Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جنوری 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عرفان صدیقی کا کالم : ایک معزز جج کی خودنوشت کا ایک ورق!
تازہ ترین

عرفان صدیقی کا کالم : ایک معزز جج کی خودنوشت کا ایک ورق!

رضی الدین رضیاکتوبر 29, 202423 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جج اور وہ بھی کسی بڑی عدالت کا جج ہوتے ہوئے، فرصت وفراغت کے ایسے لمحے کہاں کہ باقاعدگی سے روزنامچہ لکھا جائے۔ مجھے تو کبھی ایسی یکسوئی میسّر نہ آئی کہ ٹِک کر اپنی یادداشتیں مرتب کرتا اور اپنے اہلِ وطن کو آگاہ کرتا کہ مجھ پر کیسے کیسے کڑے وقت پڑے لیکن میں نے کبھی اپنے ’’ضمیر‘‘ سے روگردانی نہیں کی۔ ہمیشہ وہی فیصلہ دیا جس کی آواز میرے دِل کے کسی عمیق گوشے سے اٹھی۔ ہر جج کی طرح، میں نے بھی وہ حلف اٹھا رکھا ہے جو آئینِ پاکستان میں درج ہے۔ لیکن میں نے ایک حلف اپنے آپ سے بھی اٹھا رکھا ہے کہ ہمیشہ وہی کروں گا جو میرا دِل چاہے گا۔ ایک کالم نگار آئے روز یاد دِلاتا ہے کہ ہم نے اللّٰہ کو حاضر ناظر جان کر حلف اٹھا رکھا ہے کہ ہر حال میں اپنا فیصلہ ’’بلا خوف و رعایت اور بلا رغبت وعناد‘‘ کریں گے۔ بے شک میں نے بھی یہ حلف اٹھا رکھا ہے لیکن جس طرح ہمیں آئین کی تشریح اور تعبیر کا اختیار حاصل ہے اُسی طرح ہم آئینی حلف کی تشریح کا حق بھی رکھتے ہیں۔ میرے نزدیک آئینی حلف کے حقیقی معنی یہ ہیں کہ جج، ہر فیصلہ اپنی مرضی، اپنی خواہش، اپنی صوابدید، اپنی آرزو، اپنی افتادِ طبع اور اپنے ہدف کو پیش نظر رکھتے ہوئے کرے اور اِس مقصدِ بلند کے لئے کسی ’’خوف، رعایت، رغبت اور عناد‘‘ کو خاطر میں نہ لائے۔ کم از کم میں نے اِسی اصول کو ہمیشہ ہرچیز پر مقدم اور افضل رکھا۔ بلکہ سچ یہ ہے کہ میں نے اپنے اِس اصول یا نظریے کو نہ صرف آئینی حلف بلکہ خود آئین سے بھی کہیں زیادہ موقر، معتبر اور مقدس جانا۔ آپ جانتے ہیں ہمارے ہاں آئین، آتی جاتی چیز ہے۔ کبھی منسوخ ہوجاتا ہے، کبھی معطّل، کبھی زندہ دَرگور اور کبھی مفلوج۔ اِسی طرح حلف بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ہمارے پُرکھوں نے، جو میرے لیے عدل وانصاف کے عظیم شارحین ہی نہیں، نہایت بلند قامت فلسفی تھے، ہمیں یہی درسِ حکمت دیا ہے کہ آئین کے ساتھ نہیں، وقت کے ساتھ چلو، فرمانروایانِ عصرِ حاضر کے ساتھ چلو، اصل آئین وہ ہے جو آئین کو غارت کرنے والے ڈکٹیٹر کے کُنجِ لَب سے پھوٹتا ہے۔
