Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہید کا کالم : پانی کے نام پہ فساد کا بھڑکنا
کالم

کشور ناہید کا کالم : پانی کے نام پہ فساد کا بھڑکنا

ایڈیٹراپریل 25, 20257 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاریخ بتاتی ہے کہ دریائے نیل گیارہ ممالک سے ہوتا ہوا، بحیرئہ روم میں گرتا ہے۔ ان گیارہ ممالک میں بھی ممکن ہے پانی کی تقسیم پر کبھی فساد ہوا ہوگا۔ آپس میں ناچاقی ہوئی ہوگی۔ مگر ایسے کبھی سنا اور نہ دیکھا کہ سندھی پورے صوبے میں ہڑتال سے لیکر مظاہرےکررہےہیں، دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے موضوع پر، صوبے بھر میں ہڑتالیں ، مظاہرے اور ہر تعلیمی ادارے سے آواز اٹھ رہی ہے کہ صوبہ سندھ کے پانی کی چوری ہورہی ہے اور یوں سارے ہرے بھرے کھیت اور فصلیں تباہ ہوجائینگی۔ ہر چند پنجاب اور مرکزی حکومت اور ارسا نے ان شبہات کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے مگر دو صوبوں کے درمیان اختلاف کو باہمی خوشگوار موڈ میں نہیں بلکہ لہجہ وہ اختلافی، جس میں ’’میں نہ مانوں‘‘ کی تلخ آوازیں پورے ملک میں گونج رہی ہیں۔ کئی ہفتےگزرنے کے بعد کہا گیا کہ باہمی گفت و شنید کے بعد معاملات حل ہوجائیں گے۔ حالانکہ بلیغ نظری سے دیکھا جائے تو یہ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کا مسئلہ نہیں ہے۔ اسباب پر غور اور توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ یہ دوران سیلاب، وافر اور فالتو پانی کو استعمال کے قابل بنانے کی ترکیبوں میں سے ایک ہے۔ جہاں تک سندھو دریا کی تقسیم کا مسئلہ کھڑا کیا گیا ہے۔ یہ پوری معیشت کی توجہ چاہتا ہے۔ حال ہی میں بلوچستان میں سونے، چاندی، تانبے کے زیر زمیں خزانوں کی بات ہوئی ہے تو بلوچی بھی اسی طرح شور مچا رہے ہیں۔ جبکہ دیکھنے میں یہ آیا کہ ریکوڈک کی طرح، غیرملکی آئینگےاور خزانے لوٹ کے لے جائینگے اور مخلوق سینہ پیٹتی رہ جائیگی۔
یہ سچ ہے کہ اس سال بارش نہ ہونے اور گرمی کے طویل اور بے وقت آنے سے گلیشیرز ساری دنیا میں پگھل رہے ہیں۔ دریائے سندھ کے پانی کی کمی کا رونا، آج کا نہیں بہت پرانا ہے کہ ہم لوگ خیرپور اور حیدرآباد جاکر پلا مچھلی مانگتے تھے۔ تو مقامی دوست بتاتے تھے کہ دریا میں پانی کم ہے جبکہ پلا مچھلی تازہ اور وافر پانی مانگتی ہے، کبھی کبھار ہاتھ آتی ہے۔ ہمارے سارے صوبے، موسم اور گرمی میں اضافہ ہونے کے باعث بے وقت پانی کی کمی کے باعث ہر روز میڈیا پہ سنتے ہیں کہ ڈیم سوکھ رہے ہیں۔ پانی کی کمی کا سب شکوہ کررہے ہیں۔ ہماری وفاقی حکومت ہو کہ صوبائی، سمجھداری اور بردباری سے آپس میں مذاکرات کم اور میڈیا، اخباروں اور سوشل میڈیا پر شور مچانے کیلئے، وہ سیاستدان بھی مل جاتے ہیں جو اگلے الیکشن کیلئے خود کو تیار کررہے ہوتے ہیں۔
