اپنے وطن کے مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے وقف کر رکھی ہو۔
(بشکریہ:ہم سب)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ٹی آئی عرفان صدیقی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم :میں اور میڈوسا ہنستے ہیں!
Next Article ’95 فیصد جاہل‘ والا ویڈیو کلپ چینل اور’’ علامۂ دوراں‘‘ : یاسر پیرزادہ کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بریڈ فورڈ میں عسکری قیادت کے خلاف تقاریر، پاکستان میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری

دسمبر 26, 2025

9 مئی کا بھوت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 20, 2025

خدا کو عرفان صدیقی کی کیا ضرورت آن پڑی! ۔۔ یاسر پیرزادہ کاکالم

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.