لوگ ہمارے عظیم پیشوا، جسٹس منیر کے بارے میں جو جی چاہے کہتے پھریں، انہوں نے (خدا اُنہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے) رہتی دنیا تک کے لئے ہمیں ’’نظریہ ضرورت‘‘ کا ایسا درخشاں فارمولہ عطا فرمایا جوآنے والے زمانوں میں ہمارے لئے ہر نوع کی مشکل کشائی کی طلسمی کلید بن گیا۔ نتیجہ یہ کہ جب بھی کسی ڈکٹیٹر نے آئین کو اپنے بھاری بوٹوں تلے روندا ، ہمارے پیشوایانِ عدل نے بہ صد سہولت اُسی آفاقی ’’نظریہ ضرورت‘‘ کا سہارا لیا اور اپنا راستہ ہموار کرلیا۔ جسٹس سعیدالزمان صدیقی اب اِس دنیا میں نہیں رہے، تقاضائے وقت کو نہ پہچان سکے اور خاموشی سے گھر چلے گئے۔صد شکر کہ اُس وقت، جسٹس منیر کی روح اقدس، جسٹس ارشاد حسن خان کے قفسِ عنصری میں حلول کرگئی۔ اُنہوں نے نہ صرف مشرف کے اقدام کو جائز قرار دے دیا بلکہ یہ بھی فرمایا کہ ’’مشرف جب چاہیں، جس لمحے چاہیں، جس بھی کیفیت میں ہوں، جو بھی کہیں، وہی آئین ٹھہرے گا۔‘‘ اللہ تعالی جسٹس ارشاد حسن خان کو عمرِخضر عطا فرمائے۔ اُن کی تصنیفِ عظیم ’’ارشاد نامہ‘‘ میرے لئے ہی نہیں، میرے تمام ہم مسلک جج صاحبان کے لئے، گراں قدر ’’ صحیفۂِ عدل وانصاف‘‘ کا درجہ رکھتی ہے۔ یقین جانیے، اِس’’ عظیم صحیفے‘‘ کے زیراثر ، سنہری گوٹے والی سیاہ ریشمی عبا پہنے آبنوسی کرسی پر بیٹھتے ہی، آئین کے سارے نوشتے حرفِ نامعتبر کی طرح تحلیل ہوجاتے ہیں، آئینی حلف بے نام سا ہیولا بن کر کمرے کے نیم تاریک گوشوں میں گم ہوجاتا ہے، جسٹس منیر سے لے کر جسٹس ارشاد حسن خان بلکہ اُن کے بعد آنے والے عہدِحاضر کے بعض جید منصفینِ کرام کے تابندہ و درخشندہ فیصلے میرے ذہن کی لوح پر ستاروں کی طرح دمکنے لگتے ہیں اور کہکشاں کا ایک جادہ سا بن جاتا ہے جس پر چلتے ہوئے میں مطلوبہ فیصلے کی منزلِ مقصود تک پہنچ جاتا ہوں۔
آئین میں درج نوشتوں یا قانون کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کرنا کچھ مشکل نہیں ہوتا۔ دو جمع دو چار جیسا یہ کام تو زیریں عدالت میں بیٹھا نوآموز مجسٹریٹ بھی کرلیتا ہے۔ کمالِ فن یہ ہے کہ کس طرح ایسا فیصلہ تخلیق کیا جائے جس کی اجازت نہ آئین دیتا ہو نہ قانون؟ یہ لکیر کے فقیر کسی عام جج کے بس کی بات نہیں۔ ’’اُنہی کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیاد‘‘ جو آئین کے بکھیڑوں یا قانون کے جھمیلوں میں پڑ گیا، وہ اپنے آپ سے بھی گیا اور اپنی آنے والی نسلوں کے مقدر پر بھی پانی پھیر گیا۔
پیچھے پلٹ کر دیکھتا ہوں تو حیرت ہوتی ہے کہ کیسے کیسے نازک مراحل میں کارکنانِ قضا وقدر نے میرا ہاتھ تھاما۔ مجھے آئین اور قانون کے گھنے دلدلی جنگلوں سے نکال کر سرخرو کیا۔ ویسے تو میرے نامۂِ اعمال میں ایسے درجنوں مقدمات ہیں لیکن دو تین تو ابھی قوم کے دل ودماغ میں تازہ ہوں گے۔ میں پنجاب کے ایک سی۔پی۔او غلام محمودڈوگر کے تبادلے کا مقدمہ سننے والے بینچ میں شامل تھا کہ رات کے پچھلے پہر کسی نے میرے کان میں سرگوشی کی کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں الیکشن کرانے کا قضیہ چھیڑ دو۔ یہ 2022دسمبر کا ذکر ہے۔ میں نے ڈوگر سے دُور کا تعلق واسطہ نہ رکھنے والے انتخابات کا مسئلہ اٹھایا اور اس معاملے کا جائزہ لینے کے لئے چیف جسٹس صاحب سے بینچ بنانے کی درخواست کردی۔