بنیادی سوال یہ ہے کہ گزشتہ 76 سال سے چولستان ایسا ہی صحرائی علاقہ ہے کہ جہاں چنن پیر کا سالانہ میلہ ہوتا ہے۔ صحرائی گاڑیاں چلانے کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ جہاں کہیں پانی پہنچا ہوا ہے وہاں چھوٹے موٹے کھیت بھی نظر آتے ہیں۔ اگر کسی دماغ میں فیثا غورث کی طرح یہ خیال چمک اٹھا ہے کہ وہ اپنی عقلمندی سے چولستان میں دریائے ستلج کا سیلابی پانی استعمال کرنے کا سوچتا بھی ہے تو یہ بھی یاد رکھیں کہ بجائے سندھو دریا میں پانی کی فراوانی کی کوشش کریں، سندھ میں موجود پانی کی پٹی کو نہ چھیڑیں اور اس خیال کو بھی پس پشت ڈال دیں کہ چولستان کی زمین کو پانی کے استعمال سے قابل کاشت بنائیں۔ اس زمانے میں جبکہ ٹرمپ نے ٹیکس بڑھائے جسکے باعث، چین اور یورپ کیا، آسڑیلیا جیسے ملک بھی اپنی باہمی تجارت و تعلقات کو مخدوش دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں اس وقت بلوچستان میں سخت خوراک اور ملازمتوں کی کمی علاوہ ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات بھی خراب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ انڈیا سے تو کسی قسم کی تجارت یا بات چیت نہیں ہورہی جبکہ اسمگلنگ کے ذریعےکروڑوں کا کاروبار جاری ہے۔ اب جبکہ ضعیف سی ہل جل افغانستان کے ساتھ ہوئی ہے تو مذاکرات کو باہمی اور عوامی فلاح کیلئے مثبت بنائیں۔ میں نے بھی دیگر متعلقات میں ڈوبے اساتذہ اور پروفیسروں کو ان ساری تلخیوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ سندھ میں نفرتوں کا سبق پہلے ایم کیو ایم نے سکھایا جو اب تک پھیلا ہوا ہے۔ بلوچستان میں پنجابیوں کو شناخت کرکے اور گاڑیوں سے اتار کر گولیاں ماری جارہی ہیں جبکہ نوجوانوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ یونیورسٹیوں اور سارے تنظیمی اداروں میں بلوچ لوگوں ہی کو لگایا جائے جبکہ بلوچستان صوبے کی آبادی میں 44 فی صد لوگ بلوچ ہیں۔ اتنے ہی پشتون اور دیگر علاقائی لوگ آباد ہیں۔ مگر نفرتوں نے وحشی گھاس کی طرح لوگوں کے دلوں میں ایسے سوراخ کیے ہیں کہ بچے تک اس سے محفوظ نہیں۔
یہ سچ ہے ہمارے سیاست دانوں اور عوام نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرتوں کو فروغ دیا ہے۔ پاکستان کے حکمران طبقات نے تو سبق نہ سیکھنے اور مقدموں پر مقدمے ایک دوسرے پر داغ دینے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ ہم انڈیا سے دریائوں کے مسئلے پر معاملات کیسے طے کرینگے جب ہم اپنے ملک میں جنونی چنگاریوں کو بھڑکاتے رہیںگے۔ کبھی مذہبی فساد ہوگا، نام لینگے غزہ اور فلسطین کا اور آپس کے فسادات کو بڑھائینگے۔ معلوم ہے نہیں کہ تمہارے ملک میں تو بیج اور ٹریکٹر بھی باہر سے آتے ہیں اور تم لوگ کشتیوں کے ذریعہ ان ملکوں میں پہنچنے سے رہ جاتے ہو جو مشینری بنانے میں سب سے آگے ہیں۔ مزید یہ ریستورانوں کو جلانے سے کیا ہماری معیشت اور عزت میں اضافہ ہوگا۔ نوجوانوں کو جلائو، گھیرائو سکھانے سے ہماری جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ اب بھی سنبھل جائیں اور غزہ کے نام پر آگ نہ بھڑکائیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم کشور ناہید گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :امن سے دور ہوتے دو ہمسائے
Next Article بھارت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مسلح کر رہا ہے: وزیر دفاع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.