مجھ پر قدرت کی خصوصی مہربانی تھی کہ مجھے یہ مقدمہ سننے والے بڑے بینچ میں بھی شمولیت کا اعزاز نصیب ہوا۔ بعد کی کہانی آپ کے سامنے ہے۔مجھ ناچیز پر دست قدرت کی خصوصی شفقت ومہربانی کا ایک اور کرشمہ آئین کے آرٹیکل 63-A کے بارے میں صدر عارف علوی کا ریفرنس سننے والے بینچ میں شمولیت تھی۔ ہم نے بہت سوچا، رات رات بھر مشاورت کی کہ اِس شق سے کس طرح ایسے معنی کشید کئے جائیں کہ پنجاب میں حمزہ شریف کی حکومت ختم ہوجائے اور پی۔ٹی۔آئی کو اقتدار مل جائے۔ آئین لکھنے والوں نے ہمارے راستے میں فولادی دیوار کھڑی کر رکھی تھی۔ لیکن ایک خیال بجلی کے کوندے کی طرح میرے دماغ میں لپکا۔ میں نے دوسرے رفقا سے مشاورت کی اور آئین میں اپنی مرضی کا جملہ ڈال کر اپنا ہدف پالیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے رات کی ڈوبتی ساعتوں میں صدر علوی سے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا تو تہجد کا پہر آن لگا تھا۔ میں اُسی وقت سجدے میں گر گیا۔ آنسوئوں سے جائے نماز تر ہوگئی۔ 12جولائی 2024کا فیصلہ بھی میرے ’’ارشاد نامۂِ عدل‘‘ کا ایک زریں ورق ہے۔ اس فیصلے پر آج تک تنقید ہو رہی ہے۔ بھلے ہوتی رہے۔ میں آئین، قانون یا عوام کو نہیں، صرف اپنے آپ کو جوابدہ ہوں۔ اپنے تابناک ماضی پر نگاہ ڈالتے ہوئے، جہاں میری روح نوشگفتہ گلابوں کی خوشبو سے مہکنے لگتی ہے، وہاں ایک دُکھ نے میری راتیں بے خواب کر رکھی ہیں ۔’’کیا آئینی بینچ تشکیل پا جانے کے بعد میں اپنی خداداد دانش وبصیرت کا مظاہرہ نہیں کرپائوں گا؟ کیا پاکستان کے عوام، 63 (A) اور 12 جولائی جیسے فیصلوں سے محروم ہوجائینگے؟ مجھے اپنی ذات کا کچھ غم نہیں۔ صرف اِس احساس نے کربِ مسلسل کی صلیب پر لٹکا رکھا ہے کہ کیا یہ زندہ و بیدار قوم آئین وقانون کے کھونٹے سے باندھ دی جائے گی؟ ‘‘
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عرفان صدیقی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان دوسرے اور لاہور پہلے نمبر پر
Next Article ملتان کے برن یونٹ میں سٹاف کی کمی : اسامیاں خالی لیکن چار سال سے تقرری نہیں ہوئی : شہزاد عمران خان کی رپورٹ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم

جنوری 17, 2026

آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

جنوری 13, 2026

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ جنوری 17, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ جنوری 17, 2026
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر جنوری 17, 2026
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم جنوری 17, 2026
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی جنوری 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.